شیطانی آیات Satanic Verse کا ترجمہ

Satanic Verses
شیطانی آیات
ترجمہ (سلسلے وار)
ترجمہ کار رفیع رضا(
……..

دوبارہ آفرینش کے لئے جبرائیل فرشتہ بہشت سے نزول کرتے ہوئے گنگنا رھا تھا،
دوبارہ آفرینش کے لئے تمھیں پہلے مرنا ھوگا
، او جی ، او جی !!۔۔
اُبھری ھوئی خمیدہ زمین پر اُترنے کے لئے
پہلے پروں کی ضرورت ھے کہ اُڑا جا سکے
۔ تا تا۔۔۔ تاکا دِھن
کیسے کوئی ہنس سکتا ھے
جب تک کہ پہلے رو نہ چُکا ھو۔
محبوب کو کیسے پایا جا سکتا ھے
جب تک اسکے لئے آھیں نہ بھر لی ھوں،
دیکھو بابا ! یہ کرنا ھوگا
اگر دوبارہ پیدا ھونا چاھتے ھو،
،جبریل گنگاتا جا رھا تھا۔۔
اور پھر۔۔
شاید یہ نئے سال کی پہلی صبحِ کاذب تھی یا ایسا ھی کوئی وقت تھا، اُنتیس ھزار دو فُٹ کی بلندی سے برطانیہ اور فرانس کو جوڑتے علاقے کی جھیل میں دو برگزیدہ آدمی کسی پیراشوٹ کی مدد کے بغیر اور بغیر کسی قسم کے پروں کے کُھلے آسمان سے وارد ھوئے۔
۔۔
میں کہتا ھُوں تمھیں لازمی مرنا ھوگا، میں کہتا رھوں گا ، میں کہتا رھوں گا۔۔
وہ یہ کہتا رھا مرمریں چاندنی میں ایک اندھیرے کو کاٹتی زور دار چیخ کے بلند ھو جانے تک۔
شیطان کی دسترس میں سب زیر و بم رھے ھیں،الفاظ یخ بستہ رات میں جم چکے، اور سُنائے سُنائے اندرون تک اب دسترس دو۔
جبرائیل بے سُرے انداز میں مٹک مٹک کر بے وزن غزل گُنگُنا نے کی کوشش کر رھا تھا ھوا میں تیرتے ھوئے انسانی غوطہ خوروں کی نقّالی کرتے ھوئے، سیدھا اُلٹا، تیرتا رھا ، دھندلکے میں رواں دواں
اس نے آواز پر توجہ دی ۔ اوئے سلاد بابا تم ضرورت سے زیادہ اچھے ھو، او پرانے چمچ !۔۔
اِسی دوران دوسرا نہایت مشّاقی سے سر کے بل نزول کرتا ھوا ا رھا تھا۔۔۔
اوئے چمچُو۔۔۔ جبرائیل چِلّایا۔اوئے لندن والو لو ھم آ گئے۔۔اُن حرامیو کو نہیں پتہ اُنہیں کس سے پالا پڑا،کوئی شہاب ِ ثاقب تھا،۔ یا کوئی آسمانی عذاب تھا۔
آسمان سے آ دھمکا ،،دھڑام۔۔ اوہ کیا دخول ھے کیا نزول ھے۔۔اُف۔قسم سے دھماکے دار ھے۔
پھر اک عظیم دھماکے کے بعد ستارے ٹوٹتے گرتے رھے، جیسے بِگ بینگ کی گونج سُنی گئی ھو
جمبو جیٹ کی فلائٹ 420 کے پرزے بغیر کسی وارننگ کے اُڑ گئے۔
مہاگنی، بابلون، ایلفاوِل کوئی بھی نام دیا جا سکتا ھے لیکن جبرائیل اسے پہلے ھی لندن کا نام دے چکا ھے مجھے دخل کی ضرورت نہیں۔ولایت کا دار الؒخلافہ جھمک رھا ھے۔
ادھر ھمالیہ کی اونچائیوں میں طلوع آفتاب سے پہلے کے مختصر جھماکے میں جنوری کی فضا میں ایک لکیر ریڈار سے غائب ھو گئی اور فضا سے گرنے والے بے جان جسم ھمالیہ کے چوٹیوں کے نواح میں گرتے گئے۔

۔۔۔۔
مَیں ۔۔کون ھُوں
یہاں میرے علاوہ کون ھے؟

جہاز درمیان سے دو ٹکڑے ھوچکا، جو انڈے کے اندر تھا جو بیج کے اندر تھا باھر آ گیا۔
دو اداکار ایک تو اُچھلتا ھُوا جبرائیل اور دوسرا گٹھا ھُوا مسٹر صلادین چمچا ایسے نمودار ھوئے جیسے پرانے سگار سے تمباکو کے ذرّے گریں۔
انکے اوپر نیچے دائیں بائیں اُس گہرائی میں ادھر اُدھر ٹوٹی سیٹیں، کانوں میں گھسانے والے سماعتی آلے۔ کھانا پانی لانے والی ٹرالیاں، امیگریشن کے مسافری کارڈ ، ویڈیو گیمز کے سیٹ اور جانے کیا کیا بکھرا پڑا ھے۔
آکسیجن ماسک اور کاغذی کپس کے علاوہ کچھ مائگرینٹس اور ھاں ایک بڑی تعداد اُن بیویوں کی بھی موجود ھے، جنہیں برطانوی امیگریشن آفیسرز نے ذاتی جنسی سوالات کر کر کے گھائل کیا ھوا ھے۔ان سب کے ٹکڑے جہاز کے ٹکڑوں سمیت بکھرے پڑے ھیں،
ان سب کی ارواح کے ٹکڑے بھی تیرتے پھرتے ھیں، جس میں ٹوٹی یاد داشتیں، ،خودی سے دُوری، ، مادری زبان سے محرومی،، پرائیویسی میں مداخلتیں، نا ترجمہ ھو سکنے والے لطیفے ، گم شُدہ مستقبل اور بےثمر محبتیں، بکھری پڑی ھیں۔
دھماکے سے مبہوت ھو جانے والے جبرائیل اور صلادین جیسے کسی بگلے کی لاپرواہ کُھلی رہ جانے والی چونچ سے گرے ھوں، اور چونکہ صلادین چمچہ سر کے بل گِرا تھا جو کہ پیدا ھونے والے بچوں کی طرح ضروری ھے،اُسے اس بات سے چڑ تو ھونی تھی جب باقی لوگ بےھنگم طریق پر گِرے ھوں۔
صلادین سر کے بل سیدھا گِر رھا تھا، جبکہ فرشتے نے ھوا کا ھاتھ ھی نہین تھام رکھا ھر طرح سے ھوا کے ساتھ چمٹ سا گیا تھا۔نیچے بادل کی تہوں کے نیچے انگلش چینل نام کی جھیل انکے آواگون نما آمد کی منتظر تھی۔
دیکھو دیکھو
میرے جوتے ھیں جاپانی۔۔ جبرائیل نے پرانے گانے کو نئی انگریزی میں ترجمہ کر کے گایا ،نیم آگاھی حالت میں منزل کی تمجید کو انگریزی میں گانا ضروری تھا۔
میرا پاجامہ انگریزی، اور سر پر رُوسی ٹوپی، اور دل میرا ھندوستانی ۔۔وہ گا رھا تھا۔۔

بادل انکی طرف سمٹ رھے تھے۔شاید انکی تعظیم کے لئے یا انکا مزاق اُڑانے کو یہ ضروری تھا۔

تاھم جو بھی وجہ ھو دونوں افراد جبرائیل صلادین، اور فرشتہ چمچہ آخری وقت تک اس ھونی کو بُرا بھال کہتے رھے لیکن اُنہیں اپنی ھیئت کزائی کی تبدیلی کا مطلق علم نہ ھو سکا۔
میوٹیشن؟ تبدیلی؟ جی ھاں ! لیکن یہ خود سے تو نہیں ھو گئی۔صدیوں پہلے سے تیار کردہ اور صدیوں بعد ایسے ماحول کی مطابقت اتفاقی تو نہیں ھو سکتی
جہاں حرکت پزیری کا مرکز ھو، اور جنگوں کی مرکزیت ھو۔
مشکوک و غیر مسلسل تبدیلیاں خؤد سے نہیں ھوتیں جیسے کہ فضا میں سب کچھ پھینک دیں تو کچھ بھی ھو جائے کچھ بھی بن جائے۔
جیسے اداکار جادوئی کرتبوں سے بوڑھے مسٹر لمارک کو خوش کر دیتے ھیں کہ زمانی دباؤ سے کچھ بھی تبدیل کیا جا سکتا ھے۔۔

