عروضی مسئلے ایک تشریح، لفظ "اور” کا وزن

دوستوں کی رھنمائی کے لئے لفظ "اور” کے عروضی وزن پر گفتگو۔

عربی اور فارسی سے آئے عروضی معاملات جب ھندی یا سنسکرت کے پنگل کے نظام سے مِلا کر دیکھیں تو بعض نووارد اُلجھ جاتے ھیں۔
ھندی اور سنسکرت اردو سے مختلف ھجے رکھنے والے زبان ھے۔ اس میں کثرت سے دو اور تین ساکن حروف بولے جاتے ھیں۔
انگریزی میں وزن کے نظام کو پروسوڈی کہتے ھیں۔
سنسکرت میں چھند شاستر،،،،اور ھندی میں پنگل کہا جاتا ھے۔۔عربی میں عروض کہتے ھیں۔سراصل فارسی اور ترکی اردو سب میں اسے عروض ھی کہا جاتا ھے۔۔

لفظ "اور” ۔۔۔ کا تلفظ،،،میرے ایک شعر میں یُوں ھے۔۔۔

عجب طرح کی یہ خلقت ہے مذھبی خلقت
ھوس بہشت کی ھے اور گدائے دنیا ھے
(رفیع رضا)
اسکی تقطیع یُوں ھوگی۔

مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن

عجب طرح ـمفاعلن۔۔
کِ ۔۔۔۔۔یہ خل،،،قت۔۔۔۔فَعِلاتن۔۔
ھَمَذ ،،،ھَبِی۔۔مفاعلن۔
خلقت۔۔فعلن۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھوس بَہِش،،، مفاعلن
ت۔۔۔کِھے،،،،اَر،،،۔۔۔فعلاتن۔۔۔۔
گدا ءِدُن۔۔۔۔۔مفاعلن۔۔۔۔
یا ھے۔۔۔۔فعلن۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احمد منیب صاحب کے خیال ھے میں۔۔۔دوسرا مصرع بےوزن ھے۔۔۔۔کیونکہ لفظ بہشت کا ۔۔۔شاید انکے خیال میں آخری حرف ساکن شمار کرنا لازم ھے۔۔۔اور ۔۔لفظ "اور”۔۔۔ کا تلفظ ،،،،فال ھے۔۔۔فع،،،نہیں۔۔۔
اس بارے بتاتا ھُوں
،،،،،
اور کا عروضی وزن کیا ھے۔۔۔اور کیسے ،،،،

قاعدہ اس سلسلے میں یہ ھے کہ "اور "کا لفظ اگر حرفِ عطف (ایسا حرف جو دو کلموں یا جملوں کو جوڑتا ہے) کے طور پر آئے تو اسے سببِ خفیف (فع) اور وتدِ مفروق (فاع) دونوں کے وزن پر باندھا جا سکتا ھے۔

مثال دیکھیے:

رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو
ہم سخن کوئی نہ ہو اور ہم زباں کوئی نہ ہو

(فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن)
یہاں،،،، اور کو۔۔۔۔فع یعنی اَر پڑھا اور باندھا گیا ھے۔۔


ادب ہے اور یہی کش مکش تو کیا کیجے
حیا ہے اور یہی گو مگو تو کیونکر ہو؟

(مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن)​
اس جگہ اور کو فال کے وزن پر برتا گیا ھے۔
یعنی۔۔پہلے شعر میں حرفِ عطف کو سببِ خفیف کے وزن پر باندھا گیا ھے۔۔
دوسرے شعر میں وتدِ مفروق کا استعمال ھوا ھے۔۔۔


لیکن اگر "اور” بمعنیٰ مزید یا مختلف آئے یا اس قسم کی دلالتیں رکھتا ہو تو لازم ہے کہ اسے وتدِ مفروق کے وزن پر باندھا جائے۔ اساتذہ کے ہاں تو خیر اس کا التزام رہا ہی ہے مگر مستند معاصر شعرا نے بھی اس روایت کا کماحقہٗ لحاظ کیا ہے۔ لہٰذا اس کی رعایت نہ کرنے کو عیب گننا چاہیے۔
پس اس قاعدے کے لحاظ سے۔۔۔چونکہ میرے شعر میں لفظ ۔۔۔اور ۔۔۔۔مزید کے معانی میں ھے تو یہ سو فیصد عروضی اصول کے تابع ھے۔۔

غالب کے ایک ھی شعر میں۔۔۔اس لفظ ” اور”۔۔۔کے دو برتاو ھیں۔۔۔ایک میں ۔۔۔فال کے وزن پر ۔۔ایک میں فع کے وزن پر۔۔۔
۔۔
ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے
کہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے اندازِ بیاں اور
(مفعول مفاعیل مفاعیل مفاعیل/فعولن)​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر منیب صاحب کو ۔۔لفظ شکست کے عروضی برتاو میں کوئی سقم معلوم ھوا ھے تو اسکی بھی مثال دئیے دیتا ھُوں

میر کہتا ھے۔۔۔

سر پہ پتھر جنوں میں کب نہ پڑے
یہ سبو ثابتِ شکست رھا

فاعلاتن مفاعلن فعِلُن
یہ سبُو ثا،،،،،فاعلاتن۔۔۔۔
بتِ شکس۔۔۔۔۔مفاعلن۔۔۔
ت،،رھا ۔۔۔فَعِلُن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اُمید ھے۔۔۔کوئی غلط فہمی پیدا ھوئی تو دُور ھو گئی ھوگی۔۔لکھا ھوا کلام مل جاتا تو شاید یہ غلط فہمی پیدا نہ ھوتی۔۔۔تاھم دھیان دینے کا بہت شکریہ۔۔۔
۔ھاں ایک اور بات ۔۔۔کہ ۔۔کچھ دوستوں کی رائے میں۔۔۔


عجب طرح کی یہ خلقت ہے مذھبی خلقت
ھوس بہشت کی ھے اور گدائے دنیا ھے
(رفیع رضا)

کی بجائے۔۔۔۔ایسا ھوتا تو بہتر ھوتا


عجب طرح کی یہ خلقت ہے مذھبی خلقت
ھوس بہشت کی لیکن گدائے دنیا ھے
(رفیع رضا)

میرے خیال میں یہ ذوقی بات ھے۔۔فنّی مسئلہ نہیں اسی کسی بھی صورت میں رکھا جا سکتا ھے۔۔اگر زیادہ فہم یہ صورت ھے تو ایسے بھی کیا جا سکتا ھے تاھم۔۔یہ رائے اگر مصرعے کو بےوزن سمجھنے کی وجہ سے تھی تو پھر اسکا جواب اوپر تفصیلی عروضی مشاھدات و اصولوں سے دے دیا ھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رفیع رضا

For urdu page column

بےوزن شاعری اور سینہ زوری، ادبی گروپنگ

اکثر ناقدینِ اُردو شاعرانہ نثر اور نثری شاعری میں امتیاز نہیں کر سکے ، نثری نظم ، (نثری)اور ادب لطیف میں خلط مبحث کا اہم سبب بھی یہی ہے ‘‘شمس الرحمان فاروقی بھی نثری شاعری کو خطوط غالب ،اورآ زاد کی تحریروں ،سے جوڑ کر دیکھتے ہیں ،
شمس الر حمان فاروقی نثری نظم کی قدامت پر اتنی اور ایسی گفتگو نہ کرتے اگر ان کے معاصر محمد حسن نے یہ دعوی نہ کیا ہوتا کہ میں ایک نئی صنف شاعری کا تجربہ کر رہا ہوں ‘۔۔۔
مندرجہ بالا پیراگراف یہ بات بخوبی سمجھا رھا ھے کہ آزاد نظم سے پرے نثری یا نظمیہ انداز کا نام لیکر کوئی صنف مقبول کرنے میں بہت سے اھم لکھاریوں نے سعی کی ھے۔۔
پہلے تو قارئین کو آزاد نظم اور نثری میں موجود اھم ترین فرق کو سمجھنا ھوگا۔

نظم ، اردو میں کسی بھی ایسی تحریر کو کہتے ھیں جو پہلے سے معین کردہ قوانینِ لفظی و صوتی کی پابند ھو۔ صوتی پابندی اندرونی ساختیاتی پابندی ھے بالکل ایسے جیسے کسی کلاسیکل گائے گئے گانے میں اندرونی راگ کی حدود کو گانے کے دوران گانے والا ملحوظ نہیں رکھتا۔۔
چونکہ عوام الناس اس اندرونی بھید، صوتی بندش، یا عروض کو نہیں سمجھتے تو بقول عرفان ستار شاعری اور کلاسیکل موسیقی خواص کی چیز بن جاتی ھے۔۔ جس سے مَیں کسی اور منطقی دلیل کی وجہ سے اتفاق نہیں بھی کرتا۔

اندرونی بندش، یا مقرر کردہ حدود کیا ھیں ؟
کسی بھی زبان کے الفاظ کے ایک مخصوص ھجے ھوتے ھیں ایک خاص تلفظ ھوتا ھے۔۔ جیسے لفظ صَبَا ھے۔۔۔۔ اِسے صِبَا یعنی ص کے نیچے زیر ڈال کر پڑھا غلط ھے۔۔۔مگر اس سے بڑی غلطی اسی لفظ صَبَا کو پڑھتے ھوئے توڑ کر پڑھنا ھوگا جیسے۔۔۔صب آ۔۔۔۔۔۔ جسکی لغت اور لسانی فصاحتی قوانین کے خلاف گردانا جائے گا۔۔۔
اب لفظ صَبَِا کو دُھرائیں تو یہ ایک خآص ترکیبِ اعراب رکھتا ھے۔۔۔ یعنی زبر زبر جزم۔۔۔۔۔۔لیکن۔۔۔۔۔۔ صب آ۔۔۔۔۔۔۔ پڑھیں تو ۔۔۔۔۔ ترکیب اعراب ، زبر جزم زبر جزم ھوگی۔۔۔۔۔
جن الفاظ پر زبر زیر پیش ھو اُسے متحرک کہتے ھیں۔۔۔۔ اور جس پر جزم ھو اُسے ساکن کہا جاتا ھے۔۔۔ متشدد یعنی تشدید والے الفاظ ، میں تشدید پڑے حرف کو پہلے متحرک اور دوسرے ساکن جوڑے کی طرح شمار کیا جاتا ھے۔۔
اگر اوپر لکھی تشریح نہیں سمجھی جا سکی تو دوبارہ اسے پڑھیں تاکہ جو مَیں آگے سمجھانے جا رھا ھُوں اُسے سمجھنے میں کوئی دِقت نہ ھو۔۔۔
ایک اور مثآل دیکھیں۔۔۔۔ رستہ۔۔۔۔۔۔ یعنی رَستَہ ۔۔۔یعنی رَس تَہ۔۔۔۔ یہاں الفاظ کے اعراب کی تفصیل ، متحرک (رَ) ، ساکن (س) متحرک (تَ) اور ساکن ہ ھے۔۔۔

یاد رکھئیے کہ الفاظ کی آوازیں یا اصوات انہیں اعراب کی وجہ سے اردو میں ترتیب دئیے جاتے ھیں۔۔
الفاظ کے اعراب مختلف سَیٹ یا نمونہ جات بنا کر انہیں بحروں کا نام دیا جاتا ھے۔۔ ھم آسانی کے لئے عربی کے الفاظ استعمال کرتے ھیں ، کیونکہ عربی مین الفاظ کے ھجے کو اعراب سے ظاھر کرنے میں آسانی ھوتی ھے۔۔
کسی بھی بحر کے کسی رُکن میں استعمال کردہ حروف کی کوئی اھمیت نہیں ھوتی اصل اھمیت الفاظ کے اعراب کی ھوتی ھے۔۔۔ یہ اعراب ھی اندرونی نظم بناتے ھیں نظم کا مفہوم ایک آرڈر یا ترتیب ھے۔۔۔اندرونی آرڈر، تنظیم۔۔۔۔۔۔۔ راگ بھی ھوسکتا ھے اور عروضی زبان میں بحر بھی۔۔۔۔
غزلوں میں جو اوزان استعمال ھوتے ھیں ان میں تمام مصرعے ایک ھی وزن یا بحر کی پابندی سے ترتیب دئیے جاتے ھیں۔ یعنی اگر پہلے مصرع میں اعراب کا نمونہ ، رستہ رستہ رستہ رستہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر مشتمل ھو یعنی اس جیسے آوازوں پر مشتمل ھو۔۔۔ چار مرتبہ رستہ رستہ رستہ رستہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو تمام غذل کے ھر مصرع کو اسی پابندی میں ترتیب دیا جائے گا۔۔۔ جہاں یہ پابندی نہ ھوگا اس مصرع کو خآرج از وزن تصور کیا جائے گا۔۔
آزاد نظم اصل میں اس پابندی سے مبری نظم کی ایسی صورت ھے۔ جس میں مثال کے طور پر ، چار مرتبہ ھر مصرع میں رستہ رستہ رستہ رستہ کی بجائے۔۔۔۔مسلسل رستہ رستہ کی گردان کی جائے۔۔۔۔۔یا ایسے مصرعے ترتیب دئیے جاویں کہ یہ ترتیب بار بار بدلتی رھے۔۔۔مگر یہ لازم رھے گا کہ کوئی لفظ رستہ کے وزن یا آھنگ سے باھر نہ ھو۔۔۔۔ورنہ یہ نظم بھی بےوزن اور خارج الشاعری کہلائے گی۔۔۔۔
مندرجہ بالا تفصیل میں پابند شاعری میں نظم کے اندرونی اوزان کا ھونا ایک لازمی امر ھے۔۔۔ اگر اوزان کی پابندی نہ ھوگی تو یہ نثری کہلائے گی۔۔۔۔۔جسے کچھ لوگ نظم کہنے پر بضد ھیں۔۔
یہ بات ضرور ہے کہ نثری نظم کو آزاد نظم کے ساتھ جوڑنا نہیں کرنا چاہیئے، آزاد نظم ایک بالکل الگ چیز ہے جس میں بحر اور وزن کا خیال رکھا جاتا ہے اور قافیے کو چھوڑ دیا جاتا ہے ۔
جیسے یہ ایک آزاد نظم ھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی پر نظم لکھنے سے
کوئی مِل تو نہیں جاتا
کوئی تعریف
بانہوں کے برابر تو نہیں ھوتی
کسی آواز کے پاوں
کبھی دل پر نہیں چلتے
کبھی کشکول میں
قوس و قزح اُتری نہیں دیکھی
صحیفہ رِحل پر رکھنے سے
قرآں تو نہیں بنتا
کسی نے آج تک
شاعر کے آنسو
خود نہیں پونچھے
دلاسہ ، لفظ کی حد تک ھی اپنا کام کرتا ھے
کسی خواھش کو
سینے سے لگانے
کی اجازت تک نہیں ھوتی
تمھاری ضد کو پُورا کر دیا دیکھو
ستارے ، چاند، سُورج ، روشنی، خوشبو،
تمھارے دَر پہ کیا کیا دھر دیا دیکھو
گُلِ فردا !!
ابھی کِھل جاو ! کہنے سے
کوئی کِھل تو نہیں جاتا
کسی پر نظم لکھنے سے
کوئی مِل تو نہیں جاتا —
(رفیع رضا)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مندرجہ بالا نظم ایک بحر یا وزن میں لکھی ھوئی ھے۔۔۔۔ جو یہ ھے
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مفاعیلن۔۔۔۔

