انٹرنیٹ پروٹوکال ( آئی پی ) اُن نیٹ ورکڈ کمپیوٹروں کی پروٹوکال ہے جو پیکیٹ سوئچینگ کمیونیکیشن استعمال کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ پروٹوکال میں سورس ہوسٹ اور ڈیسٹینیشن ہوسٹ کا ایڈریس مقررہ لمبائی کا ہوتا ہے اور انٹرنیٹ پروٹوکال ، ڈیٹا گرام کو سورس ہوسٹ سے ڈیسٹینیشن ہوسٹ بھیجتی ہے۔ ڈیٹا گرام، ڈیٹا کے بلاک کو کہتے ہیں۔ انٹر نیٹ پروٹوکال کا کام میسج کو پیکیٹ سوئچ نیٹ ورک میں ایک جگہ سےدوسری جگہ بھیجنے کے لیے سورس ہوسٹ پر ڈیٹا گرام کوحصہ میں تقسیم ( فریگمینٹیشن ) کرنا اور ڈیسٹینیشن پردوبارہ ایک ( ری اسیمبلی ) کرنا ہے۔
یہاں یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ آئی پی کی بناوٹ ( ڈیزائن ) میں ایک۔جگہ۔دوسری۔جگہ میں ریلائبیلیٹی، فلو کنٹرول، سِکوینسینگ جیسی خصوصیت نہیں مہیا کی گئی ہیں۔ ایسی خصوصیات ہوسٹ۔ٹو۔ہوسٹ پروٹوکال میں پائی جائی ہیں۔ ان سروسیس کے لیے آئی پی، نیٹ ورک پر بھروسہ کرتی ہے۔
انٹرنیٹ کے ماحول میں ہوسٹ۔ ٹو۔ہوسٹ پروٹوکال، آئی پی سےانٹرنیٹ ڈیٹا گرام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنے میں مدد لیتی ہیں۔ ٹرانسمیشن کنٹرول پروٹوکال (ٹی سی پی) ایسی ہی وسٹ۔ٹو۔ہوسٹ پروٹوکال ہے۔ ٹی سی پی، ریلائبیلیٹی، فلو کنٹرول، سکوینسیگ مہییا کرتی ہے۔ جس کے متعلق ہم بعد میں تفصیل سے بات کری