لیکن زمانی دباؤ کے خواص سے پہلے یہ بتاؤ تم سمجھتے ھو تخلیق اچانک اور جلدی ھو جاتی ھے؟ نہیں نا تو پھر کشف بھی کچھ نہیں کر سکتا۔کای کچھ غیر معمولی نظر بھی آ رھا ھے؟ وھی دو براؤن انسان تیزی سے گرتے ھوئے، یہ کوئی نئی بات تو نہیں، تم سوچ سکتے ھو وہ دونوں شاید اپنی اوقات سے اوپر چلے گئے تھے۔ یا سورج کے بہت ھی قریب جانے سے یہ ھوا گیا؟

یہی نہیں ۔۔۔سُنو !۔
مسٹر صلادین جو کہ فرشتے جبرائیل کے حلق سے برآمد ھونے والی آوازوں کی وجہ سے اپنی شعر ، اپنی آیات بھی بھول گیا تھا۔
فرشتے نے جو سُنا تھا وہ جیمز تھامسن کا قدیم گیت تھا،
جبرائیل نے اُلوھی حکم پر اپنے نیلے ھوتے ھونٹوں سے آواز نکالنے کی کوشش کی۔۔۔آواز نہ نکلنے سے خوف کھا کر فرشتے نے اونچی آواز مین گانے کی کوشش کی۔
جاپانی جوتے
رُوسی ٹوپی
برِ صغیر کے زندہ دِلان
لیکن آواز تھی کہ نکل نہ پاتی تھی۔ادھر صلادین وحشت میں گنگنا رھا تھا

چلو ھم اس حقیقت کو کھولتے ھیں، یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ ایک دوسرے کو سُن سکتے۔، بات کرسکتے، یا گنگنانے کا مقابلہ کر سکتے۔
زمین کی طرف سرعت سے ارد گرد کی فضا کا ھولناک شور کیسے انہیں کچھ سُننے دیتا جو وہ ایک دوسرے سے کہہ رھے تھے؟
چلو ھم مان لیتے ھیں اسکے باوجود اُنہوں نے ایک دوسرے کو سُنا !۔۔
۔
تیزی سے زمین کی طرف جاتے ھوئے سخت منجمد کرتی ھوئی ٹھنڈ انکے دلوں تک کو منجمد کرنے پر قادر تھی۔لیکن اسی خوف کے دھچکے سے وہ اپنے اسی گُنگنانے کے سبب بیدار ھوئے یہ سمجھنے کے لئے کہ ارد گرد کے گرتے انسانی اعضا جب زمین پر گِرے تو مکمل منجمد تھے۔
انہیں لگا جیسے وہ ایک عمودی سُرنگ کے اندر ھیں چمچہ جو کہ اُسی طرح سر کے بل نیچے جا رھا تھا اُس نے دیکھا کہ اُس عمودی بادلوں سے ڈھکی چمنی ُنما ٹنل میں جبرائیل فرشتہ اپنی جامنی قمیص میں اُس کی طرف تیرتا ا رھا ھے جس پر صلادین چمچہ شاید چیخا تھا کہ دور رھو۔۔۔مجھ سے دُور رھو۔۔۔یہ کہنے کی کوشش تو کی تھی مگر آواز شاید نہ نکل سکی اور فرشتہ اسکے بازوؤں میں جُھول گیا
لیکن اس دھچکے کے سبب وہ تیزی سے بادلوں کے درمیان سے گرنے لگے اور ایسے حیرت خانے میں داخل ھوئے جہاں، جیسے ھیئتی تبدیلیاں ان میں جاری ھو گئی ھوں دیوتا ، بیل بنا دئیے گئے۔۔۔عورتیں مکڑیاں بن گئیں آدمی بھیڑئیے بنا دئیے گئے ھوں

دوھیئتی مخلوقِ سحابی کی یلغار ان پر ھونے لگی
بڑے بڑے پُھول جن پر انسانی چھاتیاں لٹک رھی تھیں، پروں والی بلّیاں، ، ،،
، ، انسانی دھڑ والے بچھڑے، نظر آنے پر صلادین چمچہ بھی محسوس کر رھا تھا کہ وہ دو ھیئتوں کو اختیار کر چکا ھے۔
اور اب وہ ایک ایسا انسان ھے جسکا اپنا سر اسی کی ٹانگوں کے درمیان پھنسا ھے۔اور اسکی ٹانگیں اسکی گردن کے گرد لپٹی ھوئی ھیں۔
تاھم اُس شخص کے پاس اتنا وقت نہیں تھا کہ وہ مناسب طریق پر ایسا کچھ سوچ سکتا یا محسوس کر سکتا۔کہ کسی خاص عمر میں پُر کشش عورت کے اعضا کیسے ھوتے ھیں۔جس نے بروکیڈ کی سبز و سنہری ساڑھی پہن رکھی ھو۔اور جسکی ناک میں ایک ھیرا جڑا ھو اور جسکی زلفیں ھوا کے دوش پر لہرا رھی ھوں، جیسے کہ وہ ایک اُڑتے جادوئی قالین پر بیٹھی ھو۔
۔۔ریکھا مرچنٹ، جبرائیل نے مدح سرائی کی، تمھیں بہشت کا رستہ بھول گیا؟ یا کچھ اور بات ھے؟
ایک مُردہ عورت سے ایسا کلام کیسی بیہودگی ھے!۔۔
تاھم وہ رہ نہیں سکا۔۔۔کچھ نہ کچھ تو کہنا چاھئیے !۔۔
اُدھر چمچے نے استفساری انداز میں آواز لگائی ، واٹ دی ھَیل۔۔۔؟ کیا بکواس ھے۔۔
کیا تم نے اُسے نہیں دیکھا؟ فرشتہ چِلّایا،
کیا تم اُس بخارا کے ایرانی لعنتی قالین کو نہیں دیکھ رھے؟
نہ نہ نہ ۔۔جبریلو !۔۔ اُس عورت نے سرگوشی کی ۔ صلادین سے مت کہو کہ بتائے۔
میں صرف تمھارے کانوں کے لئے ھُوں،تم دیوانے ھوئے جا رھے ھو۔تُم خود کو کیا سمجھتے ھو، تُم غیر مشہور، ، خنزیر کے گوبر کے ٹکڑے، میری محبت !۔۔یاد رکھو موت کے ساتھ ایمانداری آتی ھے میرے محبوب، اس لئے میں تمھیں تمھارے اؒصلی ناموں سے پکار سکتی ھوں
۔۔۔۔
بادلوں کے ھیولوں کی طرح کی ریکھا نے کچھ تیکھا کسیلا نہیں کہا تھا۔۔لیکن جبرائیل پھر چِلّایا۔۔۔اوئے چمچے کیا تمھیں اسکی زیارت ھوئی کہ نہیں بتاو !۔۔
، صلادین چمچے نے کچھ دیکھا ، نہ سُنا، اور اُس نے کچھ کہا۔۔
جبرائیل کو عورت سے خود مکالمہ کرنا پڑا، تمھیں ایسا نہیں کرنا چاھئیے تھا، ،،وہ بولی نہیں جناب، سچ مچ میں گُناہ تو گناہ ھی ھوتا ھے اور یہ سچ ھے۔
اور تم یہاں مجھے لمبا خطبہ دے سکتے ھو، کیونکہ تمھارا منصب بہت بالا ھے، یہ تم ھی تھے جو مجھے چھوڑ گئے۔۔اس نے فرشتے کے کان میں سرگوشی کی۔
اسکی سرگوشی سے فرشتے کو یاد آیا۔۔جیسے اسکے دماغ سے کچھ چٹکی بھر مغز نکال لے گئی ھو۔
یہ تم تھے،،،میری خوشی کے مہتاب، جو ایک بادل کے پیچھے چھپ گیا تھا۔ اور محبت کے لئے اندھے ھو گئے تھے۔۔اور گم گشتہ ھو گئے تھے۔۔
فرشتے پر خوف طاری ھو گیا۔ تم کیا چاھتی ھو؟ اچھا مت بتاؤ بس تم یہاں سے چلی جاؤ!۔۔
چلی جاؤں؟ دیکھو جب تم بیمار تھے، تو سکینڈل کی مشہوری کی وجہ سے میں تمھاری عیادت کو نہ آسکی ،یہ تمھارے فائدے کے لئے تھا لیکن جب تمھیں سزا ھوئی تم نے اس سزا کو ایک بہانہ بنایا اور مجھے چھوڑ گئے۔اس بادل کے پیچھے چھپ گئے ، تُم حرامی ! ۔۔اب جب کہ میں مر چکی ھُوں، میں بھول چکی ھُوں کہ کیسے معاف کیا جاتا ھے!۔میں تمھیں بد دعا دیتی ھُوں تمھاری زندگی دوزخی ھو،کیونکہ یہ وھی جگہ ھے جہاں تم نے مجھے بھیجا تھا،جہاں سے تم آئے ھو،او شیطان جہاں تم جا رھے ھو،،خون چوسئیے ! جا لہُو میں غوطہ لگا،