یہ ایک مسلسل تکرار ھے۔۔۔۔
یہ اس آزاد نظم کا اندرونی وزن ، راگ، آرڈر، ترتیب ھے۔۔۔

اب آئیے دیکھتے ھیں کہ ۔۔۔۔ نثری کیا چیز ھے۔۔اس کی مثال دیکھیں اور پھر مَیں اُس نثری کو نظم میں ڈھالنے کی کوشش کروںگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سورج مرُغ کی چونچ میں ھے
اور زمین آزاد ھے
چاند پانی میں
اور روشنی
میرے اندر
ھر چیز
اُلٹ پلٹ ھے
جہاں ھونی تھی
وھاں نہیں
جیسے
تُم کسی اور کے پاس ھو
مَیں کسی اور کے پاس ھُوں
(رفیع رضا)

مندرجہ بالا نثری تحریر کو آزاد نظم کی طرح اوپر نیچے ٹکڑوں میں لکھ دینے سے اسے آزاد نظم مت سمجھیں۔۔اسے پیرا گراف میں ھی لکھ دینا چاھئیے
۔۔۔۔۔۔۔ سورج مرُغ کی چونچ میں ھے اور زمین آزاد ھے چاند پانی میں اور روشنی میرے اندر ھر چیز اُلٹ پلٹ ھے جہاں ھونی تھی وھاں نہیں جیسے تُم کسی اور کے پاس ھو مَیں کسی اور کے پاس ھُوں
(رفیع رضا)
اردو میں اب تک لکھی جانے والی ایک نثری ، میری اس نثری سے کسی طرح بھی مختلف نہیں۔۔۔اور میں ایسی نثریاں ایک ھی نشست میں سینکڑوں لکھ سکتا ھُوں۔۔
اس میں یہ آسانی ھے کہ جو خیال آیا میں لکھتا گیا اُسے کسی ترتیب سے باندھنے کی محنت مجھےنہیں کرنا پڑی۔۔۔۔ ورنہ کُچھ مزید وقت لگ جاتا۔۔۔۔
ویسے ایک راز کی بات بتاوں؟۔۔
مجھے کُچھ محنت کر کے اپنے ذھن میں آئے ، پابند مصرع جات کو روکنا پڑا کیونکہ میری روانی میری محنت سے ایسی ھوگئی ھے کہ میں پابند ِ اوزان گفتگو بھی آسانی سے کر سکتا ھُوں۔۔۔۔
تین طرح کے لوگ نثری لکھنے کی کوشش کرتے ھیں۔۔
پہلے تو وُہ ھیں جو شُعرا ھیں پابند شُعرا ھیں اور تجرباتی طور پر یا امکانات بڑھانے کے منصوبے کے تحت ایسا کرتے ھیں جیسے ابرار احمد، رشید ندیم وغیرہ
دوسرے وُہ لکھنے والے ھیں جو مغرب کی نقالی میں یا مغرب کی ھم آھنگی میں یہ سمجھتے ھوئے کہ ھمیں بھی جدت اختیار کرنی چاھئیے اور ھم شاید بعض موضوعات اردو کی پابند نظم میں بوجوہ باندھنے سے معزور ھیں اس لئے ھمین نثری لکھنی چاھئیے۔۔
تیسری قسم کے لوگ وُہ ھیں جو اوزان کی حد تک معزور ھیں ان میں فطری میلانِ شاعری نہیں ھوتا اور عروض سیکھنے کی کوشش اور محنتِ سخن سے بھی عاری ھوتے ھیں۔ اردو شاعری میں اگر نثری کو کسی طرح جگہ دے بھی دی جائے تو اس تیری قسم کے لکھنے والوں کی نثریوں کی بدولت یہ صنف تباہ و برباد ھوجائے گی۔۔
جس صنف یا اسلوب پر کوئی قانون ھی مقرر نہ ھو وُہ مادر پدر آزاد ھوجاتا ھے۔۔۔اور بےرھروی غیر فطرتی چیز ھے۔۔
ڈرم کی تھاپ پر معصوم بچہ رقص کیوں کرنے لگتا ھے؟۔۔۔ اسلئے کہ اندرونی توازن ایک کیفیت پیدا کرتا ھے۔۔۔شور سُن کر کیوں کوئی بچہ رقص نہیں کرتا؟۔۔ اس لئے کہ یہ بے توزان بے ھنگم آوازیں ھیں جو اُلٹآ تکلیف دہ ھوتی ھیں۔۔ کسی زور دار آواز سے کوئی چونک بھی جاتا ھے۔۔۔
مُرغ کی چونچ میں سوُرج ۔۔۔کا پڑھ کو کوئی چونک تو جائے گا۔۔۔مگر اس کا اثر کتنی دیر تک رھے گا۔۔؟

شیطانی آیات Satanic Verse کا ترجمہ

Satanic Verses
شیطانی آیات
ترجمہ (سلسلے وار)
ترجمہ کار رفیع رضا(
……..

دوبارہ آفرینش کے لئے جبرائیل فرشتہ بہشت سے نزول کرتے ہوئے گنگنا رھا تھا،
دوبارہ آفرینش کے لئے تمھیں پہلے مرنا ھوگا
، او جی ، او جی !!۔۔
اُبھری ھوئی خمیدہ زمین پر اُترنے کے لئے
پہلے پروں کی ضرورت ھے کہ اُڑا جا سکے
۔ تا تا۔۔۔ تاکا دِھن
کیسے کوئی ہنس سکتا ھے
جب تک کہ پہلے رو نہ چُکا ھو۔
محبوب کو کیسے پایا جا سکتا ھے
جب تک اسکے لئے آھیں نہ بھر لی ھوں،
دیکھو بابا ! یہ کرنا ھوگا
اگر دوبارہ پیدا ھونا چاھتے ھو،
،جبریل گنگاتا جا رھا تھا۔۔
اور پھر۔۔
شاید یہ نئے سال کی پہلی صبحِ کاذب تھی یا ایسا ھی کوئی وقت تھا، اُنتیس ھزار دو فُٹ کی بلندی سے برطانیہ اور فرانس کو جوڑتے علاقے کی جھیل میں دو برگزیدہ آدمی کسی پیراشوٹ کی مدد کے بغیر اور بغیر کسی قسم کے پروں کے کُھلے آسمان سے وارد ھوئے۔
۔۔
میں کہتا ھُوں تمھیں لازمی مرنا ھوگا، میں کہتا رھوں گا ، میں کہتا رھوں گا۔۔
وہ یہ کہتا رھا مرمریں چاندنی میں ایک اندھیرے کو کاٹتی زور دار چیخ کے بلند ھو جانے تک۔
شیطان کی دسترس میں سب زیر و بم رھے ھیں،الفاظ یخ بستہ رات میں جم چکے، اور سُنائے سُنائے اندرون تک اب دسترس دو۔
جبرائیل بے سُرے انداز میں مٹک مٹک کر بے وزن غزل گُنگُنا نے کی کوشش کر رھا تھا ھوا میں تیرتے ھوئے انسانی غوطہ خوروں کی نقّالی کرتے ھوئے، سیدھا اُلٹا، تیرتا رھا ، دھندلکے میں رواں دواں
اس نے آواز پر توجہ دی ۔ اوئے سلاد بابا تم ضرورت سے زیادہ اچھے ھو، او پرانے چمچ !۔۔
اِسی دوران دوسرا نہایت مشّاقی سے سر کے بل نزول کرتا ھوا ا رھا تھا۔۔۔
اوئے چمچُو۔۔۔ جبرائیل چِلّایا۔اوئے لندن والو لو ھم آ گئے۔۔اُن حرامیو کو نہیں پتہ اُنہیں کس سے پالا پڑا،کوئی شہاب ِ ثاقب تھا،۔ یا کوئی آسمانی عذاب تھا۔
آسمان سے آ دھمکا ،،دھڑام۔۔ اوہ کیا دخول ھے کیا نزول ھے۔۔اُف۔قسم سے دھماکے دار ھے۔
پھر اک عظیم دھماکے کے بعد ستارے ٹوٹتے گرتے رھے، جیسے بِگ بینگ کی گونج سُنی گئی ھو
جمبو جیٹ کی فلائٹ 420 کے پرزے بغیر کسی وارننگ کے اُڑ گئے۔
مہاگنی، بابلون، ایلفاوِل کوئی بھی نام دیا جا سکتا ھے لیکن جبرائیل اسے پہلے ھی لندن کا نام دے چکا ھے مجھے دخل کی ضرورت نہیں۔ولایت کا دار الؒخلافہ جھمک رھا ھے۔
ادھر ھمالیہ کی اونچائیوں میں طلوع آفتاب سے پہلے کے مختصر جھماکے میں جنوری کی فضا میں ایک لکیر ریڈار سے غائب ھو گئی اور فضا سے گرنے والے بے جان جسم ھمالیہ کے چوٹیوں کے نواح میں گرتے گئے۔

۔۔۔۔
مَیں ۔۔کون ھُوں
یہاں میرے علاوہ کون ھے؟

جہاز درمیان سے دو ٹکڑے ھوچکا، جو انڈے کے اندر تھا جو بیج کے اندر تھا باھر آ گیا۔
دو اداکار ایک تو اُچھلتا ھُوا جبرائیل اور دوسرا گٹھا ھُوا مسٹر صلادین چمچا ایسے نمودار ھوئے جیسے پرانے سگار سے تمباکو کے ذرّے گریں۔
انکے اوپر نیچے دائیں بائیں اُس گہرائی میں ادھر اُدھر ٹوٹی سیٹیں، کانوں میں گھسانے والے سماعتی آلے۔ کھانا پانی لانے والی ٹرالیاں، امیگریشن کے مسافری کارڈ ، ویڈیو گیمز کے سیٹ اور جانے کیا کیا بکھرا پڑا ھے۔
آکسیجن ماسک اور کاغذی کپس کے علاوہ کچھ مائگرینٹس اور ھاں ایک بڑی تعداد اُن بیویوں کی بھی موجود ھے، جنہیں برطانوی امیگریشن آفیسرز نے ذاتی جنسی سوالات کر کر کے گھائل کیا ھوا ھے۔ان سب کے ٹکڑے جہاز کے ٹکڑوں سمیت بکھرے پڑے ھیں،
ان سب کی ارواح کے ٹکڑے بھی تیرتے پھرتے ھیں، جس میں ٹوٹی یاد داشتیں، ،خودی سے دُوری، ، مادری زبان سے محرومی،، پرائیویسی میں مداخلتیں، نا ترجمہ ھو سکنے والے لطیفے ، گم شُدہ مستقبل اور بےثمر محبتیں، بکھری پڑی ھیں۔
دھماکے سے مبہوت ھو جانے والے جبرائیل اور صلادین جیسے کسی بگلے کی لاپرواہ کُھلی رہ جانے والی چونچ سے گرے ھوں، اور چونکہ صلادین چمچہ سر کے بل گِرا تھا جو کہ پیدا ھونے والے بچوں کی طرح ضروری ھے،اُسے اس بات سے چڑ تو ھونی تھی جب باقی لوگ بےھنگم طریق پر گِرے ھوں۔
صلادین سر کے بل سیدھا گِر رھا تھا، جبکہ فرشتے نے ھوا کا ھاتھ ھی نہین تھام رکھا ھر طرح سے ھوا کے ساتھ چمٹ سا گیا تھا۔نیچے بادل کی تہوں کے نیچے انگلش چینل نام کی جھیل انکے آواگون نما آمد کی منتظر تھی۔
دیکھو دیکھو
میرے جوتے ھیں جاپانی۔۔ جبرائیل نے پرانے گانے کو نئی انگریزی میں ترجمہ کر کے گایا ،نیم آگاھی حالت میں منزل کی تمجید کو انگریزی میں گانا ضروری تھا۔
میرا پاجامہ انگریزی، اور سر پر رُوسی ٹوپی، اور دل میرا ھندوستانی ۔۔وہ گا رھا تھا۔۔

بادل انکی طرف سمٹ رھے تھے۔شاید انکی تعظیم کے لئے یا انکا مزاق اُڑانے کو یہ ضروری تھا۔

تاھم جو بھی وجہ ھو دونوں افراد جبرائیل صلادین، اور فرشتہ چمچہ آخری وقت تک اس ھونی کو بُرا بھال کہتے رھے لیکن اُنہیں اپنی ھیئت کزائی کی تبدیلی کا مطلق علم نہ ھو سکا۔
میوٹیشن؟ تبدیلی؟ جی ھاں ! لیکن یہ خود سے تو نہیں ھو گئی۔صدیوں پہلے سے تیار کردہ اور صدیوں بعد ایسے ماحول کی مطابقت اتفاقی تو نہیں ھو سکتی
جہاں حرکت پزیری کا مرکز ھو، اور جنگوں کی مرکزیت ھو۔
مشکوک و غیر مسلسل تبدیلیاں خؤد سے نہیں ھوتیں جیسے کہ فضا میں سب کچھ پھینک دیں تو کچھ بھی ھو جائے کچھ بھی بن جائے۔
جیسے اداکار جادوئی کرتبوں سے بوڑھے مسٹر لمارک کو خوش کر دیتے ھیں کہ زمانی دباؤ سے کچھ بھی تبدیل کیا جا سکتا ھے۔۔

لیکن زمانی دباؤ کے خواص سے پہلے یہ بتاؤ تم سمجھتے ھو تخلیق اچانک اور جلدی ھو جاتی ھے؟ نہیں نا تو پھر کشف بھی کچھ نہیں کر سکتا۔کای کچھ غیر معمولی نظر بھی آ رھا ھے؟ وھی دو براؤن انسان تیزی سے گرتے ھوئے، یہ کوئی نئی بات تو نہیں، تم سوچ سکتے ھو وہ دونوں شاید اپنی اوقات سے اوپر چلے گئے تھے۔ یا سورج کے بہت ھی قریب جانے سے یہ ھوا گیا؟

یہی نہیں ۔۔۔سُنو !۔
مسٹر صلادین جو کہ فرشتے جبرائیل کے حلق سے برآمد ھونے والی آوازوں کی وجہ سے اپنی شعر ، اپنی آیات بھی بھول گیا تھا۔
فرشتے نے جو سُنا تھا وہ جیمز تھامسن کا قدیم گیت تھا،
جبرائیل نے اُلوھی حکم پر اپنے نیلے ھوتے ھونٹوں سے آواز نکالنے کی کوشش کی۔۔۔آواز نہ نکلنے سے خوف کھا کر فرشتے نے اونچی آواز مین گانے کی کوشش کی۔
جاپانی جوتے
رُوسی ٹوپی
برِ صغیر کے زندہ دِلان
لیکن آواز تھی کہ نکل نہ پاتی تھی۔ادھر صلادین وحشت میں گنگنا رھا تھا

