اس میں کوئی شک نہیں کہ کرہ ارض پر تمام ممالک میں سے اسلامی ممالک سائنس کے میدان میں سب سے پسماندہ ہیں۔ اس کمزوری کے خطرات کو واضح کرنے کی چنداں ضرورت نہیں کیونکہ آج کل کے زمانے میں کسی معاشرے کی بقا کا انحصار اس میں موجود سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی و ترویج پر ہے۔۔۔۔