ریکھا کی بد دعائیں اور بعد کی آیات اُس زبان میں تھیں جو اُسے معلوم نہ تھی۔اُسے لگا کہ اُسے اس سارے کا کوئی اثر نہیں ھُوا یا شاید اثر ھُوا تھا۔۔ کیونکہ نام لبوں پر آ گیا تھا اَل لات !
وُہ چمچے کی جانب جھکا اور وہ غباری بادل سے نکل گئے۔
۔۔
، …
)اگلی قسط کا انتظار کریں(

۔

۔









اردو لکھاریوں، شاعروں کے اصلی اور قلمی نام ایک فہرست

قلمی نام…………… اصل نام
شا
عروں اور ادیبوں کے اصلی نام اور قلمی نام
دستیاب نام لکھ دیے ۔۔۔۔مزید معلومات میں شرکت کی دعوت
افضال نوید ۔۔۔۔۔افضال احمد قمر
رشید ندیم۔۔۔۔۔۔ رشید ملک
پرویز پروازی۔۔۔۔ ناصر احمد خان پروازی
تہذیب حافی۔۔تہذیب حسین ۔
۔ علی زریون۔۔شاہد محمود ۔۔
رفیع رضا۔۔۔۔۔۔ محمد رفیع

پریم چند ۔۔۔۔۔ دھنپت رائے سری واستو
آثم فردوسی میاں عبدلحمید
آرزو لکھنوی سید انور حسین
اختر شیرانی محمد داود خان
اختر کاشمیری محمد طفیل
اختر ہاشمی محمد جلیل
اختر وارثی عبدالعزیز
محسن بھوپالی عبدالرحمٰن
آئی آئی قاضی امداد امام علی قاضی
ابن انشاء شیر محمد خان
انشاء سید انشاءاللہ خان
اسلم راہی محمد اسلم ملک
افسر ماہ پوری ظہیر عالم صدیقی
تبسم کاشمیری ڈاکٹر محمد صالحین
انور سدید محمد انورالدین
انیس ناگی یعقوب علی
جاذب قریشی محمد صابر
پطرس بخاری سید احمد شاہ
تبسم رضوانی حبیب اللہ
تنویر بخاری فقیر محمد
ثاقب حزیں محمد غلام مصطفیٰ
ثمر جالندھری محمد شریف
جان کاشمیری محمد نصیر
بہزاد لکھنوی سردار حسن خان
جعفر بلوچ غلام بلوچ
جلیل قدوائی جلیل احمد
جمال پانی پتی گلزار احمد
جوش ملیح آبادی شبیر حسن
تابش دہلوی مسعودالحسن
حافظ امرتسری محمد شریف
حبيب ساجد حبيب الله بلوچ
حبیب جالب حبیب احمد
حفیظ جالندھری ابوالاثر حفیظ
خاطر غزنوی محمد ابراہیم بیگ
سہیل بخاری محمود نقوی
شاعر لکھنوی حسین پاشا
شکیب جلالی سیدحسن رضوی
شوکت تھانوی محمد عمر
صبا اکبر آبادی محمد امیر
قتیل شفائی اورنگزیب
جمیل جالبی محمد جمیل خان
حافظ لدھیانوی محمد منظور حسین
رئیس امروہوی سید محمد مہدی
حسن عسکری محمد حسن
ن م راشد نذر محمد
صہبا اختر اختر علی رحمت
قمر جلالوی محمد حسین
کوثر نیازی محمد حیات
محسن نقوی غلام عباس
محشر بدایونی فاروق احمد
نسیم حجازی محمد شریف
منو بھائی منیر احمد
ناسخ شیخ امام بخش
ذوق محمد ابراہیم
راسخ شیخ غلام علی
داغ نواب مرزا خان
دبیر مرزا سلامت علی
درد سید خواجہ میر
سرشار پنڈت رتن ناتھ
ساحر لدھیانوی عبدالحئ
سودا مرزا محمد رفیع
ماجد صدیقی عاشق حسین
ماہر القادری منظور حسین
مجنوں گورکھپوری احمد صدیق
مومن حکیم مومن خان
آتش خواجہ حیدر علی
آرزو محمد حسین
حسرت موہانی فضل الحسن
ابوالکلام آزاد محی الدین
اصغر گونڈوی اصغر حسین
افسوس میر شیر علی
فراق گورکھپوری رگھو پتی سہائے
فانی بدایونی شوکت علی
مصحفی غلام ہمدانی
میرا جی ثناءاللہ ڈار
میرحسن میر غلام حسن
میر محمد تقی
رسا چغتائی. . . . . مرزا محتشم علی بیگ
نظیر اکبرآبادی شیخ محمد ولی
نظم طباطبائی سید حیدر علی
ناصرکاظمی ناصر رضا کاظمی
مرزا غالب اسداللہ خان
نسیم پنڈت دیا شنکرم
یاس یگانہ چنگیزی مرزاواجد حسین
ولی دکنی شمس الدین محمدولی
محروم تلوک چند
امیر خسرو ابوالحسن یمین الدین
عمر خیام غیاث الدین ابوالفتح
اشرف صبوحی ولی اشرف
امانت لکھنوی سید اکبر حسین
امیر مینائی امیر احمد
انیس میر ببر علی
بےخود دہلوی سیدوحیدالدین
بےدل مرزا عبدلقادر
پریم چند دھنپت رائے
تاباں غلام ربانی
جوش ملیسانی پنڈت لبھو رام
جرأت یحیٰ امان
جگر مرادآبادی علی سکندر
حالی مولاناالطاف حسین
چکبست پنڈت برج نارائن
امام غزالی ابوحامدمحمدبن غزالی
شیخ سعدی مصلح الدین
بلھے شاہ سید عبداللہ
سچل سرمست عبدالوہاب
فرمان فتح پوری . . سید دلدار علی
عزیز حامد مدنی . . محمد عزیز حامد
سحر انصاری۔۔۔۔۔۔۔۔ انور مقبول انصاری
احمد فراز . . . سید احمد شاہ
شاداب احسانی . . ذوالقرنین احمد صدیقی
آصف فرخی . . . . . . . آصف اسلم
صہبا لکھنوی . . . . . . . سید شرافت علی
رئیس فروغ . . . . . . . سید محمد یونس
نازش حیدری. . . …خورشید حسن
خاور نظامی. . . . . …محمد رفیق
شبنم رومانی ۔۔۔مرزا عظیم احمد بیگ چغتائی
محسن نقوی۔۔۔ سید غلام عباس
محسن سلیم . . . . سلیم احمد
جوش مليح آبادي…..شبير حسن خان
مسلم شميم…..محمد مسلم
ڈاکٹر سہیل بخاری۔،۔۔۔۔۔ سید محمود نقوی
صابر ظفر۔۔۔۔۔۔۔۔ . . . . مظفر احمد
فہیم شناس کاظمی۔۔۔۔۔۔۔سید فہیم اقبال
کاشف حیسن غائر۔۔۔۔۔۔۔۔سید کاشف حسین
.اشرف سلیم۔۔۔۔۔۔،۔۔۔۔۔چودھری محمد اشرف
محمد زبیر بیگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔علی زبیر
سارہ شگفتہ۔۔۔۔۔۔۔۔شگفتہ پروین
سحرتاب رومانی۔۔۔۔،۔ محمد نعیم
کامی شاہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سید کامران شاہ
سندھی ادیب، شعرا، مصنفین کے قلمی نام اور اصلی نام:
ابراہیم منشی: محمد ابراہیم سومرو
ادل سومرو: عبد الکریم سومرو
اختر ہالائی: خلیفہ محمد عمر
استاد بلاری: سید احمد شاہ
اسحاق راہی: محند اسحاق سومرو
امر جلیل: قاضی عبد الجلیل
امر سندھی: سلمیٰ لغاری
امداد حسینی: سید امداد علی شاہ
انعام شیخ: انعام اللہ
انور فگار ہکڑو (ڈاکٹر): محمد انور محمد صدیق
انور قمبرانی: انور علی
اے کے بروہی: اللہ بخش خان بروہی
بردو سندھی: محمد رمضان لاشاری
تنویر عباسی (ڈاکٹر): نور النبی
تاجل بیوس: تاج محمد سموں
حمید سندھی: عبد الحمید میمن
دادا سندھی: کریم بخش سومرو
زخمی چانڈیو: جام خان چانڈیو
زیب عاقلی: عبد الحق سومرو
سرشار عقیلی: حاجی اللہ بخش عقیلی
سرکش سندھی: عبد المجید چانڈیو
سرویچ سجاولی: محمد صدیق
سلیم ہالائی: قاضی عبد الحئی
شیخ ایاز: مبارک حسین
ع ق شیخ: عبد اللہ قادر
عارف المولیٰ: پیر حاجی شاہنواز
عبد الرزاق راز: عبد الرزاق شیخ
عزیز کنگرانی: عزیز اللہ
علی آکاش: معشوق علی گوپانگ
فیض بخشاپوری: فیض اللہ خان ڈومکی
مسرور بدوی: فقیر غلام علی
نثار بزمی: قلندر بخش جونیجو
منور ہالائی: عبد القادر