چلو ھم اس حقیقت کو کھولتے ھیں، یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ ایک دوسرے کو سُن سکتے۔، بات کرسکتے، یا گنگنانے کا مقابلہ کر سکتے۔
زمین کی طرف سرعت سے ارد گرد کی فضا کا ھولناک شور کیسے انہیں کچھ سُننے دیتا جو وہ ایک دوسرے سے کہہ رھے تھے؟
چلو ھم مان لیتے ھیں اسکے باوجود اُنہوں نے ایک دوسرے کو سُنا !۔۔
۔
تیزی سے زمین کی طرف جاتے ھوئے سخت منجمد کرتی ھوئی ٹھنڈ انکے دلوں تک کو منجمد کرنے پر قادر تھی۔لیکن اسی خوف کے دھچکے سے وہ اپنے اسی گُنگنانے کے سبب بیدار ھوئے یہ سمجھنے کے لئے کہ ارد گرد کے گرتے انسانی اعضا جب زمین پر گِرے تو مکمل منجمد تھے۔
انہیں لگا جیسے وہ ایک عمودی سُرنگ کے اندر ھیں چمچہ جو کہ اُسی طرح سر کے بل نیچے جا رھا تھا اُس نے دیکھا کہ اُس عمودی بادلوں سے ڈھکی چمنی ُنما ٹنل میں جبرائیل فرشتہ اپنی جامنی قمیص میں اُس کی طرف تیرتا ا رھا ھے جس پر صلادین چمچہ شاید چیخا تھا کہ دور رھو۔۔۔مجھ سے دُور رھو۔۔۔یہ کہنے کی کوشش تو کی تھی مگر آواز شاید نہ نکل سکی اور فرشتہ اسکے بازوؤں میں جُھول گیا
لیکن اس دھچکے کے سبب وہ تیزی سے بادلوں کے درمیان سے گرنے لگے اور ایسے حیرت خانے میں داخل ھوئے جہاں، جیسے ھیئتی تبدیلیاں ان میں جاری ھو گئی ھوں دیوتا ، بیل بنا دئیے گئے۔۔۔عورتیں مکڑیاں بن گئیں آدمی بھیڑئیے بنا دئیے گئے ھوں

دوھیئتی مخلوقِ سحابی کی یلغار ان پر ھونے لگی
بڑے بڑے پُھول جن پر انسانی چھاتیاں لٹک رھی تھیں، پروں والی بلّیاں، ، ،،
، ، انسانی دھڑ والے بچھڑے، نظر آنے پر صلادین چمچہ بھی محسوس کر رھا تھا کہ وہ دو ھیئتوں کو اختیار کر چکا ھے۔
اور اب وہ ایک ایسا انسان ھے جسکا اپنا سر اسی کی ٹانگوں کے درمیان پھنسا ھے۔اور اسکی ٹانگیں اسکی گردن کے گرد لپٹی ھوئی ھیں۔
تاھم اُس شخص کے پاس اتنا وقت نہیں تھا کہ وہ مناسب طریق پر ایسا کچھ سوچ سکتا یا محسوس کر سکتا۔کہ کسی خاص عمر میں پُر کشش عورت کے اعضا کیسے ھوتے ھیں۔جس نے بروکیڈ کی سبز و سنہری ساڑھی پہن رکھی ھو۔اور جسکی ناک میں ایک ھیرا جڑا ھو اور جسکی زلفیں ھوا کے دوش پر لہرا رھی ھوں، جیسے کہ وہ ایک اُڑتے جادوئی قالین پر بیٹھی ھو۔
۔۔ریکھا مرچنٹ، جبرائیل نے مدح سرائی کی، تمھیں بہشت کا رستہ بھول گیا؟ یا کچھ اور بات ھے؟
ایک مُردہ عورت سے ایسا کلام کیسی بیہودگی ھے!۔۔
تاھم وہ رہ نہیں سکا۔۔۔کچھ نہ کچھ تو کہنا چاھئیے !۔۔
اُدھر چمچے نے استفساری انداز میں آواز لگائی ، واٹ دی ھَیل۔۔۔؟ کیا بکواس ھے۔۔
کیا تم نے اُسے نہیں دیکھا؟ فرشتہ چِلّایا،
کیا تم اُس بخارا کے ایرانی لعنتی قالین کو نہیں دیکھ رھے؟
نہ نہ نہ ۔۔جبریلو !۔۔ اُس عورت نے سرگوشی کی ۔ صلادین سے مت کہو کہ بتائے۔
میں صرف تمھارے کانوں کے لئے ھُوں،تم دیوانے ھوئے جا رھے ھو۔تُم خود کو کیا سمجھتے ھو، تُم غیر مشہور، ، خنزیر کے گوبر کے ٹکڑے، میری محبت !۔۔یاد رکھو موت کے ساتھ ایمانداری آتی ھے میرے محبوب، اس لئے میں تمھیں تمھارے اؒصلی ناموں سے پکار سکتی ھوں
۔۔۔۔
بادلوں کے ھیولوں کی طرح کی ریکھا نے کچھ تیکھا کسیلا نہیں کہا تھا۔۔لیکن جبرائیل پھر چِلّایا۔۔۔اوئے چمچے کیا تمھیں اسکی زیارت ھوئی کہ نہیں بتاو !۔۔
، صلادین چمچے نے کچھ دیکھا ، نہ سُنا، اور اُس نے کچھ کہا۔۔
جبرائیل کو عورت سے خود مکالمہ کرنا پڑا، تمھیں ایسا نہیں کرنا چاھئیے تھا، ،،وہ بولی نہیں جناب، سچ مچ میں گُناہ تو گناہ ھی ھوتا ھے اور یہ سچ ھے۔
اور تم یہاں مجھے لمبا خطبہ دے سکتے ھو، کیونکہ تمھارا منصب بہت بالا ھے، یہ تم ھی تھے جو مجھے چھوڑ گئے۔۔اس نے فرشتے کے کان میں سرگوشی کی۔
اسکی سرگوشی سے فرشتے کو یاد آیا۔۔جیسے اسکے دماغ سے کچھ چٹکی بھر مغز نکال لے گئی ھو۔
یہ تم تھے،،،میری خوشی کے مہتاب، جو ایک بادل کے پیچھے چھپ گیا تھا۔ اور محبت کے لئے اندھے ھو گئے تھے۔۔اور گم گشتہ ھو گئے تھے۔۔
فرشتے پر خوف طاری ھو گیا۔ تم کیا چاھتی ھو؟ اچھا مت بتاؤ بس تم یہاں سے چلی جاؤ!۔۔
چلی جاؤں؟ دیکھو جب تم بیمار تھے، تو سکینڈل کی مشہوری کی وجہ سے میں تمھاری عیادت کو نہ آسکی ،یہ تمھارے فائدے کے لئے تھا لیکن جب تمھیں سزا ھوئی تم نے اس سزا کو ایک بہانہ بنایا اور مجھے چھوڑ گئے۔اس بادل کے پیچھے چھپ گئے ، تُم حرامی ! ۔۔اب جب کہ میں مر چکی ھُوں، میں بھول چکی ھُوں کہ کیسے معاف کیا جاتا ھے!۔میں تمھیں بد دعا دیتی ھُوں تمھاری زندگی دوزخی ھو،کیونکہ یہ وھی جگہ ھے جہاں تم نے مجھے بھیجا تھا،جہاں سے تم آئے ھو،او شیطان جہاں تم جا رھے ھو،،خون چوسئیے ! جا لہُو میں غوطہ لگا،

ریکھا کی بد دعائیں اور بعد کی آیات اُس زبان میں تھیں جو اُسے معلوم نہ تھی۔اُسے لگا کہ اُسے اس سارے کا کوئی اثر نہیں ھُوا یا شاید اثر ھُوا تھا۔۔ کیونکہ نام لبوں پر آ گیا تھا اَل لات !
وُہ چمچے کی جانب جھکا اور وہ غباری بادل سے نکل گئے۔
۔۔
، …
)اگلی قسط کا انتظار کریں(

۔

۔









پاکستان کو فوجی شکست ہوئی ! کمیشن کی رپورٹ

ذوالفقار علی بھٹو نے اقتدار سنبھالتے ہی مشرقی پاکستان میں فوج کی شکست کے اسباب کی تحقیقات کے لیے ایک عدالتی کمیشن قائم کیا جو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس حمودالرحمن، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انوارالحق اور سندھ وبلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس طفیل علی عبدالرحمن پر مشتمل تھا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل الطاف قادر اس کے فوجی مشیر مقرر ہوئے۔ کمیشن نے مشرقی اور مغربی پاکستان میں تعینات 286 فوجی وسول افسروں، سیاستدانوں اور صحافیوں کے بیانات قلمبند کیے۔ ہزاروں صفحات پر مشتمل تحریری بیانات کا جائزہ لیا اور اپنی حتمی رپورٹ 1974ء کے اواخر میں پیش کردی۔ بیانات دینے والوں میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو، جنرل یحییٰ، میجرجنرل رائو فرمان علی، لیفٹیننٹ جنرل اے کے نیازی، مشرقی پاکستان کے سابق گورنر ایڈمرل احسن، خان عبدالقیوم خان اور عبدالولی خان شامل تھے۔
حمودالرحمن کمیشن رپورٹ سالہاسال صیغہ راز میں رکھی گئی۔ سب سے پہلے ایک بھارتی اخبار نے اس کے اقتباسات شائع کیے تو جنرل پرویز مشرف کو یہ رپورٹ اوپن کرنا پڑی لیکن چند ابواب کانفیڈینشل رکھے گئے۔ لاہور کے ایک معروف پبلشر ’’دارالشعور‘‘ نے بڑی کاوش سے رپورٹ کی مصدقہ کاپی حاصل کی اور اس کا مستند ترجمہ 1972 صفحات پر مشتمل کتاب کی صورت میں شائع کیا ہے۔ کمیشن نے ان عوامل کو بے نقاب کرنے کی سرتوڑ کوشش کی ہے جن سے پاکستان دولخت ہوا اور انسانی تاریخ کے ہولناک واقعات رونما ہوئے۔ اس رپورٹ نے ہماری تاریخ کا احاطہ کیا، تباہ کُن سیاسی اور فوجی فیصلوں کی نشاندہی کی اور قابل قدر سفارشات ترتیب دیں جو مستقبل کی صحت مند صورت گری میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
اس تحقیقاتی رپورٹ میں تاریخ شکن اور ہولناک سانحے کا ذمہ دار حکومتی اختیارات کے بے رحمانہ استعمال، سیاسی جماعتوں کے غیرجمہوری رویوں، سول معاملات میں فوجی مداخلت، لامحدود ہوس اقتدار اور محلاتی سازشوں کو قرار دیا گیا۔ مشرقی پاکستان میں ابتدائی گاڑ کی صورت اس وقت پیدا ہوئی جب طلبہ نے بنگلہ کو اُردو کے ساتھ دوسری قومی زبان تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا اور اسمبلی کا گھیرائو کرلیا۔ اس احتجاج کو کچلنے کے لیے وزیراعلیٰ نورالامین نے ہنگامی اختیارات بڑے بے رحمی سے استعمال کیے جس کے نتیجے میں پُرتشدد فسادات پورے صوبے میں پھیل گئے۔ صورتحال معمول پر لانے کے لیے حسین شہید سہروردی مشرقی پاکستان آئے مگر انہیں نرائن گنج گھاٹ پر اُترتے ہی صوبہ بدری کے احکام تھما دیئے گئے جبکہ مولانا عبدالحمید بھاشانی، شیخ مجیب اور دوسرے اپوزیشن لیڈر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیے گئے۔ متعدد گولیوں کا نشانہ بنے اور ہندوئوں کو اپوزیشن جماعتوں میں راہ پالینے کا موقع مل گیا۔ اسمبلی میں قرارداد منظور ہوئی کہ دستور ساز اسمبلی بنگلہ کو بھی دوسری قومی زبان کا درجہ د ینے کا اعلان کرے۔ حکومت کے غیرجمہوری رویوں کے خلاف اپوزیشن جماعتوں پر مبنی ’’جگنوفرنٹ‘‘ وجود میں آیا جس نے 1954ء کے انتخابات میں مسلم لیگ کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔

کمیشن نے دوسرا بڑا مجرم گورنر جنرل غلام محمد کو قرار دیا جس نے لامحدود اختیارات کی ہوس میں پہلے 1953ء میں خواجہ ناظم الدین کی حکومت برطرف کی جو ایک ماہ پہلے اسمبلی سے بجٹ منظور کروا چکے تھے۔ پھر 24اکتوبر 1954ء کو دستور ساز اسمبلی توڑ ڈالی۔ کابینہ میں تمام پارلیمانی روایات کے برخلاف کمانڈر ان چیف جنرل ایوب خان اور میجر جنرل سکندر مرزا کابینہ میں شامل کر لیے گئے۔ ان تباہ کُن اقدامات نے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ رہی سہی کسر سکندر مرزا نے پوری کردی جو سیاسی جوڑتوڑ کے نتیجے میں پاکستان کے پہلے صدر بن جانے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے 1956ء کے دستور کے تحت حلف اُٹھایا مگر وہ اسی کو ناکام بنانے کی اعلانیہ اوردر پردہ کوششیں کرتے رہے کہ ڈھائی سال کی قلیل مدت میں چار وزرائے اعظم تبدیل ہوئے جس کے باعث سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا۔ مشرقی پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے مابین جاں گسل کشمکش کے نتیجے میں ہندو کانگرس پارٹی فیصلہ کُن پوزیشن میں آگئی جس نے وزارتیں بنانے اور گرانے کا خوفناک سلسلہ جاری رکھا۔ سیاسی نفرتوں کو اس قدر ہوا دی گئی کہ ڈپٹی سپیکر شاہد علی ایوان ہی میں شہید کر دیئے گئے۔ ان حالات کو بنیاد بنا کر صدر سکندر مرزا نے 7اکتوبر 1958ء کو مارشل لاء نافذ کردیا اور جنرل ایوب خان چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر مقرر ہوئے جنہوں نے ہوس اقتدار میں 28اکتوبر کی رات سکندرمرزا کو گرفتار کر کے جلاوطن کردیا۔
رپورٹ میں فیلڈمارشل ایوب خان کو پارلیمانی جمہوریت کا قاتل اور جنرل یحییٰ خان کو پشت پناہی کا مجرم قرار دیا گیا۔ انہوں نے بالغ رائے دہی کے بجائے بنیادی جمہوریتوں کا نظام رائج کیا اور صدارتی نظام کے ذریعے سارے اختیارات اپنی ذات میں مرتکز کر لیے۔ ان کی طرف سے قوم پر 1962ء کا دستور مسلط کیا گیا جس میں صوبائی خودمختاری برائے نام تھی۔ مشرقی پاکستان کے وزراء کا تقرر بھی وہ خود ہی کرتے تھے۔ اسمبلی میں ان کی اجازت کے بغیر کوئی بِل پیش نہیں کیا جاسکتا تھا۔ اسے بجٹ منظور کرنے کا بھی اختیار نہیں تھا۔ انتظامی معاملات گورنر چلاتا جو صدر کا نمائندہ تھا، چند ہی برسوں میں عوام کے اندر یہ احساس گہرا ہوتا گیا کہ مشرقی پاکستان کی حیثیت ایک کالونی کی ہے اور انہیں اقتدار سے مکمل طور پر محروم کردیا گیا ہے۔ بدقسمتی سے 1965ء کی جنگ نے انہیں شدید تنہائی اور بے چارگی کے خوف میں مبتلا کردیا اور شیخ مجیب الرحمن نے اس نئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لاہور کی قومی کانفرنس میں فروری 1965ء میں چھ نکات پیش کیے جن کے مضمرات پر حکومت نے خاطرخواہ توجہ نہیں دی۔ پریس پر پابندیوں، سیاسی جماعتوں کی ناکہ بندیوں اور بنیادی جمہوریتوں میں ہوش رُبا بدعنوانیوں کے باعث ملک میں بے چینی پھیلتی گئی۔ اس دوران فیلڈ مارشل ایوب خان کو دل کا شدید دورہ پڑا اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات الطاف گوہر کی شہادت کے مطابق جنرل یحییٰ خان نے ایوان صدر کا پورا کنٹرول سنبھال لیا۔ حالات کے دبائو میں صدر کو مارچ 1969ء میں گول میز کانفرنس بلاناپڑی۔ شیخ مجیب الرحمن راولپنڈی آئے جنہوں نے کمانڈرانچیف جنرل یحییٰ خان کی رہائش گاہ پر ان سے خفیہ ملاقات کی جس میں مارشل لاء کا مسئلہ زیربحث آیا۔ جنرل یحییٰ خان گول میز کانفرنس میں حد سے زیادہ دلچسپی لے رہے تھے۔ شیخ مجیب الرحمن نے اس کی سفارشات مسترد کرنے اور ڈیموکریٹک ایکشن کمیٹی سے نکل جانے کا اعلان کیا۔ اس پر مشرقی پاکستان میں حالات بگڑتے گئے۔
24مارچ 1969ء کو صدر ایوب خان نے کمانڈر انچیف جنرل یحییٰ خان کو امن بحال کرنے کی آئینی ذمے داری پوری کرنے کے لیے خط لکھا اور صدارت سے دستبرداری کا بھی اعلان کیا۔ جنرل یحییٰ نے اپنے طور پر مارشل لاء نافذ کردیا اور آئین منسوخ کرڈالا۔ وہ ملک میں فوجی حکومت اور اپنا اقتدار قائم کرنا چاہتے تھے، ان کے تمام تر اقدامات ایک ایسا ماحول پیدا کرتے گئے جس میں آئین بن سکے نہ جمہوری نظام اپنے قدم جماسکے۔ نومبر 1969ء میں ایل ایف او جاری ہوا جس میں یہ شق رکھی گئی کہ اگر دستور ساز اسمبلی 120 دنوں میں دستور نہ بناسکی تو وہ ازخود تحلیل ہو جائے گی۔ انہوں نے انتخابی مہم کے لیے تقریباً ایک سال دیا اور اسی دوران پاکستان مخالف پروپیگنڈہ روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔ انتخابی سرگرمیاں شروع ہو جانے کے بعد عوامی لیگ نے جماعت اسلامی اور پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخابی جلسے نہیں ہونے دیئے۔ مخالف اخبارات اور طلبہ تنظیموں کے دفتر جلا دیئے۔ اس کے غنڈوں نے دہشت پھیلائے رکھی اور انتخابات میں آزادی سے ووٹ ڈال دینا محال ہو گیا۔ مارشل لاء کی انتظامیہ تشدد کے سارے مناظر تماشائی کی طرح دیکھتی رہی۔انتخابات سے قبل جناب پیرپگاڑا، محمد خان جونیجو، حاکم علی زرداری اور نواب اکبر بگٹی نے عوامی لیگ میں شمولیت اختیار کی لیکن ان پر دبائو ڈال کر ان سے علیحدگی کا اعلان کروایا گیا۔ میجر جنرل عمر، جو سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری تھے، وہ بعض سیاسی جماعتوں کو مالی اعانت فراہم کرنے اور اس ہدف تک پہنچنے کے لیے کوشاں رہے کہ دستورساز اسمبلی میں کسی جماعت کو بھاری اکثریت حاصل نہ ہو پائے۔
انتخابات کے نتائج بہت حیران کُن ثابت ہوئے۔ مشرقی پاکستان کی 162قومی اسمبلی کی نشستوں میں سے 160 عوامی لیگ نے جیت لیں اور مغربی پاکستان کی 138 سیٹوں میں سے 81 پیپلزپارٹی کے حصے میں آئیں اور ان کا یہ پہلو بے حد تشویشناک تھا کہ دونوں بڑی جماعتیں اپنے اپنے صوبوں تک محدود ہو کے رہ گئیں۔ انتخابات کے بعد جنرل یحییٰ خان مشرقی پاکستان جانے سے گریز کرتے رہے۔ شیخ مجیب نے 3جنوری 1971ء کو ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا، قومی وصوبائی اسمبلیوں کے منتخب ارکان سے چھ نکات پر حلف لیا اور یہ اعلان بھی کیا کہ وہ مشرقی پاکستان کے عوام کی ملکیت ہیں، جن میں اب ردوبدل نہیں ہوسکتا۔ کمیشن کے سامنے یہ شہادت آئی کہ جب یحییٰ خان مجیب الرحمن سے مذاکرات کے لیے 5جنوری کو ڈھاکہ پہنچے تب ایوان صدر اسلام آباد اور گورنر ہائوس ڈھاکہ میں چھ نکات پر کوئی تجزیاتی رپورٹ موجود نہیں تھی۔
جنرل یحییٰ خان، مجیب اور بھٹو سے الگ الگ ملاقاتیں کرتے اور معاملات اُلجھاتے رہے۔ دستور ساز اسمبلی کا اجلاس 3مارچ 1971ء کو ڈھاکہ میں طلب کرلیا گیا مگر پیپلزپارٹی کے چیئرمین مسٹربھٹو نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہ اس میں شریک ہونے والوں کی ٹانگیں توڑ دینے کی دھمکیاں دیں۔ یکم مارچ کو اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان ہوا، جس پر مشرقی پاکستان میں ہنگامے شروع ہوگئے۔ مشرقی پاکستان کے گورنر ایڈمرل احسن اور مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جنرل یعقوب خان نے جنرل یحییٰ کو فوری طور پر نئی تاریخ دینے اور مشرقی پاکستان آنے کا مشورہ دیا۔ سیاسی مصالحت کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دینے والے یہ دونوں اعلیٰ فوجی افسر اپنے عہدوں سے فارغ کر دیئے گئے۔ کمانڈر انچیف 25مارچ کو فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے اس لیے کہ انہوں نے اسی تاریخ کو 1969ء میں مارشل لاء نافذ کیا تھا۔ جنرل یحییٰ نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات میں اُلجھائے رکھا اور اس امر کا اہتمام کیا کہ مجیب اور بھٹو مذاکرات کی میز پر اکٹھے نہ ہوں۔ تاریخ کے طے کیے جانے کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ حکومت کے مشیرقانون جسٹس اے آر کارنیلئس نے کمیشن کو بتایا کہ مجھے صدر کے سٹاف افسر نے 23مارچ کی سہ پہر یہ اشارہ دیا کہ ہمیں 24مارچ تک مغربی پاکستان روانہ ہوجانا ہے۔ میں نے کہا آئینی معاملات کو آخری شکل دینے کے لیے میری عوامی لیگ کے ڈاکٹر کمال حسین سے ملاقات طے ہے لیکن سٹاف افسر نے کہا کہ اپنے ذمے داری پر ڈھاکہ میں ٹھہر سکتے ہیں۔
حالات ایسے بنے کہ مجھے کام ادھورا چھوڑ کر واپس جانا پڑا۔ 23مارچ کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کا پرچم لہرا رہا تھا۔ 23مارچ کی رات فوجی آپریشن شروع ہوا اور شیخ مجیب کو گرفتار کر کے مغربی پاکستان بھیج دیاگیا۔
فوجی آپریشن سے حالات مئی تک معمول پر آگئے تھے مگر سیاس تصفیے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی گئی بلکہ یحییٰ خان نے جون میں اعلان کیا کہ سیاستدان کسی آئین پر متفق نہیں ہوئے اس لیے اب میں اپنا آئین دوں گا۔ بیرونی قوتوں نے یحییٰ خان پر دبائو ڈالنا شروع کیا کہ شیخ مجیب کے ساتھ مصالحت کا راستہ اختیار کیا جائے مگر وہ اس کے لیے کسی طور آمادہ نہیں ہوئے اور اسے بغاوت کے مقدمے میں سزائے موت دلوانا چاہتے تھے۔ پہلے اسے میانوالی جیل میں رکھا گیا، بعدازاں اس پر لائل پور (اب فیصل آباد) کی سنٹرل جیل کے بند کمرے میں بغاوت کا مقدمہ چلا۔
شیخ مجیب الرحمن نے مقدمے کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور جناب اے کے بروہی کو بھی بحث میں حصہ لینے سے روک دیا جو حکومت کی جانب سے شیخ مجیب کے وکیل صفائی مقرر کیے گئے تھے۔ جناب اے کے بروہی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عدالت استغاثہ کی طرف سے پیش کیے ہوئے مواد کی بنیاد پر شیخ مجیب الرحمن کو سزا موت نہیں دے سکتی۔ کمیشن کے سامنے یہ شہادت بھی آئی کہ مقدمے کا فیصلہ تیار کرلیا گیا تھا لیکن اسے سنانے کا موقع نہ ملا۔ بھارت نے بنگلہ دیش کی جلاوطن حکومت اپنے ہاں قائم کرنے اور اسے تسلیم کرلینے کے بعد نومبر 1971ء میں مشرقی پاکستان کی سرحدوں پر باقاعدہ حملے شروع کردیے لیکن جنرل یحییٰ خان سلامتی کونسل میں جانے سے گریز کرتے رہے۔ ہمارے افسر اور جوان بڑی بے جگری سے لڑے مگر غلط دفاعی حکمت عملی کی وجہ سے دُشمن ہماری قلعہ بندیوں کے عقب سے مشرقی پاکستان کے اندر پیش قدمی کرنے میں کامیاب ہو گیا، یہی وہ نازک ترین دن تھے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کے لیے سرتوڑ کوششیں ہورہی تھیں۔ میجر جنرل رائو فرمان علی نے اقوام متحدہ کے نمائندے کو 10دسمبر کی شام ایک پیغام پہنچایا جس میں مشرقی پاکستان کے منتخب نمائندوں کو مشروط پُرامن انتقال اقدار کی پیشکش کی گئی اور بدلے میں مشرقی پاکستان میں موجود مغربی پاکستانیوں کے تحفظ کی ضمانت مانگی گئی تھی۔ اس پیغام کو اقوام متحدہ میں ہتھیار ڈالنے کی پیشکش تصور کیا گیا۔ یہ پیغام پاکستان کے سب سے اہم سفارتکار ذوالفقار علی بھٹو کیلئے شدید دھچکے کا باعث بنا جو اسی شام نیویارک پہنچے تھے۔ انہیں معاملات سنوارنے اور ملک کی عزت بچانے کے لیے ایک ہفتہ درکار تھا مگر ڈھاکہ کے دفاع کا کوئی منصوبہ موجود نہیں تھا۔
بے شک بھارت نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے دو بریگیڈ اُتار دیئے تھے مگر ان کے پاس ہلکے ہتھیار تھے اور وہ ڈھاکہ سے ابھی تیس چالیس میل کے فاصلے پر تھے۔ ڈھاکہ گیریژن میں چوبیس ہزار کی نفری تھی اور دور تک مار کرنے والی توپیں اور ٹینک بھی۔ اگر اسٹالن گراڈ کی طرز پر ڈھاکہ کا دفاع کیا جاتا تو دُشمن کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کئی دن لگتے اور اتنے میں برطانیہ، فرانس، پولینڈ اور شام کی قراردادیں منظور ہو جاتیں جن میں جنگ بندی اور سیاسی تصفیے کی بات کی گئی تھی لیکن مشرقی پاکستان کے گورنر عبدالمالک کے ہاتھ پائوں پھول گئے، دوسری طرف جنرل یحییٰ خان سیاسی تصفیے کے لیے تیار نہیں ہوئے اور 16دسمبر 1971ء کو ہماری فوجوں نے ہتھیار ڈال دیئے، اسی روز جنرل یحییٰ نے اپنا دستور جاری کیا جس میں کمانڈر انچیف کو مارشل لاء لگانے کا اختیار دیا گیا۔ اس میں یہ بھی درج تھا کہ اس آئین کے تحت پہلے صدر جنرل یحییٰ خان ہوں گے اور وہ اپنے پاس کمانڈرانچیف کا عہدہ رکھ سکیں گے۔ سقوط ڈھاکہ سے جو ماحول پیدا ہوا اس میں یہ آئین واپس لینا پڑا مگر ان کی طرف سے اعلان ہوا کہ 20دسمبر کو اس پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا مگر یہ وہی تاریخ ہے جب فوج کے نوجوان افسروں نے جی ایچ کیو کے آڈیٹوریم میں علم بغاوت بلند کردیا اور جنرل یحییٰ خان کو اقتدار سے دستبردار ہونا پڑا۔ یحییٰ خان نے مختارکل بن جانے کے لیے طرح طرح کی چالیں چلیں اور آخرکار خود ان کا شکار ہوگئے۔
رپورٹ میں جو سفارشات کی گئیں ان کے مطابق فوج کے ڈھانچے میں خاصی تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔ ان باتوں سے قطع نظر حمودالرحمن کمیشن رپورٹ میں ہمارے لیے بنیادی سبق یہ ہے کہ پاکستان کو متحد اور مستحکم رکھنے کے لیے آئین کے ساتھ غیرمتزلزل وابستگی، ملک گیرسیاسی جماعتوں کی جمہوری اور اخلاقی خطوط پر شیرازہ بندی، بے لگام ہوس اقتدار کا کڑا احتساب اور سیاسی تصفیے کی ثقافت کا فروغ ازبس ضروری ہے۔ اسی طرح اطلاعات تک رسائی کا اہتمام، سول معاملات میں فوج کی عدم مداخلت اور صوبائی خودمختاری کا تسلی بخش بندوبست ہماری بقاء کے لیے ناگزیر ہے۔
جسٹس محمودالرحمن نے حتمی رپورٹ وزیراعظم پاکستان کی خدمت میں 23اکتوبر 1974ء کو پیش کی۔ اسی سال وہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر ہوئے اور اس منصب پر 1977ء تک فائز رہے۔ بعدازاں 1979ء میں صدر ضیاء الحق کے قانونی مشیر بنائے گئے اور انہوں نے مناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابی نظام پیش کیا۔
جسٹس محمودالرحمن کی قومی خدمات کے صلے میں انہیں ہلال پاکستان کا اعزاز عطا کیا گیا۔ وہ لاہور میں 20دسمبر 1981ء کو انتقال کر گئے۔

پاکستانی فوج کے بےشمار کاروبار، حکومت کے متوازی حکومت، پاکستان کی تباہی کی داستان