مولائی شیدائی: میر رحیم داد خان

آئی ایچ برنی: اقبال حسین
اختر انصاری اکبرآبادی: محمد ایوب
ادیب رائے پوری: سید حسین علی
افسر صدیقی امروہوی: منظور حسین
تسلیم فاضلی: اظہار انور
تشنہ بریلوی: عبد القوی شکور
جمال احسانی: محمد جمال عثمانی
جوہر سعیدی: سید محمد علی
حبیب جالب: حبیب احمد
حیدر دہلوی: سید جلال الدین
کے ایچ خورشید: خورشید الحسن خورشید
دعا ڈبائیوی: سید مرتضیٰ حسین
دکھی پریم نگری: وہاج محمد خان
دل لکھنوی (منشی): عزیز احمد
دلاور فگار: دلاور حسین
دلشاد کلانچوی (پروفیسر): عطا محمد
ذکی آذر (پروفیسر): ذکی احمد صدیقی
ساغر صدیقی: محمد اختر
سرور بارہ بنکوی: سید سعید الرحمٰن
شہزاد منظر: ابراہیم عبد الرحمٰن عارف
صادقین: سید صادقین احمد نقوی
صائم چشتی: محمد ابراہیم
صبا متھراوی: رفیع احمد
صبا لکھنوی: سید حیدر حسین
صہبا اختر: اختر علی نقوی
طالب جالندھری: طالب اسلام
ظفر جونپوری (پروفیسر): سید مظفر حسن زیدی
عارف سیماب سیالکوٹی: فقیر محمد خاں
عاصی کرنالی (پروفسیر ڈاکٹر): شریف احمد
عالم تاب تشنہ: سید عالم تاب علی
عبیر ابوذری: عبد الرشید
عرش تیموری: مرزا احمد سلیم شاہ
عرش صدیقی: ارشاد الرحمٰن
عشرت رحمانی: امتیاز علی خان
عین الحق فریدکوٹی: فضل الہٰی
فرید جاوید: فرید الدین
فضل فتح پوری: سید افضال حسین نقوی
فہیم اعظمیٰ: ڈاکٹر امداد باقر رضوی
قمر جمیل: قمر احمد فاروقی
قمر صدیقی: عبد الناظر صدیقی
قمر ہاشمی: سید محمد اسماعیل
قیوم نظر: عبد القیوم
کامل جوناگڑھی: غلام علی خان
کسریٰ منہاس: غلام حسین
کشفی الاسدی ملتانی: فقیر اللہ بخش
کلیم حیدرآبادی: غلام جیلانی
کلیم جلیسری: کلیم اللہ
کلیم عثمانی: احتشام الہٰی
کوکب شادانی: سید محمد ایوب علی زیدی
مسٹر دہلوی: مشتاق احمد چاندنا
مقرب آفندی: محمد مقرب
ممتاز حیدر ڈاہر: ممتاز علی خان
ملا رموزی: ضیاء الملک محمد صدیق
ممتاز گوہر: ممتاز اختر مرزا
منظور رائے پوری: سید منظور مہدی
منور بدایونی: ثقلین احمد
محجور بخاری: سید اللہ وسایا
مہر کاچیلوی: محمد حنیف
مینا زبیری: انیس مجتبیٰ
نادم صابری: گلزار احمد
نازش رضوی: سید علی امام
نازش کاشمیری: محمد صادق
ناطق لکھنوی (علامہ): حکیم سید سعید احمد
نجم آفندی: مرزا تجمل حسین
نشاط امروہوی: سید آل مصطفےٰ رضوی
مسعود کشفی: میر مسعود احمد سلطان
مظہر عرفانی: مظہر علی خان
معشوق یار جنگ: معشوق حسین خان
مقبول الوری: سید مقبول حسین
نشتر جالندھری: محمد عبد الحکیم خان
پریشان خٹک (پروفیسر): غمی خان
پرتو روہیلہ: مختار علی خان
تاج سعید: تاج محمد
ثاقب حزیں: محمد غلام مصطفےٰ
جوہر میر: میر قربان علی
رضا ہمدانی: مرزا رضا حسین ہمدانی
شمیم بھیروی: خواجہ عبد اللطیف سیٹھی
شوکت واسطی (پروفیسر): سید صلاح الدین
صابر کلوروی: صابر حسین
صغیر دہلوی: صغیر احمد جان
غنی خان: خان عبد الغنی خان
فارغ بخاری: سید میر احمد شاہ
فدا مطہر: عبد المطہر خان
فرید صحرائی: فرید خان
قلندر مومند: صاحبزادہ حبیب الرحمٰن
قمر راہی: قمر الزمان خان
مظمر تاتاری: غلام ہمدانی
ممتاز منگلوری (ڈاکٹر): اورنگ زیب
یونس قیاسی: محمد یونس خان
(حوالہ: وفیات خیبر پختونخوا اور ناموران پاکستان از ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ)
آغا بابر: سجاد حسین
ابراہیم جلیس: محمد ابراہیم حسن
ابن انشاء: شیر محمد خان
ابن صفی: اسرار احمد
ابن حنیف: مرزا ظریف بیگ
احسان دانش: قاضی احسان الحق
اطہر نفیس: کنور اطہر علی خاں
الطاف گوہر: الطاف حسین
الیاس سیتاپوری: محمد الیاس خان
الیاس عشقی محمد الیاس خان
امرائو طارق: سید طارق علی
انجم رومانی: فضل الدین چغتائی
انیس خورشید (پروفیسر): محمد انیس الدین
اے ڈی اظہر: احمد الدین
ایم اسلم: میاں محمد اسلم
ایم اے راحت: مرغوب احمد
ایم ڈی تاثیر (ڈاکٹر): محمد الدین تاثیر
باری علیگ: غلام باری
باقی صدیقی: محمد افضل
بخش لائلپوری: کریم بخش
تابش دہلوی: سید مسعود الحسن
تسلیم فاضلی: اظہار انور
تنویر نقوی: سید خورشید علی
جمیل الرحمن۔۔۔۔۔۔۔کنور محمد جلیل الرحمن
جمیل الدین عالی: مرزا جمیل الدین احمد خان
جون ایلیا: سید جون اصغر
جیلانی کامران: غلام جیلانی شیخ
حاجی لق لق: ابو علاء عطا محمد چشتی
حجاب امتیاز علی: حجاب اسماعیل
حزیں صدیقی: قاضی عفیف الدین احمد
ایس اے رحمٰن (جسٹس): شیخ عبد الرحمٰن
حسرت کاسگنجوی (ڈاکٹر): عبد الحق خان
حسن عابدی: سید حسن عسکری عابدی
حفیظ ہوشیارپوری: شیخ عبد الحفیظ سلیم
حنیف اخگر: سید محمد حنیف
خان آصف: آصف شاہ خان
خالد علیگ: سید خالد احمد شاہ
خیال امروہوی: سید علی مہدی نقوی
جی الانا: غلام علی الانا
راشد برہانپوری: سید محمد مطیع اللہ
راغب مراد آبادی: سید اصغر حسین
رام ریاض: ریاض احمد
رحمٰن کیانی: عبد الرحمٰن
رحمان مذنب: عزیز الرحمٰن
رشید ترابی: رضا حسین خان
رفیق خاور : محمد رفیق حسین
رعنا اکبر آبادی: شکور احمد
رضی اختر شوق: خواجہ رضی الحسن
رفعت القاسمی: محمد ابو القاسم
رفعت ہاشمی: سید فدا حسین
رفیع پیر: پیرزادہ رفیع الدین
دانیال طریر: مسعود دانیال
شریف کنجاہی: محمد شریف
شفقت رضوی: سید شفقت حسین
شورش کاشمیری: آغا عبدالکریم
شوکت سبزواری: شوکت علی
شہاب دہلوی: سید مسعد حسین خان
ضیاء جالندھری: سید ضیاء نثار احمد
ضمیر نیازی: ابراہیم جان محمد درویش
ظریف جبلپوری:سید حامد رضا نقوی
ظہیر کاشمیری: غلام دستگیر
عبد اللہ حسین: محمد خان
عطاء شاد: محمد اسحاق
فدا حسین خالدی: عبد الحمید
فرخندہ لودھی: فرخندہ اختر
قیسی رام پوری: خلیل الزماں خان
کامل القادری: سید محمد شاہ
کاوش رضوی: سید سبطِ رسول رضوی
کرار نوری: سید کرار میرزا
کرم حیدری (پروفیسر): ملک کرم داد
کیف بنارسی: سید یاور حسین
کیف رضوانی: سید فخر الحسن
لالہ صحرائی: محمد صادق
مجید لاہوری: عبد المجید چوہان
محبوب خزاں: محمد محبوب صدیقی
محشر بدایونی: فاروق احمد
مختار صدیقی: مختار الحق
مصطفیٰ زیدی: مصطفیٰ حسن
مظفر وارثی: محمد مظفر الدین احمد صدیقی
مقبول جہانگیر: مقبول الہٰی
ملا واحدی: محمد ارتضیٰ
ممتاز مرزا: مرزا توسل حسین
ممتاز مفتی: ممتاز حسین
میرزا ادہب: دلاور علی
نادم سیتاپوری: سید محمد اظہر
ناظم پانی پتی: اسماعیل ناظم
نجم الاسلام (ڈاکٹر): نجم الدین صدیقی
نسیم امروہوی: سید قائم رضا
نعیم آروی: نعیم الحسن
نگار صہبائی: محمد سعید الکریم
نہال سیوہاروی: منشی عبد الخالق
نیاز فتح پوری: نیاز محمد خاں
وارث سرہندی: محمد وارث علی شاہ خان
وحشت کلکتوی: سید رضا علی
وحید قریشی (ڈاکٹر): عبد الوحید
وفا راشدی (ڈاکٹر): عبد الستار خان
وقار انبالوی: ناظم علی
============ππππππππ========
آسی ضیائی (پروفیسر): امان اللہ خان
استاد دامن: چراغ دین
اثر صہبائی: خواجہ عبد السمیع پال
احمد عقیل روبی: غلام حسین سوز
احمد ندیم قاسمی: احمد شاہ
افتخار جالب: افتخار احمد
انور سدید (ڈاکٹر): محمد انوار الدین
اے آر خاتون: امت الرحمٰن
ایلس فیض: ایلس کیتھرین جارج
ایم ایم شریف (پروفیسر): میاں محمد شریف
بابا عالم سیاہ پوش: محمد حسین
پرنم الہٰ آبادی: محمد موسیٰ ہاشمی
تاجور نجیب آبادی: احسان اللہ خان درانی
حبیب کیفی: حبیب اللہ
حفیظ صدیقی (پروفیسر) محمد حفیظ الدین
حکیم لاہوری: عبد الرحیم
راجہ رسالو: محمد صادق
زیڈ اے سلہری: ضیاء الدین احمد
سی اے قادر (ڈاکٹر): چودھری عبد القادر
سیف زلفی: سید ذو الفقار حسین رضوی
عبادت بریلوی (ڈاکٹر): عبادت یار خان
فیروز نظامی: فیروز الدین احمد
کے کے عزیز (پروفیسر): خورشید کمال
مسعود کھدر پوش: محمد مسعود
منیر نیازی: محمد منیر خان
وارث لدھیانوی: چودھری محمد اسمعٰیل
ہاشمی فرید آبادی: سید ہاشم علی
ہمایوں ادیب: سید ہمایوں اختر