پاک فوج کے کمرشل کاروباری ادارے جوملک کی کم و بیش %60 معیشت میں حصہ دار ہے، اس سلطنت کے 4 حصے ہیں . اور انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس سے مثتثا ہیں ۔
01۔ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ
02۔ فوجی فائونڈیشن
03۔ شاہین فائونڈیشن
04۔ بحریہ فائونڈیشن
فوج ان 4 ناموں سے کاروبار کر رہی ہے۔ یہ سارا کاروبار وزارت دفاع کے ماتحت کیا جاتا ہے۔ اس کاروبار کو مزید 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے.
نیشنل لاجسٹک سیل NLC ٹرانسپورٹ
یہ ملک کی سب سے بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی ہے۔ جس کا 1،698 سے زائد گاڑیوں کا کارواں ہے اس میں کل 7،279 افراد کام کرتے ہیں جس میں سے 2،549 حاضر سروس فوجی ہیں اور باقی ریٹائرڈ فوجی ہیں۔
فرنٹیئر ورکس آرگنائیزیشن (FWO):
ملک کا سب سے بڑا ٹھیکیدار ادارہ ہے اور اس وقت حکومت کے سارے اہم Constructional Tenders جیسے روڈ وغیرہ ان کے حوالے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کئی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس لینے کے لیے بھی اس ادارے کو رکھا گیا ہے۔
ایس سی او SCO:
اس ادارے کو پاکستان کے جموں کشمیر، فاٹا اور Northern Areas میں کمیونیکیشن کا کام سونپا گیا ہے۔
مشرف سرکار نے ریٹائرمنٹ کے بعد (4-5) ہزار افسروں کو مختلف اداروں میں اہم عہدوں پر فائز کیا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں 56 ہزار سول عہدوں پر فوجی افسر متعین ہیں جن میں 1،600 کارپوریشنز میں ہیں۔
پاکستان رینجرز بھی اسی طرح کاروبار میں بڑھ کر حصہ لے رہی ہے جس میں سمندری علائقے کی 1،800 کلومیٹر لمبی سندھ اور بلوچستان کے ساحل پر موجود جھیلوں پر رسائ ہے۔ اس وقت سندھ کی 20 جھیلوں پر رینجرز کی عملداری ہے۔ اس ادارے کے پاس پیٹرول پمپس اور اہم ہوٹلز بھی ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ FWO کو شاہراہوں پر بل بورڈ لگانے کے بھی پیسے وصول کرنے کا حق حاصل ہے۔
15 فروری 2005 میں سینیٹ میں ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ جس کے مطابق فوج کے کئی ادارے اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ بھی نہیں ہیں اور ان کی یہ سرمایہ کاری کسی بھی صورت میں عالمی سرمایہ کاری سے الگ بھی نہیں ہے۔ مندرجہ زیل لسٹ سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ افواج پاکستان کیسے اس سرمایہ کاری میں مصروف ہیں۔
آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے پروجکٹس:
01۔ آرمی ویلفیئر نظام پور سیمنٹ پروجیکٹ
02۔ آرمی ويلفيئر فارماسيوٹيکل
03۔ عسکری سيمينٹ لمٹيڈ
04۔ عسکری کمرشل بينک
05۔ عسکری جنرل انشورنس کمپنی لمٹيڈ
06۔ عسکری ليزنگ لميٹيڈ
07۔ عسکری لبريکينٹس لميٹڈ
08۔ آرمی شوگر ملز بدين
09۔ آرمی ويلفيئر شو پروجيکٹ
10۔ آرمی ويلفيئر وولن ملز لاهور
11۔ آرمی ويلفيئر هوزری پروجيکٹ
12۔ آرمی ويلفيئير رائس لاهور
13۔ آرمی اسٹينڈ فارم پروبائباد
14۔ آرمی اسٹينڈ فارم بائل گنج
15۔ آرمی فارم رکبائکنتھ
16۔ آرمی فارم کھوسکی بدين
17۔ رئيل اسٹيٹ لاهور
18۔ رئيل اسٹيٹ روالپنڈی
19۔ رئيل اسٹيٹ کراچی
20۔ رئيل اسٹيٹ پشاور
21۔ آرمی ويلفير ٹرسٹ پلازه راولپنڈی
22۔ الغازی ٹريولز
23۔ سروسز ٹريولز راولپنڈی
24۔ ليزن آفس کراچی
25۔ ليزن آفس لاهور
26۔ آرمی ويلفيئر ٹرسٹ کمرشل مارکیٹ پروجيکٹ
27۔ عسکری انفارميشن سروس
فوجی فائونڈيشن کے پروجيکٹس:
01۔ فوجی شوگر ملز ٹنڈو محمد خان
02۔ فوجی شوگر ملز بدين
03۔ فوجی شوگر ملز سانگلاہل
04۔ فوجی شوگر ملز کين اينڈيس فارم
05۔ فوجی سيريلز
06۔ فوجی کارن فليکس
07۔ فوجی پولی پروپائلين پروڈکٹس
08۔ فائونڈيشن گیس کمپنی
09۔ فوجی فرٹیلائيزر کمپنی صادق آباد ڈهرکی
10۔ فوجی فرٹیلائيزر انسٹیٹیوٹ
11۔ نيشنل آئڈنٹٹی کارڈ پروجيکٹ
12۔ فائونڈيشن ميڈيک کالج
13۔ فوجی کبير والا پاور کمپنی
14۔ فوجی گارڈن فرٹیلائيزر گھگھر پھاٹک کراچی
15۔ فوجی سيکيورٹی کمپنی لميٹڈ
شاہين فائونڈيشن کے پروجيکٹس:
01۔ شاہين انٹرنيشنل
02۔ شاہين کارگو
03۔ شاہين ايئرپورٹ سروسز
04۔ شاہين ايئرویز
05۔ شاہين کامپليکس
06۔ شاہين پی ٹی وی
07۔ شاہين انفارميشن اور ٹيکنالوجی سسٹم
بحريه فائونڈيشن کے پروجيکٹس:
01۔ بحريه يونيورسٹی
02۔ فلاحی ٹريڈنگ ايجنسی
03۔ بحريه ٹريول ايجنسی
04۔ بحريه کنسٹرکشن
05۔ بحريه پينٹس
06۔ بحريه ڈيپ سی فشنگ
07۔ بحريه کامپليکس
08۔ بحريه ہاوسنگ
09۔ بحريه ڈريجنگ
10۔ بحريه بيکری
11۔ بحريه شپنگ
12۔ بحريه کوسٹل سروس
13۔ بحريه کيٹرنگ اينڈ ڈيکوريشن سروس
14۔ بحريه فارمنگ
15۔ بحريه هولڈنگ
16۔ بحريه شپ بريکنگ
17۔ بحريه هاربر سروسز
18۔ بحريه ڈائيونگ اينڈ سالويج انٹرنيشنل
19۔ بحريه فائونڈيشن کالج بہاولپور
ملک کے تمام بڑے شہروں میں موجود کینٹونمنٹ ایریاز, ڈیفینس ہاوسنگ سوسائیٹیز, عسکری ہاوسنگ پراجیکٹس اور زرعی اراضی اوپر دی گئی لسٹ کے علاوہ ہیں۔
ہم میں سے یہ حقیقت کسی کو معلُوم نہیں کہ فوج کے تحت چلنے والے کاروباری ادارے خسارے, کرپشن اور بدانتظامی میں سٹیل مل اور پی آئی اے سمیت کسی سرکاری ادارے سے پیچھے نہیں۔
اِن کا خسارہ کم دکھانے کا طریقہ اندرونِ مُلک اور بیرونِ مُلک سے لیے ہُوئے قرضوں کو ایکُوئیٹی دکھا کر بیلینس شیٹ بہتر دکھانے کا ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہ آج کی تاریخ میں بھی خسارے میں ہیں۔
یہ ایک ٹرینڈ ہے جو پچھلے 30 سال میں بار بار ریپیٹ ہوتا ہے اور ہر آڈٹ سے پہلے گورنمنٹ سے بیل آؤٹ پیکج نہ لیا جائے یا اندرونی و بیرونی قرضے نہ ہوں تو خسارہ ہر سال اربوں تک پہنچا کرے۔ لیکِن ہر گورنمنٹ خُود ان کو بیل آؤٹ پیکج دینے پر مجبور پاتی ہے اور جو دینے میں تامل کرے تو حکُومت گرنے کے اسباب ایسے پیدا ہوتے ہیں، جیسے بارش سے پہلے بادل آتے ہیں۔
سول حکُومتوں کو دفاعی بجٹ کے بعد آرمی کے کاروباروں کو ملینز آف ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج بھی دینے پڑتے ہیں۔ ریٹائرڈ فوجیوں کی پنشنز بھی سول بجٹ سے ادا کی جاتی ہیں۔ پھر بیرونی قرضے اور اُنکا سُود وغیرہ ادا کر کے حکومت کے پاس جی ڈی پی کا کم و بیش %40 بچتا ہے پھر خسارہ پُورا کرنے اور ملک چلانے اور اگلے سال کے اخراجات کے لیے نیا قرض لیا جاتا ہے۔
یہ ایک ایسا گول چکر ہے جِس میں قوم آہستہ آہستہ ایسے پھنستی چلی جا رہی ہے کہ ہر گُزرتا سال پچھلے سال سے مُشکل ہوتا جا رہا ہے۔اب تمام محکموں میں فوج کے ھی ریٹائیرڈ افسر سربراہ لگائے جا رھے ھیں.تاکہ تمام معاملات فوج ھی چلائے…

اردو لکھاریوں، شاعروں کے اصلی اور قلمی نام ایک فہرست

قلمی نام…………… اصل نام
شا
عروں اور ادیبوں کے اصلی نام اور قلمی نام
دستیاب نام لکھ دیے ۔۔۔۔مزید معلومات میں شرکت کی دعوت
افضال نوید ۔۔۔۔۔افضال احمد قمر
رشید ندیم۔۔۔۔۔۔ رشید ملک
پرویز پروازی۔۔۔۔ ناصر احمد خان پروازی
تہذیب حافی۔۔تہذیب حسین ۔
۔ علی زریون۔۔شاہد محمود ۔۔
رفیع رضا۔۔۔۔۔۔ محمد رفیع

پریم چند ۔۔۔۔۔ دھنپت رائے سری واستو
آثم فردوسی میاں عبدلحمید
آرزو لکھنوی سید انور حسین
اختر شیرانی محمد داود خان
اختر کاشمیری محمد طفیل
اختر ہاشمی محمد جلیل
اختر وارثی عبدالعزیز
محسن بھوپالی عبدالرحمٰن
آئی آئی قاضی امداد امام علی قاضی
ابن انشاء شیر محمد خان
انشاء سید انشاءاللہ خان
اسلم راہی محمد اسلم ملک
افسر ماہ پوری ظہیر عالم صدیقی
تبسم کاشمیری ڈاکٹر محمد صالحین
انور سدید محمد انورالدین
انیس ناگی یعقوب علی
جاذب قریشی محمد صابر
پطرس بخاری سید احمد شاہ
تبسم رضوانی حبیب اللہ
تنویر بخاری فقیر محمد
ثاقب حزیں محمد غلام مصطفیٰ
ثمر جالندھری محمد شریف
جان کاشمیری محمد نصیر
بہزاد لکھنوی سردار حسن خان
جعفر بلوچ غلام بلوچ
جلیل قدوائی جلیل احمد
جمال پانی پتی گلزار احمد
جوش ملیح آبادی شبیر حسن
تابش دہلوی مسعودالحسن
حافظ امرتسری محمد شریف
حبيب ساجد حبيب الله بلوچ
حبیب جالب حبیب احمد
حفیظ جالندھری ابوالاثر حفیظ
خاطر غزنوی محمد ابراہیم بیگ
سہیل بخاری محمود نقوی
شاعر لکھنوی حسین پاشا
شکیب جلالی سیدحسن رضوی
شوکت تھانوی محمد عمر
صبا اکبر آبادی محمد امیر
قتیل شفائی اورنگزیب
جمیل جالبی محمد جمیل خان
حافظ لدھیانوی محمد منظور حسین
رئیس امروہوی سید محمد مہدی
حسن عسکری محمد حسن
ن م راشد نذر محمد
صہبا اختر اختر علی رحمت
قمر جلالوی محمد حسین
کوثر نیازی محمد حیات
محسن نقوی غلام عباس
محشر بدایونی فاروق احمد
نسیم حجازی محمد شریف
منو بھائی منیر احمد
ناسخ شیخ امام بخش
ذوق محمد ابراہیم
راسخ شیخ غلام علی
داغ نواب مرزا خان
دبیر مرزا سلامت علی
درد سید خواجہ میر
سرشار پنڈت رتن ناتھ
ساحر لدھیانوی عبدالحئ
سودا مرزا محمد رفیع
ماجد صدیقی عاشق حسین
ماہر القادری منظور حسین
مجنوں گورکھپوری احمد صدیق
مومن حکیم مومن خان
آتش خواجہ حیدر علی
آرزو محمد حسین
حسرت موہانی فضل الحسن
ابوالکلام آزاد محی الدین
اصغر گونڈوی اصغر حسین
افسوس میر شیر علی
فراق گورکھپوری رگھو پتی سہائے
فانی بدایونی شوکت علی
مصحفی غلام ہمدانی
میرا جی ثناءاللہ ڈار
میرحسن میر غلام حسن
میر محمد تقی
رسا چغتائی. . . . . مرزا محتشم علی بیگ
نظیر اکبرآبادی شیخ محمد ولی
نظم طباطبائی سید حیدر علی
ناصرکاظمی ناصر رضا کاظمی
مرزا غالب اسداللہ خان
نسیم پنڈت دیا شنکرم
یاس یگانہ چنگیزی مرزاواجد حسین
ولی دکنی شمس الدین محمدولی
محروم تلوک چند
امیر خسرو ابوالحسن یمین الدین
عمر خیام غیاث الدین ابوالفتح
اشرف صبوحی ولی اشرف
امانت لکھنوی سید اکبر حسین
امیر مینائی امیر احمد
انیس میر ببر علی
بےخود دہلوی سیدوحیدالدین
بےدل مرزا عبدلقادر
پریم چند دھنپت رائے
تاباں غلام ربانی
جوش ملیسانی پنڈت لبھو رام
جرأت یحیٰ امان
جگر مرادآبادی علی سکندر
حالی مولاناالطاف حسین
چکبست پنڈت برج نارائن
امام غزالی ابوحامدمحمدبن غزالی
شیخ سعدی مصلح الدین
بلھے شاہ سید عبداللہ
سچل سرمست عبدالوہاب
فرمان فتح پوری . . سید دلدار علی
عزیز حامد مدنی . . محمد عزیز حامد
سحر انصاری۔۔۔۔۔۔۔۔ انور مقبول انصاری
احمد فراز . . . سید احمد شاہ
شاداب احسانی . . ذوالقرنین احمد صدیقی
آصف فرخی . . . . . . . آصف اسلم
صہبا لکھنوی . . . . . . . سید شرافت علی
رئیس فروغ . . . . . . . سید محمد یونس
نازش حیدری. . . …خورشید حسن
خاور نظامی. . . . . …محمد رفیق
شبنم رومانی ۔۔۔مرزا عظیم احمد بیگ چغتائی
محسن نقوی۔۔۔ سید غلام عباس
محسن سلیم . . . . سلیم احمد
جوش مليح آبادي…..شبير حسن خان
مسلم شميم…..محمد مسلم
ڈاکٹر سہیل بخاری۔،۔۔۔۔۔ سید محمود نقوی
صابر ظفر۔۔۔۔۔۔۔۔ . . . . مظفر احمد
فہیم شناس کاظمی۔۔۔۔۔۔۔سید فہیم اقبال
کاشف حیسن غائر۔۔۔۔۔۔۔۔سید کاشف حسین
.اشرف سلیم۔۔۔۔۔۔،۔۔۔۔۔چودھری محمد اشرف
محمد زبیر بیگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔علی زبیر
سارہ شگفتہ۔۔۔۔۔۔۔۔شگفتہ پروین
سحرتاب رومانی۔۔۔۔،۔ محمد نعیم
کامی شاہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سید کامران شاہ
سندھی ادیب، شعرا، مصنفین کے قلمی نام اور اصلی نام:
ابراہیم منشی: محمد ابراہیم سومرو
ادل سومرو: عبد الکریم سومرو
اختر ہالائی: خلیفہ محمد عمر
استاد بلاری: سید احمد شاہ
اسحاق راہی: محند اسحاق سومرو
امر جلیل: قاضی عبد الجلیل
امر سندھی: سلمیٰ لغاری
امداد حسینی: سید امداد علی شاہ
انعام شیخ: انعام اللہ
انور فگار ہکڑو (ڈاکٹر): محمد انور محمد صدیق
انور قمبرانی: انور علی
اے کے بروہی: اللہ بخش خان بروہی
بردو سندھی: محمد رمضان لاشاری
تنویر عباسی (ڈاکٹر): نور النبی
تاجل بیوس: تاج محمد سموں
حمید سندھی: عبد الحمید میمن
دادا سندھی: کریم بخش سومرو
زخمی چانڈیو: جام خان چانڈیو
زیب عاقلی: عبد الحق سومرو
سرشار عقیلی: حاجی اللہ بخش عقیلی
سرکش سندھی: عبد المجید چانڈیو
سرویچ سجاولی: محمد صدیق
سلیم ہالائی: قاضی عبد الحئی
شیخ ایاز: مبارک حسین
ع ق شیخ: عبد اللہ قادر
عارف المولیٰ: پیر حاجی شاہنواز
عبد الرزاق راز: عبد الرزاق شیخ
عزیز کنگرانی: عزیز اللہ
علی آکاش: معشوق علی گوپانگ
فیض بخشاپوری: فیض اللہ خان ڈومکی
مسرور بدوی: فقیر غلام علی
نثار بزمی: قلندر بخش جونیجو
منور ہالائی: عبد القادر

مولائی شیدائی: میر رحیم داد خان

آئی ایچ برنی: اقبال حسین
اختر انصاری اکبرآبادی: محمد ایوب
ادیب رائے پوری: سید حسین علی
افسر صدیقی امروہوی: منظور حسین
تسلیم فاضلی: اظہار انور
تشنہ بریلوی: عبد القوی شکور
جمال احسانی: محمد جمال عثمانی
جوہر سعیدی: سید محمد علی
حبیب جالب: حبیب احمد
حیدر دہلوی: سید جلال الدین
کے ایچ خورشید: خورشید الحسن خورشید
دعا ڈبائیوی: سید مرتضیٰ حسین
دکھی پریم نگری: وہاج محمد خان
دل لکھنوی (منشی): عزیز احمد
دلاور فگار: دلاور حسین
دلشاد کلانچوی (پروفیسر): عطا محمد
ذکی آذر (پروفیسر): ذکی احمد صدیقی
ساغر صدیقی: محمد اختر
سرور بارہ بنکوی: سید سعید الرحمٰن
شہزاد منظر: ابراہیم عبد الرحمٰن عارف
صادقین: سید صادقین احمد نقوی
صائم چشتی: محمد ابراہیم
صبا متھراوی: رفیع احمد
صبا لکھنوی: سید حیدر حسین
صہبا اختر: اختر علی نقوی
طالب جالندھری: طالب اسلام
ظفر جونپوری (پروفیسر): سید مظفر حسن زیدی
عارف سیماب سیالکوٹی: فقیر محمد خاں
عاصی کرنالی (پروفسیر ڈاکٹر): شریف احمد
عالم تاب تشنہ: سید عالم تاب علی
عبیر ابوذری: عبد الرشید
عرش تیموری: مرزا احمد سلیم شاہ
عرش صدیقی: ارشاد الرحمٰن
عشرت رحمانی: امتیاز علی خان
عین الحق فریدکوٹی: فضل الہٰی
فرید جاوید: فرید الدین
فضل فتح پوری: سید افضال حسین نقوی
فہیم اعظمیٰ: ڈاکٹر امداد باقر رضوی
قمر جمیل: قمر احمد فاروقی
قمر صدیقی: عبد الناظر صدیقی
قمر ہاشمی: سید محمد اسماعیل
قیوم نظر: عبد القیوم
کامل جوناگڑھی: غلام علی خان
کسریٰ منہاس: غلام حسین
کشفی الاسدی ملتانی: فقیر اللہ بخش
کلیم حیدرآبادی: غلام جیلانی
کلیم جلیسری: کلیم اللہ
کلیم عثمانی: احتشام الہٰی
کوکب شادانی: سید محمد ایوب علی زیدی
مسٹر دہلوی: مشتاق احمد چاندنا
مقرب آفندی: محمد مقرب
ممتاز حیدر ڈاہر: ممتاز علی خان
ملا رموزی: ضیاء الملک محمد صدیق
ممتاز گوہر: ممتاز اختر مرزا
منظور رائے پوری: سید منظور مہدی
منور بدایونی: ثقلین احمد
محجور بخاری: سید اللہ وسایا
مہر کاچیلوی: محمد حنیف
مینا زبیری: انیس مجتبیٰ
نادم صابری: گلزار احمد
نازش رضوی: سید علی امام
نازش کاشمیری: محمد صادق
ناطق لکھنوی (علامہ): حکیم سید سعید احمد
نجم آفندی: مرزا تجمل حسین
نشاط امروہوی: سید آل مصطفےٰ رضوی
مسعود کشفی: میر مسعود احمد سلطان
مظہر عرفانی: مظہر علی خان
معشوق یار جنگ: معشوق حسین خان
مقبول الوری: سید مقبول حسین
نشتر جالندھری: محمد عبد الحکیم خان
پریشان خٹک (پروفیسر): غمی خان
پرتو روہیلہ: مختار علی خان
تاج سعید: تاج محمد
ثاقب حزیں: محمد غلام مصطفےٰ
جوہر میر: میر قربان علی
رضا ہمدانی: مرزا رضا حسین ہمدانی
شمیم بھیروی: خواجہ عبد اللطیف سیٹھی
شوکت واسطی (پروفیسر): سید صلاح الدین
صابر کلوروی: صابر حسین
صغیر دہلوی: صغیر احمد جان
غنی خان: خان عبد الغنی خان
فارغ بخاری: سید میر احمد شاہ
فدا مطہر: عبد المطہر خان
فرید صحرائی: فرید خان
قلندر مومند: صاحبزادہ حبیب الرحمٰن
قمر راہی: قمر الزمان خان
مظمر تاتاری: غلام ہمدانی
ممتاز منگلوری (ڈاکٹر): اورنگ زیب
یونس قیاسی: محمد یونس خان
(حوالہ: وفیات خیبر پختونخوا اور ناموران پاکستان از ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ)
آغا بابر: سجاد حسین
ابراہیم جلیس: محمد ابراہیم حسن
ابن انشاء: شیر محمد خان
ابن صفی: اسرار احمد
ابن حنیف: مرزا ظریف بیگ
احسان دانش: قاضی احسان الحق
اطہر نفیس: کنور اطہر علی خاں
الطاف گوہر: الطاف حسین
الیاس سیتاپوری: محمد الیاس خان
الیاس عشقی محمد الیاس خان
امرائو طارق: سید طارق علی
انجم رومانی: فضل الدین چغتائی
انیس خورشید (پروفیسر): محمد انیس الدین
اے ڈی اظہر: احمد الدین
ایم اسلم: میاں محمد اسلم
ایم اے راحت: مرغوب احمد
ایم ڈی تاثیر (ڈاکٹر): محمد الدین تاثیر
باری علیگ: غلام باری
باقی صدیقی: محمد افضل
بخش لائلپوری: کریم بخش
تابش دہلوی: سید مسعود الحسن
تسلیم فاضلی: اظہار انور
تنویر نقوی: سید خورشید علی
جمیل الرحمن۔۔۔۔۔۔۔کنور محمد جلیل الرحمن
جمیل الدین عالی: مرزا جمیل الدین احمد خان
جون ایلیا: سید جون اصغر
جیلانی کامران: غلام جیلانی شیخ
حاجی لق لق: ابو علاء عطا محمد چشتی
حجاب امتیاز علی: حجاب اسماعیل
حزیں صدیقی: قاضی عفیف الدین احمد
ایس اے رحمٰن (جسٹس): شیخ عبد الرحمٰن
حسرت کاسگنجوی (ڈاکٹر): عبد الحق خان
حسن عابدی: سید حسن عسکری عابدی
حفیظ ہوشیارپوری: شیخ عبد الحفیظ سلیم
حنیف اخگر: سید محمد حنیف
خان آصف: آصف شاہ خان
خالد علیگ: سید خالد احمد شاہ
خیال امروہوی: سید علی مہدی نقوی
جی الانا: غلام علی الانا
راشد برہانپوری: سید محمد مطیع اللہ
راغب مراد آبادی: سید اصغر حسین
رام ریاض: ریاض احمد
رحمٰن کیانی: عبد الرحمٰن
رحمان مذنب: عزیز الرحمٰن
رشید ترابی: رضا حسین خان
رفیق خاور : محمد رفیق حسین
رعنا اکبر آبادی: شکور احمد
رضی اختر شوق: خواجہ رضی الحسن
رفعت القاسمی: محمد ابو القاسم
رفعت ہاشمی: سید فدا حسین
رفیع پیر: پیرزادہ رفیع الدین
دانیال طریر: مسعود دانیال
شریف کنجاہی: محمد شریف
شفقت رضوی: سید شفقت حسین
شورش کاشمیری: آغا عبدالکریم
شوکت سبزواری: شوکت علی
شہاب دہلوی: سید مسعد حسین خان
ضیاء جالندھری: سید ضیاء نثار احمد
ضمیر نیازی: ابراہیم جان محمد درویش
ظریف جبلپوری:سید حامد رضا نقوی
ظہیر کاشمیری: غلام دستگیر
عبد اللہ حسین: محمد خان
عطاء شاد: محمد اسحاق
فدا حسین خالدی: عبد الحمید
فرخندہ لودھی: فرخندہ اختر
قیسی رام پوری: خلیل الزماں خان
کامل القادری: سید محمد شاہ
کاوش رضوی: سید سبطِ رسول رضوی
کرار نوری: سید کرار میرزا
کرم حیدری (پروفیسر): ملک کرم داد
کیف بنارسی: سید یاور حسین
کیف رضوانی: سید فخر الحسن
لالہ صحرائی: محمد صادق
مجید لاہوری: عبد المجید چوہان
محبوب خزاں: محمد محبوب صدیقی
محشر بدایونی: فاروق احمد
مختار صدیقی: مختار الحق
مصطفیٰ زیدی: مصطفیٰ حسن
مظفر وارثی: محمد مظفر الدین احمد صدیقی
مقبول جہانگیر: مقبول الہٰی
ملا واحدی: محمد ارتضیٰ
ممتاز مرزا: مرزا توسل حسین
ممتاز مفتی: ممتاز حسین
میرزا ادہب: دلاور علی
نادم سیتاپوری: سید محمد اظہر
ناظم پانی پتی: اسماعیل ناظم
نجم الاسلام (ڈاکٹر): نجم الدین صدیقی
نسیم امروہوی: سید قائم رضا
نعیم آروی: نعیم الحسن
نگار صہبائی: محمد سعید الکریم
نہال سیوہاروی: منشی عبد الخالق
نیاز فتح پوری: نیاز محمد خاں
وارث سرہندی: محمد وارث علی شاہ خان
وحشت کلکتوی: سید رضا علی
وحید قریشی (ڈاکٹر): عبد الوحید
وفا راشدی (ڈاکٹر): عبد الستار خان
وقار انبالوی: ناظم علی
============ππππππππ========
آسی ضیائی (پروفیسر): امان اللہ خان
استاد دامن: چراغ دین
اثر صہبائی: خواجہ عبد السمیع پال
احمد عقیل روبی: غلام حسین سوز
احمد ندیم قاسمی: احمد شاہ
افتخار جالب: افتخار احمد
انور سدید (ڈاکٹر): محمد انوار الدین
اے آر خاتون: امت الرحمٰن
ایلس فیض: ایلس کیتھرین جارج
ایم ایم شریف (پروفیسر): میاں محمد شریف
بابا عالم سیاہ پوش: محمد حسین
پرنم الہٰ آبادی: محمد موسیٰ ہاشمی
تاجور نجیب آبادی: احسان اللہ خان درانی
حبیب کیفی: حبیب اللہ
حفیظ صدیقی (پروفیسر) محمد حفیظ الدین
حکیم لاہوری: عبد الرحیم
راجہ رسالو: محمد صادق
زیڈ اے سلہری: ضیاء الدین احمد
سی اے قادر (ڈاکٹر): چودھری عبد القادر
سیف زلفی: سید ذو الفقار حسین رضوی
عبادت بریلوی (ڈاکٹر): عبادت یار خان
فیروز نظامی: فیروز الدین احمد
کے کے عزیز (پروفیسر): خورشید کمال
مسعود کھدر پوش: محمد مسعود
منیر نیازی: محمد منیر خان
وارث لدھیانوی: چودھری محمد اسمعٰیل
ہاشمی فرید آبادی: سید ہاشم علی
ہمایوں ادیب: سید ہمایوں اختر