رشید اختر امجد ۔۔۔ رشید امجد
محمد ندیم اسلم ۔۔۔ روش ندیم
محمدثاقب شفیع ۔۔۔ ثاقب ندیم
ارشد محمود آصف ۔۔۔ ارشد معراج
محبوب حسین۔۔۔۔۔۔ محبوب ظفر
عمران اختر کیانی ۔۔۔ عمران عامی
رانا سعید احمد ۔۔۔ سعید دوشی
اختر محمود ۔۔۔ اختر عثمان
عابد حسین سیال ۔۔ عابد سیال
افتخار حسین عارف ۔۔۔ افتخار عارف
انجم اعظمی….مشتاق احمد
عارفہ شہزاد۔۔۔۔۔۔عارفہ اقبال
آثم فردوسی میاں عبدلحمید
آرزو اکبر آبادی عبد الرحمان
آرزو سرحدی وزیر محمّد خان
آزاد انصاری الطاف احمد
آزاد جمال دینی واحد بخش
آصف شاہکار اعجاز حسین
آرزو لکھنوی سید انور حسین
اپندر ناتھ اشک مادھو رام
آغا شورش کاشمیری عبد الکریم
اختر شیرانی محمد داود خان
ارشد جالندھری غلام رسول
ارمان سرحدی محمّد اسلام ملک
ارمان عثمان عبد الرشید
اسیر عابد غلام رسول
افسر ماہ پوری ظہیر عالم صدیقی
افسر صدیقی امروہوی منظور احمد صدیقی
انجم وزیر آبادی محمّد جان
انجم اعظمیٰ مشتاق احمد
انجم رضوانی قاضی احمد دین
انصر لدیھانوی محمّد رمضان
ادا جعفری عزیز جہاں
امرتا پریتم امرت کور
اختر کاشمیری محمد طفیل
اختر ہاشمی محمد جلیل
اختر وارثی عبدالعزیز
آئی آئی قاضی امداد امام علی قاضی
ابن انشاء شیر محمد خان
ابن مفتی سید ایاز مفتی
ابن ظریف مرزا ظریف بیگ
ابن صفی اسرار احمد
انشاء سید انشاءاللہ خان
اے- جی جوش عبد الغفور جوش
استاد دامن چراغ دین
اسلم راہی محمد اسلم ملک
افسر ماہ پوری ظہیر عالم صدیقی
تبسم کاشمیری محمد صالحین
انور سدید محمد انورالدین
انیس ناگی یعقوب علی
احمد ندیم قاسمی احمد شاہ
احمد راہی غلام احمد
احمد شہباز خاور شہباز احمد
اختر الایمان راؤ فتح محمّد
اجمل وجیہ محمّد اجمل خان
اثرصہبائی عبد السمیع پال
اقبال نجمی محمّد اقبال حسین
این – ایس شانی نادر سلطان
ابوالکلام آزاد محی الدین
اصغر گونڈوی اصغر حسین
الیاس گھمن محمّد الیاس
افسوس میر شیر علی
اخلاق حیدر آبادی محمّد اخلاق خان
ایاز شیخ شیخ مبارک علی
اے حمید عبد الحمید
اے- ایچ عاطف الطاف حسین
بہادر شاہ ظفر سراج الدین شاہ ظفر
بری نظامی شیخ محمّد سفیر
بسمل عظیم آبادی سید شاہ محمّد حسن
بسمل شمسی محمّد خان
باقی صدیقی محمّد افضل
باقی احمد پوری مقبول حسین بخاری
بیدل حیدری عبد الرحمان
تابش دہلوی مسعود الحسن
تنویر سپرا محمّد حیات خان
جاذب قریشی محمد صابر
پطرس بخاری سید احمد شاہ
تابش دہلوی مسعود الحسن
تبسم رضوانی حبیب اللہ
تنویر بخاری فقیر محمد
تبسم بٹالوی ریاض قدیر
ثاقب حزیں محمد غلام مصطفیٰ
ثمر جالندھری محمد شریف
جان کاشمیری محمد نصیر
جون ایلیا سید سبط اصغر نقوی
بہزاد لکھنوی سردار حسن خان
جعفر بلوچ غلام جعفر بلوچ
جلیل قدوائی جلیل احمد
جمال پانی پتی گلزار احمد
جوش ملیح آبادی شبیر حسن
جی – اے چشتی غلام احمد چشتی
تابش دہلوی مسعودالحسن
حافظ امرتسری محمد شریف
حبیب جالب حبیب احمد
حفیظ جالندھری ابوالاثر حفیظ
حاجی لق لق عطا محمّد چشتی
خاطر غزنوی محمد ابراہیم بیگ
خالد قیوم تنولی خالد خان
سلیم بیتاب محمّد سلیم
ساغر صدیقی محمّد اختر
سہیل بخاری محمود نقوی
سریندر پرکاش سریندر کمار اوبارے
شاعر لکھنوی حسین پاشا
شکیب جلالی حسن رضوی
شوکت تھانوی محمد عمر
صبا اکبر آبادی محمد امیر
فارس مغل غضنفر علی
قتیل شفائی اورنگزیب
قریش پور ذوالقرنین قریشی
جمیل جالبی محمد جمیل خان
رئیس امروہوی مسید حمد مہدی
راہی فدائی ظہیر احمد
رضیہ بٹ رضیہ نیاز بٹ
ویر سپاہی تنویر زمان خان
دوبندر ستیارتھی دوبندر باٹا
حسن عسکری محمد حسن
ن م راشد نذر محمد
ناز خیالوی محمّد صدیق
صہبا اختر اختر علی رحمت
صدف جالندھری شاہ محمّد
صائم چشتی محمّد ابراہیم
صابری عالی عبد العزیز
قمر جلالوی محمد حسین عابدی
کوثر نیازی محمد حیات
کاوش زیدی ماجد علی زیدی
محسن بھوپالی عبدالرحمٰن
محسن نقوی غلام عباس
محشر بدایونی فاروق احمد
ماہر القادری منظور حسین
مظہر حیدری لبھو خان
منظر پھلوری عبد المجید افضل
منیر جہلمی منیر حسین کھٹانہ
محمود رضا سید محمود مرسل
محمود دہلوی فضل الہی
نسیم حجازی محمد شریف
ناظم پتی محمّد اسمعیل
نوشی گیلانی نشاط گیلانی
منو بھائی منیر احمد
ناسخ شیخ امام بخش
ذوق محمد ابراہیم
رتن سرشار پنڈت رتن ناتھ سرشار
ریاض مجید ریاض الحق طاہر
راسخ شیخ غلام علی
رشید ہادی رشید احمد
راجا رسالو محم