رشید اختر امجد ۔۔۔ رشید امجد
محمد ندیم اسلم ۔۔۔ روش ندیم
محمدثاقب شفیع ۔۔۔ ثاقب ندیم
ارشد محمود آصف ۔۔۔ ارشد معراج
محبوب حسین۔۔۔۔۔۔ محبوب ظفر
عمران اختر کیانی ۔۔۔ عمران عامی
رانا سعید احمد ۔۔۔ سعید دوشی
اختر محمود ۔۔۔ اختر عثمان
عابد حسین سیال ۔۔ عابد سیال
افتخار حسین عارف ۔۔۔ افتخار عارف
انجم اعظمی….مشتاق احمد
عارفہ شہزاد۔۔۔۔۔۔عارفہ اقبال
آثم فردوسی میاں عبدلحمید
آرزو اکبر آبادی عبد الرحمان
آرزو سرحدی وزیر محمّد خان
آزاد انصاری الطاف احمد
آزاد جمال دینی واحد بخش
آصف شاہکار اعجاز حسین
آرزو لکھنوی سید انور حسین
اپندر ناتھ اشک مادھو رام
آغا شورش کاشمیری عبد الکریم
اختر شیرانی محمد داود خان
ارشد جالندھری غلام رسول
ارمان سرحدی محمّد اسلام ملک
ارمان عثمان عبد الرشید
اسیر عابد غلام رسول
افسر ماہ پوری ظہیر عالم صدیقی
افسر صدیقی امروہوی منظور احمد صدیقی
انجم وزیر آبادی محمّد جان
انجم اعظمیٰ مشتاق احمد
انجم رضوانی قاضی احمد دین
انصر لدیھانوی محمّد رمضان
ادا جعفری عزیز جہاں
امرتا پریتم امرت کور
اختر کاشمیری محمد طفیل
اختر ہاشمی محمد جلیل
اختر وارثی عبدالعزیز
آئی آئی قاضی امداد امام علی قاضی
ابن انشاء شیر محمد خان
ابن مفتی سید ایاز مفتی
ابن ظریف مرزا ظریف بیگ
ابن صفی اسرار احمد
انشاء سید انشاءاللہ خان
اے- جی جوش عبد الغفور جوش
استاد دامن چراغ دین
اسلم راہی محمد اسلم ملک
افسر ماہ پوری ظہیر عالم صدیقی
تبسم کاشمیری محمد صالحین
انور سدید محمد انورالدین
انیس ناگی یعقوب علی
احمد ندیم قاسمی احمد شاہ
احمد راہی غلام احمد
احمد شہباز خاور شہباز احمد
اختر الایمان راؤ فتح محمّد
اجمل وجیہ محمّد اجمل خان
اثرصہبائی عبد السمیع پال
اقبال نجمی محمّد اقبال حسین
این – ایس شانی نادر سلطان
ابوالکلام آزاد محی الدین
اصغر گونڈوی اصغر حسین
الیاس گھمن محمّد الیاس
افسوس میر شیر علی
اخلاق حیدر آبادی محمّد اخلاق خان
ایاز شیخ شیخ مبارک علی
اے حمید عبد الحمید
اے- ایچ عاطف الطاف حسین
بہادر شاہ ظفر سراج الدین شاہ ظفر
بری نظامی شیخ محمّد سفیر
بسمل عظیم آبادی سید شاہ محمّد حسن
بسمل شمسی محمّد خان
باقی صدیقی محمّد افضل
باقی احمد پوری مقبول حسین بخاری
بیدل حیدری عبد الرحمان
تابش دہلوی مسعود الحسن
تنویر سپرا محمّد حیات خان
جاذب قریشی محمد صابر
پطرس بخاری سید احمد شاہ
تابش دہلوی مسعود الحسن
تبسم رضوانی حبیب اللہ
تنویر بخاری فقیر محمد
تبسم بٹالوی ریاض قدیر
ثاقب حزیں محمد غلام مصطفیٰ
ثمر جالندھری محمد شریف
جان کاشمیری محمد نصیر
جون ایلیا سید سبط اصغر نقوی
بہزاد لکھنوی سردار حسن خان
جعفر بلوچ غلام جعفر بلوچ
جلیل قدوائی جلیل احمد
جمال پانی پتی گلزار احمد
جوش ملیح آبادی شبیر حسن
جی – اے چشتی غلام احمد چشتی
تابش دہلوی مسعودالحسن
حافظ امرتسری محمد شریف
حبیب جالب حبیب احمد
حفیظ جالندھری ابوالاثر حفیظ
حاجی لق لق عطا محمّد چشتی
خاطر غزنوی محمد ابراہیم بیگ
خالد قیوم تنولی خالد خان
سلیم بیتاب محمّد سلیم
ساغر صدیقی محمّد اختر
سہیل بخاری محمود نقوی
سریندر پرکاش سریندر کمار اوبارے
شاعر لکھنوی حسین پاشا
شکیب جلالی حسن رضوی
شوکت تھانوی محمد عمر
صبا اکبر آبادی محمد امیر
فارس مغل غضنفر علی
قتیل شفائی اورنگزیب
قریش پور ذوالقرنین قریشی
جمیل جالبی محمد جمیل خان
رئیس امروہوی مسید حمد مہدی
راہی فدائی ظہیر احمد
رضیہ بٹ رضیہ نیاز بٹ
ویر سپاہی تنویر زمان خان
دوبندر ستیارتھی دوبندر باٹا
حسن عسکری محمد حسن
ن م راشد نذر محمد
ناز خیالوی محمّد صدیق
صہبا اختر اختر علی رحمت
صدف جالندھری شاہ محمّد
صائم چشتی محمّد ابراہیم
صابری عالی عبد العزیز
قمر جلالوی محمد حسین عابدی
کوثر نیازی محمد حیات
کاوش زیدی ماجد علی زیدی
محسن بھوپالی عبدالرحمٰن
محسن نقوی غلام عباس
محشر بدایونی فاروق احمد
ماہر القادری منظور حسین
مظہر حیدری لبھو خان
منظر پھلوری عبد المجید افضل
منیر جہلمی منیر حسین کھٹانہ
محمود رضا سید محمود مرسل
محمود دہلوی فضل الہی
نسیم حجازی محمد شریف
ناظم پتی محمّد اسمعیل
نوشی گیلانی نشاط گیلانی
منو بھائی منیر احمد
ناسخ شیخ امام بخش
ذوق محمد ابراہیم
رتن سرشار پنڈت رتن ناتھ سرشار
ریاض مجید ریاض الحق طاہر
راسخ شیخ غلام علی
رشید ہادی رشید احمد
راجا رسالو محم

124156 7, [23.10.20 04:39]
ّد صادق
رفعت ہاشمی عبد الرشید
زلفی سید ذوالفقار علی
داغ نواب مرزا خان
دبیر مرزا سلامت علی
درد سید خواجہ میر
دلاور فگار دلاور حسین
دلاور عسکری دلاور حسین
ذہین شاہ تاجی محمّد طاسین فاروقی
سرشار پنڈت رتن ناتھ
ساحر لدھیانوی عبدالحئ
سودا مرزا محمد رفیع
سیماب اکبر آبادی عاشق حسین
شبنم رومانی مرزا عظیم بیگ چغتائی
ماجد صدیقی عاشق حسین
ماہر القادری منظور حسین
مجنوں گورکھپوری احمد صدیق
مومن حکیم مومن خان
مسرور بدایونی مسرور الحسن
آتش خواجہ حیدر علی
آرزو محمد حسین
حسرت موہانی فضل الحسن
حافظ لدھیانوی سراج الحق
ھپوری رگھو پتی سہائے
فانی بدایونی شوکت علی
فقیر مصطفیٰ امیر نواز اعوان
مصحفی غلام ہمدانی
میرا جی ثناءاللہ ڈار
محسن مگھیانہ نیاز علی
مرتضی برلاس مرتضی بیگ برلاس
منصور ملتانی تنویر عارف خان
حاتم بھٹی عبد الحمید
حسن میر غلام حسن
خلیق قریشی غلام رسول
میر محمد تقی
نظیر اکبرآبادی شیخ محمد ولی
نظم طباطبائی سید حیدر علی
نادر جاجوی امانت علی
ناصرکاظمی ناصر رضا کاظم
نور کپور تھلوی نور محمّد
ندیم باری فقیر محمّد
مرزا غالب اسداللہ خان
میرزا ادیب دلاور علی
میر تنہایوسفی محمّد صالح
نسیم پنڈت دیا شنکرم
یاس یگانہ چنگیزی مرزاواجد حسین
ولی دکنی شمس الدین محمد ولی
محروم تلوک چند
امام غزالی ابو حامد محمّد بن غزالی
امیر خسرو ابوالحسن یمین الدین
عندلیب شادانی وجاھت حسین
غافل کرنالی محمّد یٰسین
ع- م ۔مسّلم عبدالستار
عمر خیام غیاث الدین ابوالفتح
عرش ملیسانی بل مکند
علی اختر اختر علی
غزالی محمّد اسلم
اشرف صبوحی ولی اشرف
امانت لکھنوی سید اکبر حسین
امیر مینائی امیر احمد
انیس میر ببر علی
بےخود دہلوی سیدوحیدالدین
بےدل مرزا عبدلقادر
پریم چند دھنپت رائے
تاباں غلام ربانی
جوش ملیسانی پنڈت لبھو رام
جرأت یحیٰ امان
جگر مرادآبادی علی سکندر
حالی مولاناالطاف حسین
حکیم رمضان اطہر محمّد رمضان
حکیم ساحر قدوائی صفی اللہ‎ خان
حفیظ تائب عبدالحفیظ
خمار بارہ بنکھوی محمّد حیدر خان
خیال امروہوی سید علی مہدی نقوی
خوشتر گرامی رام رکھا مل
چکبست پنڈت برج نارائن
شیخ سعدی مصلح الدین
بلھے شاہ سید عبداللہ
سجاد مرزا مرزا عبد الحمید
سچل سرمست عبدالوہاب
سلیم اختر فارانی اختر سلیم
سرور بارہ بنکھوی سید سعید الرحمان
شوق انصاری شوکت علی
شیر افضل جعفری شیر محمّد
کوثر نیازی محمّد حیات خان
کیفی اعظمیٰ اطہر حسین رضوی
کامل دہلوی عبدالله کامل دہلوی
کلیم عثمانی احتشام الہی
گلزار سمپیورن سنگھ
گل بخشالوی سبحان الدین
گستاخ بخاری سید منیر احمد
گوہر ملسیانی میاں محمّد طفیل
یزدانی جالندھری سید عبد الرشید یزدانی
زیڈ – اے سلہری ضیاءالدین احمد سلہری

۱) مراۃالعروس، ابن وقت، بنات النعش، توبتہ النصوح اور فسانہ مبتلا کس کی تصانیف ہیں؟
ج ڈپٹی نذیر احمد
۲) کپاس کا پھول، دشت وفا، چوپال ، سناٹا، گھر سے گھر تک کس کی تصانیف ہیں؟
ج احمد ندیم قاسمی
۳) ابن بطوطہ کے تعاقب میں، چلتے ہو تو چین کو چلئے، آوارہ گرد کی ڈائری، دنیا گول ہے کس کی تصانیف ہیں؟
ج ابن انشاء
۴) مسدس حالی، مقدمہ شعر و شاعری، حیات جاوید، حیات سعدی، یادگار غالب کا مصنف کون ہے؟
ج الطاف حسین حالی
۵) بانگ درا کب شائع ہوئی؟
ج ۱۹۲۴ء اردو کلام
۶) ارمغان حجاز اردو اور فارسی کا مجموعہ ہے جو ۱۹۳۸ء میں شائع ہوا کس کی تصنیف ہے؟
ج اقبال
۷) اردوئے معلی خطوط، عود بندی، مہر نیم روز، گل رعنا، قاطع برہان، سبد چین، قادرنامہ کا خالق کون ہے؟
ج غالب
۸) نسخہ ہائے وفا، نقش فریادی، دست صبا، سروادی سینا، زندان نامہ، دست تہ سنگ، میزان کا خالق کون ہے؟
ج فیض احمد فیض
۱۰) موازنہ انیس و دبیر، شعر العجم، علم الکلام، الفاروق، المامون، سیرت النبی، الغزالی
ج شبلی نعمانی
۱۱) نکات شعراء، ذکر میر، خواب و خیال کس کی تصانیف ہیں؟
ج میر تقی میر
۱۲) خود کلامی، خوشبو، انکار، ماہ تمام کس کے مجموعے ہیں؟
ج پروین شاکر
۱۳) شاہنامہ اسلام اور سوز و ساز کا خالق کون ہے؟
ج حفیظ جالندھری
۱۴) تذکرہ غبار خاطر اور الہلال کس نے لکھیں؟
ج ابوالکلام آزاد
۱۵) انار کلی، چچا چھکن اور کمرہ نمبر ۵ کس نے لکھیں؟
ج امتیاز علی تاج
۱۶) راجہ گدھ اور شہر بے مثال کس کی ہیں؟
ج بانو قدسیہ
۱۷) بستی، شہر افسوس اور چاند گرہن کس کی ہیں؟
ج انتظار حسین
۱۸) سوزِ وطن اور بازارِ حسن کا خالق کون ہے؟
ج منشی پریم چند
۱۹) آبِ کوثر اور موچِ کوثر کا خالق کون ہے؟
ج شیخ محمد اکرام
۲۰) تماشا، گنجے فرشتے، کروٹ، کالی شلوار، ہتک ، یزید، نمرود کی خدائی، خالی ڈبے کس کی تصانیف ہیں؟
ج سعادت حسن منٹو
۲۱) زندگی اور دین اسلام کس کی تصانیف ہیں؟
ج چوہدری افضل حق
۲۲) نقش نگار، شعلہ و شبنم، روح ادب کا خالق کون ہے؟
ج جوش ملیح آبادی
۲۳) خطبات احمدیہ، تہذیب الاخلاق، آثار الصنادیر، تاریخ سرکشی بجنور، تبین الکلام ، رسالہ اسباب بغاوت ہند اور رسالہ احکام طعام اہل کتاب کا خالق کون ہے؟
ج سر سید احمد خان
۲۴) اردو کی آخری کتاب اور رانی کیتکی کا خالق کون ہے؟
ج اردو کی آخری کتاب ابن انشاء اور رانی کیتکی کے انشاء اللہ خان
۲۵) آب حیات، نیرنگ خیال، اردو کی پہلی کتاب کا خالق؟
ج محمد حسین آزاد
۲۶) علی پور کا ایلی، لبیک، الکھ نگری، غبارے اور تلاش کا خالق کون ہے؟
ج ممتاز مفتی
۲۷) آنگن، تلاش گمشدہ، چند روز، کھیل اور بوچھاڑ کس کی تصانیف ہیں؟
ج خدیجہ مستور
۲۸) آرائش محفل، طوطا کہانی ، گل و مغفرت کس کی تصانیف ہیں؟
ج حیدر بخش
۲۹) علامہ اقبال کو سر کا خطاب کب ملا؟
ج 1922ء میں لاہور میں
۳۰) علامہ اقبال کا پہلا مجموعہ کب شائع ہوا؟
ج بانگ درا 1924ء
۳۱) ذکر اقبال کس کی تصنیف ہے؟
ج مولانا عبدالمجید سالک
۳۲) گل رعنا، شعرالہند اور شعر العجم کا تعلق کس صنف سے ہے؟
ج تنقید نگاری
۳۳) یادوں کی برات، شہاب نامہ، اور میرا افسانہ کا تعلق اردو ادب میں کس صنف سے ہے
ج خود نوشت
۳۴) لہو اور قالین، اور فصیل شب کس کے ڈرامے ہیں؟
ج مرزا ادیب
۳۵) ریختہ میں سب سے پہلا دیوان کس نے مرتب کیا؟
ج سعد سلمان نے مگر معدوم ہے چند شعروں کا ہی معلوم ہوسکا ہے؟
۳۶) بیت الغزل سے کیا مراد ہے؟
ج غزل کا پہلا شعر, جس غزل کے ایک یا دو شعر ہوں..
۳۷) مدہوش، یہودی کی لڑکی اورکالی بلا کس کے ڈرامے ہیں؟
ج سجاد حیدر یلدرم
۳۸) عبدالحلیم شرر، ڈپٹی نذیر احمد اور مرزا ہادی کا تعلق کس سے تھا؟
ج ناول نگاری سے
۳۹) باغ وبہار میں اردو کے علاوہ کسی اور زبان کا کوئی لفظ نہیں یہ کس کی تصنیف ہے؟
ج میر امن دہلوی
۴۰) مرزا غالب نے ابتداء میں کس کی پیروی کی؟
ج عبدالقادر بیدل
۴۱) بابائے اردو مولوی عبدالحق نے کس کو سرتاج شعرائے اردو کہا؟
ج میرتقی میر
۴۲) شاعری میں سب سے پہلے زبان کے لئے اردو کا لفظ کس نے استعمال کیا؟
ج مراد شاہ لاہوری
۴۳) جگر نامہ، شعلہ عشق، جوش عشق، دریائے عشق، اعجاز عشق اور معاملات عشق اور خواب و خیال کس کی مثنویاں ہیں؟
ج میر تقی میر
۴۴) لسان العصر کس کا خطاب ہے؟
ج اکبر الہ آبادی
۴۵) مصور غم کس کا لقب ہے؟
ج علامہ راشدالخیری
۴۶) مصور حقیقت کسے کہتے ہیں؟
ج اقبال
۴۷) جدید غزل کا امام اور آبرو غزل کس کو کہتے ہیں؟
ج حسرت موہانی کو
۴۸) علامہ اقبال کو حکیم الامت کا خطاب کس نے دیا؟
ج خواجہ حسن نظامی
۴۹) اقبال کو احسان الہند کا خطاب کس نے دیا؟
ج مولانا آزاد
۵۰) اقبال کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
ج مولانا غلام مرشد
۵۱) الف نون کس کا مشہور کھیل ہے؟
ج کمال احمد رضوی
۵۲) ابلیس کی مجلس شوری کس کی نظم ہے؟
ج علامہ اقبال
۵۳) اک چادر میلی سی کس کا ناول ہے!
ج راجندر سنگھ بیدی
۵۴) اصغری اور اکبری کس مشہور ناول کے کردار ہیں؟
ج مراۃ ال