124156 7, [23.10.20 04:39]
ّد صادق
رفعت ہاشمی عبد الرشید
زلفی سید ذوالفقار علی
داغ نواب مرزا خان
دبیر مرزا سلامت علی
درد سید خواجہ میر
دلاور فگار دلاور حسین
دلاور عسکری دلاور حسین
ذہین شاہ تاجی محمّد طاسین فاروقی
سرشار پنڈت رتن ناتھ
ساحر لدھیانوی عبدالحئ
سودا مرزا محمد رفیع
سیماب اکبر آبادی عاشق حسین
شبنم رومانی مرزا عظیم بیگ چغتائی
ماجد صدیقی عاشق حسین
ماہر القادری منظور حسین
مجنوں گورکھپوری احمد صدیق
مومن حکیم مومن خان
مسرور بدایونی مسرور الحسن
آتش خواجہ حیدر علی
آرزو محمد حسین
حسرت موہانی فضل الحسن
حافظ لدھیانوی سراج الحق
ھپوری رگھو پتی سہائے
فانی بدایونی شوکت علی
فقیر مصطفیٰ امیر نواز اعوان
مصحفی غلام ہمدانی
میرا جی ثناءاللہ ڈار
محسن مگھیانہ نیاز علی
مرتضی برلاس مرتضی بیگ برلاس
منصور ملتانی تنویر عارف خان
حاتم بھٹی عبد الحمید
حسن میر غلام حسن
خلیق قریشی غلام رسول
میر محمد تقی
نظیر اکبرآبادی شیخ محمد ولی
نظم طباطبائی سید حیدر علی
نادر جاجوی امانت علی
ناصرکاظمی ناصر رضا کاظم
نور کپور تھلوی نور محمّد
ندیم باری فقیر محمّد
مرزا غالب اسداللہ خان
میرزا ادیب دلاور علی
میر تنہایوسفی محمّد صالح
نسیم پنڈت دیا شنکرم
یاس یگانہ چنگیزی مرزاواجد حسین
ولی دکنی شمس الدین محمد ولی
محروم تلوک چند
امام غزالی ابو حامد محمّد بن غزالی
امیر خسرو ابوالحسن یمین الدین
عندلیب شادانی وجاھت حسین
غافل کرنالی محمّد یٰسین
ع- م ۔مسّلم عبدالستار
عمر خیام غیاث الدین ابوالفتح
عرش ملیسانی بل مکند
علی اختر اختر علی
غزالی محمّد اسلم
اشرف صبوحی ولی اشرف
امانت لکھنوی سید اکبر حسین
امیر مینائی امیر احمد
انیس میر ببر علی
بےخود دہلوی سیدوحیدالدین
بےدل مرزا عبدلقادر
پریم چند دھنپت رائے
تاباں غلام ربانی
جوش ملیسانی پنڈت لبھو رام
جرأت یحیٰ امان
جگر مرادآبادی علی سکندر
حالی مولاناالطاف حسین
حکیم رمضان اطہر محمّد رمضان
حکیم ساحر قدوائی صفی اللہ‎ خان
حفیظ تائب عبدالحفیظ
خمار بارہ بنکھوی محمّد حیدر خان
خیال امروہوی سید علی مہدی نقوی
خوشتر گرامی رام رکھا مل
چکبست پنڈت برج نارائن
شیخ سعدی مصلح الدین
بلھے شاہ سید عبداللہ
سجاد مرزا مرزا عبد الحمید
سچل سرمست عبدالوہاب
سلیم اختر فارانی اختر سلیم
سرور بارہ بنکھوی سید سعید الرحمان
شوق انصاری شوکت علی
شیر افضل جعفری شیر محمّد
کوثر نیازی محمّد حیات خان
کیفی اعظمیٰ اطہر حسین رضوی
کامل دہلوی عبدالله کامل دہلوی
کلیم عثمانی احتشام الہی
گلزار سمپیورن سنگھ
گل بخشالوی سبحان الدین
گستاخ بخاری سید منیر احمد
گوہر ملسیانی میاں محمّد طفیل
یزدانی جالندھری سید عبد الرشید یزدانی
زیڈ – اے سلہری ضیاءالدین احمد سلہری

۱) مراۃالعروس، ابن وقت، بنات النعش، توبتہ النصوح اور فسانہ مبتلا کس کی تصانیف ہیں؟
ج ڈپٹی نذیر احمد
۲) کپاس کا پھول، دشت وفا، چوپال ، سناٹا، گھر سے گھر تک کس کی تصانیف ہیں؟
ج احمد ندیم قاسمی
۳) ابن بطوطہ کے تعاقب میں، چلتے ہو تو چین کو چلئے، آوارہ گرد کی ڈائری، دنیا گول ہے کس کی تصانیف ہیں؟
ج ابن انشاء
۴) مسدس حالی، مقدمہ شعر و شاعری، حیات جاوید، حیات سعدی، یادگار غالب کا مصنف کون ہے؟
ج الطاف حسین حالی
۵) بانگ درا کب شائع ہوئی؟
ج ۱۹۲۴ء اردو کلام
۶) ارمغان حجاز اردو اور فارسی کا مجموعہ ہے جو ۱۹۳۸ء میں شائع ہوا کس کی تصنیف ہے؟
ج اقبال
۷) اردوئے معلی خطوط، عود بندی، مہر نیم روز، گل رعنا، قاطع برہان، سبد چین، قادرنامہ کا خالق کون ہے؟
ج غالب
۸) نسخہ ہائے وفا، نقش فریادی، دست صبا، سروادی سینا، زندان نامہ، دست تہ سنگ، میزان کا خالق کون ہے؟
ج فیض احمد فیض
۱۰) موازنہ انیس و دبیر، شعر العجم، علم الکلام، الفاروق، المامون، سیرت النبی، الغزالی
ج شبلی نعمانی
۱۱) نکات شعراء، ذکر میر، خواب و خیال کس کی تصانیف ہیں؟
ج میر تقی میر
۱۲) خود کلامی، خوشبو، انکار، ماہ تمام کس کے مجموعے ہیں؟
ج پروین شاکر
۱۳) شاہنامہ اسلام اور سوز و ساز کا خالق کون ہے؟
ج حفیظ جالندھری
۱۴) تذکرہ غبار خاطر اور الہلال کس نے لکھیں؟
ج ابوالکلام آزاد
۱۵) انار کلی، چچا چھکن اور کمرہ نمبر ۵ کس نے لکھیں؟
ج امتیاز علی تاج
۱۶) راجہ گدھ اور شہر بے مثال کس کی ہیں؟
ج بانو قدسیہ
۱۷) بستی، شہر افسوس اور چاند گرہن کس کی ہیں؟
ج انتظار حسین
۱۸) سوزِ وطن اور بازارِ حسن کا خالق کون ہے؟
ج منشی پریم چند
۱۹) آبِ کوثر اور موچِ کوثر کا خالق کون ہے؟
ج شیخ محمد اکرام
۲۰) تماشا، گنجے فرشتے، کروٹ، کالی شلوار، ہتک ، یزید، نمرود کی خدائی، خالی ڈبے کس کی تصانیف ہیں؟
ج سعادت حسن منٹو
۲۱) زندگی اور دین اسلام کس کی تصانیف ہیں؟
ج چوہدری افضل حق
۲۲) نقش نگار، شعلہ و شبنم، روح ادب کا خالق کون ہے؟
ج جوش ملیح آبادی
۲۳) خطبات احمدیہ، تہذیب الاخلاق، آثار الصنادیر، تاریخ سرکشی بجنور، تبین الکلام ، رسالہ اسباب بغاوت ہند اور رسالہ احکام طعام اہل کتاب کا خالق کون ہے؟
ج سر سید احمد خان
۲۴) اردو کی آخری کتاب اور رانی کیتکی کا خالق کون ہے؟
ج اردو کی آخری کتاب ابن انشاء اور رانی کیتکی کے انشاء اللہ خان
۲۵) آب حیات، نیرنگ خیال، اردو کی پہلی کتاب کا خالق؟
ج محمد حسین آزاد
۲۶) علی پور کا ایلی، لبیک، الکھ نگری، غبارے اور تلاش کا خالق کون ہے؟
ج ممتاز مفتی
۲۷) آنگن، تلاش گمشدہ، چند روز، کھیل اور بوچھاڑ کس کی تصانیف ہیں؟
ج خدیجہ مستور
۲۸) آرائش محفل، طوطا کہانی ، گل و مغفرت کس کی تصانیف ہیں؟
ج حیدر بخش
۲۹) علامہ اقبال کو سر کا خطاب کب ملا؟
ج 1922ء میں لاہور میں
۳۰) علامہ اقبال کا پہلا مجموعہ کب شائع ہوا؟
ج بانگ درا 1924ء
۳۱) ذکر اقبال کس کی تصنیف ہے؟
ج مولانا عبدالمجید سالک
۳۲) گل رعنا، شعرالہند اور شعر العجم کا تعلق کس صنف سے ہے؟
ج تنقید نگاری
۳۳) یادوں کی برات، شہاب نامہ، اور میرا افسانہ کا تعلق اردو ادب میں کس صنف سے ہے
ج خود نوشت
۳۴) لہو اور قالین، اور فصیل شب کس کے ڈرامے ہیں؟
ج مرزا ادیب
۳۵) ریختہ میں سب سے پہلا دیوان کس نے مرتب کیا؟
ج سعد سلمان نے مگر معدوم ہے چند شعروں کا ہی معلوم ہوسکا ہے؟
۳۶) بیت الغزل سے کیا مراد ہے؟
ج غزل کا پہلا شعر, جس غزل کے ایک یا دو شعر ہوں..
۳۷) مدہوش، یہودی کی لڑکی اورکالی بلا کس کے ڈرامے ہیں؟
ج سجاد حیدر یلدرم
۳۸) عبدالحلیم شرر، ڈپٹی نذیر احمد اور مرزا ہادی کا تعلق کس سے تھا؟
ج ناول نگاری سے
۳۹) باغ وبہار میں اردو کے علاوہ کسی اور زبان کا کوئی لفظ نہیں یہ کس کی تصنیف ہے؟
ج میر امن دہلوی
۴۰) مرزا غالب نے ابتداء میں کس کی پیروی کی؟
ج عبدالقادر بیدل
۴۱) بابائے اردو مولوی عبدالحق نے کس کو سرتاج شعرائے اردو کہا؟
ج میرتقی میر
۴۲) شاعری میں سب سے پہلے زبان کے لئے اردو کا لفظ کس نے استعمال کیا؟
ج مراد شاہ لاہوری
۴۳) جگر نامہ، شعلہ عشق، جوش عشق، دریائے عشق، اعجاز عشق اور معاملات عشق اور خواب و خیال کس کی مثنویاں ہیں؟
ج میر تقی میر
۴۴) لسان العصر کس کا خطاب ہے؟
ج اکبر الہ آبادی
۴۵) مصور غم کس کا لقب ہے؟
ج علامہ راشدالخیری
۴۶) مصور حقیقت کسے کہتے ہیں؟
ج اقبال
۴۷) جدید غزل کا امام اور آبرو غزل کس کو کہتے ہیں؟
ج حسرت موہانی کو
۴۸) علامہ اقبال کو حکیم الامت کا خطاب کس نے دیا؟
ج خواجہ حسن نظامی
۴۹) اقبال کو احسان الہند کا خطاب کس نے دیا؟
ج مولانا آزاد
۵۰) اقبال کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
ج مولانا غلام مرشد
۵۱) الف نون کس کا مشہور کھیل ہے؟
ج کمال احمد رضوی
۵۲) ابلیس کی مجلس شوری کس کی نظم ہے؟
ج علامہ اقبال
۵۳) اک چادر میلی سی کس کا ناول ہے!
ج راجندر سنگھ بیدی
۵۴) اصغری اور اکبری کس مشہور ناول کے کردار ہیں؟
ج مراۃ ال

124156 7, [23.10.20 04:42]
عروس
۵۵) اردو شاعری میں ہجو کا آغاز کس شاعر نے کیا؟
ج رفیع سودا
۵۶) زبور عجم علامہ اقبال کی کتاب ہے یہ کس زبان میں ہے؟
ج فارسی
۵۷) بازار حسن کس کا ناول ہے؟
ج پریم چند
۵۸) باغ و بہار کس کا ترجمہ ہے؟
ج نو طرز مرصع کا
۵۹) دل دریا سمندر کس کی تصنیف ہے؟
ج واصف علی واصف
۶۰) ترقی پسند تحریک کے حوالے سے افسانوں کا پہلا مجموعہ کونسا تھا؟
ج انگارے 1932ء
۶۱) رباعی فارسی ادب سے آئی ہے اس کا سب سے بڑا شاعر عمر خیام ہے اس میں کتنے مصرعے ہوتے ہیں؟
ج چار
۶۲) طنزیہ شاعری کو کیا کہتے ہیں؟
ج ہجو , طنزیہ شاعری ہوتی ہے جبکہ طنزیہ کے متضاد قصیدہ کی صنف ہے.
۶۳) شہر آشوب کے حوالے سے شاعری کا بڑا نام کس کا ہے؟
ج ظفر علی خان
۶۴) اردو کا پہلا افسانہ نگار کون تھا؟
ج پریم چند
۶۵) اقبال کی مشہور نظم مسجد قرطبہ کس کتاب میں ہے؟
ج بال جبریل میں
۶۶) علامہ اقبال کی کتاب تشکیل جدید الیہات میں کتنے خطبات ہیں؟
ج 7
۶۷) جوش ملیح آبادی کی سوانح حیات کا نام بتائیں؟
ج یادوں کی برات
۶۸) شاعر اعظم اور شاعر انقلاب کس کا خطاب ہے؟
ج جوش ملیح آبادی
۶۹) ریختہ کا لفظ اردو زبان کے لئے کس بادشاہ کے دور میں استعمال ہوا؟
ج اکبر بادشاہ
۷۰) اردو کا پہلا صوفی شاعر اور تخیل کا سرخیل کس کو کہتے ہیں؟
ج میر درد
۷۱) لفظ اردو پہلی دفعہ کس کتاب میں استعمال ہوا؟
ج تزک جہانگیری
۷۲) ٹیڑھی لکیر کس کی تصنیف ہے
ج عصمت چغتائی
۷۳) مشہور نظم ماں جائے کی یاد کس کی تصنیف ہے؟
ج جوش ملیح آبادی
۷۴) مثنوی کسے کہتے ہیں؟
ج ایسی نظم جس میں ہر شعر الگ الگ قافیہ میں ہو
۷۵) قطعہ میں اشعار کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟
ج دو سے لے کر کم از پچیس تک اس سے زائد بھی شعراء نے کہے ہیں
۷۶) جو شعر مطلع ہونہ مقطع کیا کہلاتا ہے؟
ج بیت,,,
۷۷) مرزا غالب کا اصل نام کیا تھا؟
ج اسداللہ خان
۷۸) ابوالکلام آزاد کا اصل نام کیا تھا؟
ج محی الدین احمد
۷۹) انیس کا اصل نام کیا تھا؟
ج میر ببر علی
۸۰) پریم چند کا اصل نام؟
ج دھنپت رائے سری واستو
۸۱) جگر مراد ابادی کا اصل نام؟
ج علی سکندر
۸۲) دبیر کا اصل نام؟
ج مرزا سلامت علی
۸۳) سودا کا اصل نام!
ج مرزا محمد رفیع
۸۴) مصحفی کا اصل نام؟
ج غلام ہمدانی
۸۵) نظیر اکبرآبادی کا اصل نام؟
ج شیخ محمد ولی
۸۶) ولی دکنی کا اصل نام؟
ج شمس الدین محمد ولی
۸۷) عمر خیام کا اصل نام؟
ج غیاث الدین
۸۸) ذوق کا اصل نام؟
ج محمد ابراہیم
۸۹) حسرت موہانی کا اصل نام؟
ج فضل الحسن
۸۰) قتیل شفائی کا اصل نام؟
ج اورنگزیب
۹۱) محسن نقوی کا اصل نام؟
ج غلام عباس
۹۲) داغ کا اصل نام؟
ج نواب مرزا خان
۹۳) پطرس بخاری کا اصل نام؟
ج سید احمد شاہ
۹۴) جوش ملیح آبادی کا اصل نام؟
ج شبیر حسین
۹۵) بلھے شاہ کا اصل نام؟
ج سید عبداللہ
۹۶) آرزو کا اصل نام؟
ج محمد حسین
۹۷) ن م راشد کا اصل نام؟
ج نذر محمد
۹۸ شوکت تھانوی کا اصل نام؟
ج محمد عمر
۹۹) اختر کاشمیر ی کا اصل نام؟
ج محمد طفیل
۱۰۰) باقی صدیقی کا اصل نام؟
ج سائیں محمد افضل

توبۃ النصوح از ڈپٹی نذیر احمد دہلوی​

دیباچہ

الٰہی، خلعت صفت پارچہ، خمسہ و عقل و روح سے سرفرازی دی ہے تو منصب ایمان داری بھی عطا کر کہ خطاب اشرف المخلوقات میری حالت کے مناسب ہو۔ خداوند اپنے حبیب کا امتی بنانے سے امتیاز بخشا ہے تو تقریب بھی نصیب کر کہ الطاف کریمانہ شفاعت اور عواطف خسروانہ رحمت کی مجھ کو قابلیت ہو۔
آدمی اگر اپنی حالت میں تامل صحیح کرے تو اس سے زیادہ عاجز و در ماندہ مبتلا کوئی مخلق نہیں۔

[POEM] گرت چشم خدا بینی بہ بخشذ
نہ بینی سچ کس عاجز تر از خویش[/POEM]

کلہم ساٹھ یا ستر توبہ اعتبار اوسط اس کی معیاد حیات اور اس کی مدت قیام و ثبات ہے۔ وہ بھی شروع سے آخر تک ہر لحظہ عرصہ، خطر، ہر لمحہ ہدف آفت۔ آدھی عمر تو سونے اور کاہل اور بے کار پڑے رہنے میں ضائع کر دیتا ہے۔ باقی بچے تیس یا پینتیس برس، اسی میں اس کی ظفولیت ہے اور اسی میں اس کی جوانی اور پیری، کم سے کم دس برس طفلی اور درماندگی، علالت و پیری کے بھی سمجھ لینے چاہیں۔ غرض ساری زندگی میں بیس یا پچیس برس کام کاج کے دن ہیں۔ مگر کتنے کام، کتنی ضرورتیں، کس قدر بکیھڑے، کتنے مخمصے، خدا کی پرستش، مذہب کی تلاش، کسب کمال، فکر معاش، بزرگوں کی خدمت، اولاد کی تربیت، بیماروں کی عیادت، احباب کی زیارت، تقریبات کی شرکت، شہروں کی سیر، ملکوں کی سیاحت، مردوں کا رونا، جدائی کا ماتم، مولد کی خوشی، ملاقات کی فرحت، فع مضرت، جلب منفعت، گزشتہ کا احتساب، آئندہ کا انتظام، مسرت بے ہودہ، ہوس نام و نمود، تاسف نقصان، حسرت زیان، تلافی مافات، پیش بینی ماھوات، دوستوں سے ارتباط، دشمنوں سے احتیاط، آبرو کا حفظ، ناموس کا پاس، مال کی نگہداشت، محاصل کا احراز۔
ِ

الکھ نگری از ممتاز مُفتی

رہ رہ کر مجھے یہ خیال آتا کہ میں ہندوستان چھوڑ کر پاکستان کیوں چلا آیا؟ حالانکہ بمبئی میں مجھے چار ایک کانٹریکٹ مل چکے تھے- زندگی میں پہلی بار ہزاروں روپے کمانے کی صورت پیدا ہوگئی تھی- اس کے باوجود میں بمبئی میں مطمئن نہیں تھا- سہما سہما- اُکھڑا اُکھڑا-
لاہور پہنچ کر میں یوں مطمئن ہوگیا تھا جیسے پنچھی گھونسلے میں آ بیٹھا ہو- حالانکہ لاہور میرا کوئی گھر نہ تھا، ذریعہ معاش نہ تھا، کیا میں اس لیے مطمئن ہوگیا تھا کہ پاکستان میں آ گیا تھا- نہیں یہ کیسے ہوسکتا تھا- مجھے پاکستان سے کوئی لگاؤ نہ تھا، میں نے کبھی پاکستان کو اپنایا نہ تھا-جب قیام پاکستان کی تحریک چل رہی تھی تو میں حیران ہوا کرتا تھا کہ مُسلمان پاکستان بنانے کے لیے کیوں بے تاب ہو رہے ہیں- حالانکہ مجھے اچھی طرح شعور تھا کہ ہندوؤں کے دل مُسلمانوں کے خلاف تعصب سے بھرے ہوئے ہیں- وہ یہ نہیں چاہتے کہ مُسلمان کسی میدان میں آگے بڑھیں، اُن کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہندو اپنا دھرم سمجھتے ہیں- یہ سب کچھہ جاننے کے باوجود مجھے قیامِ پاکستان سے قطعی ہمدردی نہ تھی- شاید اس لیے کہ میں نے خود کو کبھی مُسلمان نہ سمجھا تھا- میں برائے نام مُسلمان تھا- مردم شماری کا مُسلمان-
میرے دل میں ہندوؤں کی بڑی عزّت تھی- بحیثیت قوم وہ بڑی خوبیوں کے مالک تھے- اُن میں عجز تھا،مٹھاس تھی، رکھہ رکھاؤ تھا، استقامت تھی- وہ مُسلمانوں کی ترح جذباتی نہ تھے- جوش میں نہیں آتے تھے- اپنی موم بتی دونوں سروں پر جلانے کے شوقین نہ تھے- میرے ذہن میں سیاست کا خانہ سِرے سے خالی ہے- سیاسی خبروں سے مجھے قطعی طور پر دلچسپی نہ تھی- سرسری طور پر سُرخیاں پڑھہ لیتا اور متن کو نظر انداز کر دیتا- مُسلمانوں کے اخبارات جذبات میں رنگے ہوتے تھے اس لیے میں روزنامہ ٹریبون پڑھا کرتا تھا-
قائدِ اعظم مجھے پسند نہ تھے- اُن میں عجز نہ تھا- خالی وقار ہی وقار اور پھراس قدر خود اعتمادی اور اصول پرستی، اصول انسان کے لیے بنتے ہیں- انسان اصولوں کے لیے نہیں بنا- سب سے بڑھہ کر مجھے یہ اعتراض تھا کہ قائد طبعاً سیکولر تھے- مُسلمانوں کی نمایندگی کرتے تھے، لیکن اسلام سے با خبر نہ تھے- شخصیت پر اسلام کا رنگ نہ تھا-

مغربی مفکّر

درحقیقت میں خود سیکولر خیالات کا مالک تھا-مذہب کو اچھا نہیں جانتا تھا- اپنے مذہب پر شرمسار تھا- میرے دل میں شک وشبہات یوں بِھن بِھن کرتے جیسے بِھڑوں کا چھتہ لگا ہو-یہ چھتہ میں نے بڑی محنت سے پالا تھا- مغربی علماء نے میری رہبری کی تھی-
کالج میں ایک نالائق لڑکا تھا- مشکل سے بی-اے پاس کیا تھا- پھر محبّت کا ایک بہت بڑا بلبلا پھٹا تو غم غلط کرنے کے لیے اتفاقاً میرے ہاتھہ کتاب لگ گئی اور میں مطالعے میں ڈوب گیا- یہ ایک راہِ فرار تھی- علم حاصل کرنا مقصود نہ تھا-
اُس زمانے میں اردو کی کتابیں عام نہ تھیں-
سکولوں میں اردو صرف آٹھویں جماعت تک پڑھائی جاتی تھی-
نویں جماعت میں اردو زبان لازمی نہ تھی-
کالجوں میں اردو زبان سرے سے رائج ہی نہ تھی-
مشرقی زبانوں کی درسگاہیں الگ تھیں-
ایم اے، ایم او ایل کرنے کے بعد صرف انگریزی میں بی-اے پاس کرنا پڑتا تھا- پھر کہیں بی-اے کی ڈگری حاصل ہوتی تھی-

ایسے طلباء کو جو مشرقی علوم کے بعد بی-اے کی ڈگری حاصل کرتے تھے-
ازراہِ تمسخر- دایا بھٹنڈا کہا جاتا تھا-
میں مشرقی زبانوں اور ادب سے قطعی طور پر کورا تھا-
اس لیے میرا مطالعہ صرف انگریزی تک محدود تھا-
اس کے علاوہ چونکہ اس کی حیثیت فرار کی تھی- اس کی کوئی منزل نہ تھی- سمت نہ تھی- اس مطالعہ سے مجھے صرف ذہنی آوارگی حاصل ہوئی- میرے خیالات سیکولر ہوگئے اور میں مذہب سے دور ہوتا گیا-