124156 7, [23.10.20 04:42]
عروس
۵۵) اردو شاعری میں ہجو کا آغاز کس شاعر نے کیا؟
ج رفیع سودا
۵۶) زبور عجم علامہ اقبال کی کتاب ہے یہ کس زبان میں ہے؟
ج فارسی
۵۷) بازار حسن کس کا ناول ہے؟
ج پریم چند
۵۸) باغ و بہار کس کا ترجمہ ہے؟
ج نو طرز مرصع کا
۵۹) دل دریا سمندر کس کی تصنیف ہے؟
ج واصف علی واصف
۶۰) ترقی پسند تحریک کے حوالے سے افسانوں کا پہلا مجموعہ کونسا تھا؟
ج انگارے 1932ء
۶۱) رباعی فارسی ادب سے آئی ہے اس کا سب سے بڑا شاعر عمر خیام ہے اس میں کتنے مصرعے ہوتے ہیں؟
ج چار
۶۲) طنزیہ شاعری کو کیا کہتے ہیں؟
ج ہجو , طنزیہ شاعری ہوتی ہے جبکہ طنزیہ کے متضاد قصیدہ کی صنف ہے.
۶۳) شہر آشوب کے حوالے سے شاعری کا بڑا نام کس کا ہے؟
ج ظفر علی خان
۶۴) اردو کا پہلا افسانہ نگار کون تھا؟
ج پریم چند
۶۵) اقبال کی مشہور نظم مسجد قرطبہ کس کتاب میں ہے؟
ج بال جبریل میں
۶۶) علامہ اقبال کی کتاب تشکیل جدید الیہات میں کتنے خطبات ہیں؟
ج 7
۶۷) جوش ملیح آبادی کی سوانح حیات کا نام بتائیں؟
ج یادوں کی برات
۶۸) شاعر اعظم اور شاعر انقلاب کس کا خطاب ہے؟
ج جوش ملیح آبادی
۶۹) ریختہ کا لفظ اردو زبان کے لئے کس بادشاہ کے دور میں استعمال ہوا؟
ج اکبر بادشاہ
۷۰) اردو کا پہلا صوفی شاعر اور تخیل کا سرخیل کس کو کہتے ہیں؟
ج میر درد
۷۱) لفظ اردو پہلی دفعہ کس کتاب میں استعمال ہوا؟
ج تزک جہانگیری
۷۲) ٹیڑھی لکیر کس کی تصنیف ہے
ج عصمت چغتائی
۷۳) مشہور نظم ماں جائے کی یاد کس کی تصنیف ہے؟
ج جوش ملیح آبادی
۷۴) مثنوی کسے کہتے ہیں؟
ج ایسی نظم جس میں ہر شعر الگ الگ قافیہ میں ہو
۷۵) قطعہ میں اشعار کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟
ج دو سے لے کر کم از پچیس تک اس سے زائد بھی شعراء نے کہے ہیں
۷۶) جو شعر مطلع ہونہ مقطع کیا کہلاتا ہے؟
ج بیت,,,
۷۷) مرزا غالب کا اصل نام کیا تھا؟
ج اسداللہ خان
۷۸) ابوالکلام آزاد کا اصل نام کیا تھا؟
ج محی الدین احمد
۷۹) انیس کا اصل نام کیا تھا؟
ج میر ببر علی
۸۰) پریم چند کا اصل نام؟
ج دھنپت رائے سری واستو
۸۱) جگر مراد ابادی کا اصل نام؟
ج علی سکندر
۸۲) دبیر کا اصل نام؟
ج مرزا سلامت علی
۸۳) سودا کا اصل نام!
ج مرزا محمد رفیع
۸۴) مصحفی کا اصل نام؟
ج غلام ہمدانی
۸۵) نظیر اکبرآبادی کا اصل نام؟
ج شیخ محمد ولی
۸۶) ولی دکنی کا اصل نام؟
ج شمس الدین محمد ولی
۸۷) عمر خیام کا اصل نام؟
ج غیاث الدین
۸۸) ذوق کا اصل نام؟
ج محمد ابراہیم
۸۹) حسرت موہانی کا اصل نام؟
ج فضل الحسن
۸۰) قتیل شفائی کا اصل نام؟
ج اورنگزیب
۹۱) محسن نقوی کا اصل نام؟
ج غلام عباس
۹۲) داغ کا اصل نام؟
ج نواب مرزا خان
۹۳) پطرس بخاری کا اصل نام؟
ج سید احمد شاہ
۹۴) جوش ملیح آبادی کا اصل نام؟
ج شبیر حسین
۹۵) بلھے شاہ کا اصل نام؟
ج سید عبداللہ
۹۶) آرزو کا اصل نام؟
ج محمد حسین
۹۷) ن م راشد کا اصل نام؟
ج نذر محمد
۹۸ شوکت تھانوی کا اصل نام؟
ج محمد عمر
۹۹) اختر کاشمیر ی کا اصل نام؟
ج محمد طفیل
۱۰۰) باقی صدیقی کا اصل نام؟
ج سائیں محمد افضل

پولی میتھ کسے کہتے ھیں؟ پاکستانی طبقہ جُہلا کے نام ایک تعلیمی تحریر


طبقہِ جُہلائے پاکستان کے نام !

پولی میتھ کسے کہتے ھیں؟
(اس لنک کو فارورڈ کرتے جائیں۔)

آئیے آپ کو ایک نہایت ضروری موضوع کی جانب لیجائیں،، ایک لمبے عرصے سے "محض پاکستانی درسی نصاب” کو پڑھ کر ڈگریاں رکھنے والے لوگ سوشل میڈیا اور صحافت کے ذریعے سے کم تعلیم یافتہ اور مذھبی غیر ترقی پسند پاکستانیوں کو گمراہ کرتے چلے آئے ھیں۔
اس کوششِ خبیثہ کے خلاف پاکستان کے نیک فلسفی مزاج اور سائینسی مزاج دانش مندوں نے ھمیشہ کوشش کی ھے کہ عوام کو جہالت کے اندھیرے سے نکال کر دنیا کی ترقی یافتہ روشنی دکھائی جائے۔
بدقسمتی سے پاکستانی معاشرہ اپنی کم تعلیمی معاشرت اور مذھبی رجائیت و شدت کی وجہ سے علمی روشنی پر بھی شدت پسندی کے دھبہ ڈالتا رھتا ھے، کبھی اس کارِ سیاہ کو حُب الوطنی اور کبھی مذھبی اعتقاد کے سہارے انجام دیا جاتا ھے
یہ شدت پسندی صرف مذھبی نہیں بلکہ فلسفیانہ و سائینسی لباس اوڑھے نظر آتی ھے اور تو اور ادبی محاذ پر بھی ایسے افراد کی کمی نہیں جو روز بروز ادب کو مذھبی اور سائینسی پراپیگنڈے سے آلودہ کرتے چلے آئے ھیں، جیسے (مولوی) احمد جاوید، (مولوی (اشفاق ، ممتاز مفتی، قدسیہ بانو نسیم حجازی ، عمیرہ احمد ) وغیرہ ادبی دودھ میں شدت پسندی یا گمراھی کی مینگنیاں ڈال کر پیش کرتے رھے ھیں۔ اسی طرح سائینسی معاملات میں سُوڈو سائینسدان پانی سے کار چلانے ، جنّوں سے توانائی پیا کرنے والے بیانات دے کر عوام کو گمراہ کرتے چلے جاتے ھیں۔
ان معاملات میں کوئی سچ بولے تو اُسے جاھل، باغی، قادیانی، دھریہ مُلک دشمن مشہور کر دیا جاتا ھے۔۔
موجودہ عہد میں ڈاکٹر سلام کے بعد ستار ایدھی اور ڈاکٹر پروفیسر پرویز ھُود بھائی، جیسے نام ھیں جو مختلف جہات میں معاشرے کو بہتری کی جانب راغب کرنے کی کوشش کرتے رھے۔
چونکہ ھمارا معاشرہ بنیاد پسندی سے آلودہ رھا ھے اس لئے ایسے اصحاب پر ھمیشہ کُفر کے فتوے لگائے گئے۔۔اور پھر منطقی حوالے ایسا کم علم سوال پوچھا جاتا ھے کہ عقل نوحہ کرنے لگتی ھے کہ کیوں ان کو یہ شعور نصیب نہیں کہ کوئی سائینسدان بیک وقت، مذھب پر بات کرنے والا، سماجیات پر بات کرنے والا، اور ماھرفلسفی ھوسکتا ھے۔۔
یہ لوگ مجھے بتاتے ھیں کہ پروفیسر ھُود بھائی کا مذھب یا تاریخ یا سماجیات میں کوئی مقام نہیں بلکہ بعض تو کہتے ھیں۔ کہ فزکس میں بھی انکا کوئی مقام نہیں۔ جبکہ دنیا کی سب سے اھم رصد گاہ طبیعات ، سرن۔۔۔ میں انکے طبیعاتی کام اور نظریات کے ثبوت موجود ھیں۔
ان جُہلا کو چونکہ درسی نصاب سے پرے کچھ پڑھنے کی عادت نہیں اس لئے یہ اخباری خبروں کی بنیاد پر پردیس کے ملکوں کا سماجی اور سائینسی جائزہ لیتے ھیں۔ سب سے زیادہ یہ لوگ زرد صحافت سے متاثر ھوتے ھیں ایسے زرد صحافت کے رسالوں کو ٹیبلوئیڈ کہا جاتا ھے۔۔جہاں جھوٹے من گھڑت شر انگیزی واقعات پوسٹ کئے جاتے ھیں۔ جیسے سانحہ 911، خود امریکہ نے کروایا،،، جیسے زلزلہ امریکہ لے کر آیا۔۔۔ جیسے دنیا میں سب سے زیادہ ریپ کے واقعات ناورے، سویڈن، جرمنی امریکہ کینیڈآ میں ھوتے ھیں۔
ان جُہلا اور ان سے ذرا کم جُہلا جن میں ٹی وی اینکرز اور بعض اخباری صحافی بھی شامل ھیں انکے لئے یہ لکھنا ضروری ھو گیا تھا کہ انکو امثال کے ذریعے بتایا جائے کہ جب کسی شخص کے دلائل کا جواب موجود نہ ھو تو اُسے یہ مت کہا جائے کہ یہ آپکا فیلڈ نہیں، یا ستار ایدھی کی رفاھی خدمت الگ اور انکا جنت دوزخ پر کوئی یقین نہ ھونا قابل اعتقاد نہیں ھے۔ یا آئین سٹائین کے سب قانون تو ٹھیک پر اسکا خدا کے بارے یا ارتقا کے بارے بیان غیر ضروری ھے۔
اس مضمون میں مجھے سخت زبان ھی استعمال کرنا ھے کیونکہ جن لوگوں کی اپنی قدر انکے اپنے اصحاب میں بھی نہ ھو وُہ بڑی بڑی شخصیات پر غیر مدلّل اعتراضات نہ اُٹھائیں۔ انصار عباسی اور اوریا مقبول جیسے ان پڑھ اپنے مذھبی کنویں کو سمندر کہتے چلے جاتے ھیں، یہ شرپسند انسانیت کے سخت دشمن ھیں اور اقلیتوں کے سخت خلاف ھیں۔ ایسے میں پرویز ھُود بھائی، اور پروفیسر مہدی حسن اور ان جیسے دوسرے دانشوروں کا کام بہت ضروری ھو جاتا ھے کہ وپہ انسانیت کے خلاف کسی طرح کے چلن کو بےنقاب کریں
ایک عام اعتراض ھے کہ پروفیسر ھُود بھائی۔۔۔فزکس کے عام سے لیکچرر ھیں تو سماجیات اور مذھبیات پر کیوں بات کرتے ھیں؟
افسوس کی بات یہ ھےکہ یہی لوگ جب اپنے کسی مذھبی رسول یا صحابی یا امام یا خلیفہ کی بات کرتے ھیں تو اسکے اقوال میں سے مذھب، سماجیات، علم غیب، سائینس۔۔حکمت سمیت دنیا کے ھر علم کی کڑیاں ملاتے ھیں۔ اور مزے کی بات یہ ھےکہ اس وقت یہ فارمولا انہیں یاد نہیں رھتا کہ فلاں خلیفہ یا رسول یا صحابی سائینس دان نہیں تھا۔۔ ھاں پروفیسر ھُود بھائی کو فزکس سے آگے نہیں بولنا چاھئیے کیونکہ انہیں نظریہ پاکستان تو سمجھ میں نہیں آیا البتہ فزکس کی وہ گتھیاں سمجھ میں آگئیں جو یہ سارے اخباری ادیب اور مولوی سلجھا نہیں سکتے۔۔گویا نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ اور اسکے شواھد اور ثبوت،،،کتابوں اور تقاریر اور آڈیو اور ویڈیو بیانات کے سامنے ھونے کے باوجود پروفیسر ھود بھائی۔۔۔یہ سمجھنے سے قاصر ھیں کہ دوقومی نظریہ کامیاب نظریہ ھےکہ نہیں ھے؟۔ گویا دنیائے فزکس کے اصول اور تجربات اور نظریات تو سجھ سکتے ھیں مگر نظریہ پاکستان، اور دوقومی نظریہ نہین سمجھ سکتے۔۔۔؟
آئیے اب ان احمقوں کے ایسے اعتراضات کا جواب تاریخی ، سائینسی، حوالوں سے پیش کروں۔۔
یہ لوگ کسی نہ کسی حوالے سے ارسطو کے نام سے واقف ھیں کیونکہ انکا علم درسی نصابی اور آخباری ھے اس لئے انکو معلوم ھے کہ ارسطو ایک دانشور تھا اور فلسفی تھا، اور بس !
جبکہ قدیم عرب کے لوگ ارسطو کو ایک عظیم ترین حکیم کے طور پر جانتے تھے۔ حکیم سے انکی مُراد، فلسفہ ، طب، سائینس، شعور، سماجیات پر دسترس رکھنے والا انسان تھا۔
ارسطو نے طب، حکمت اور حیاتیات کی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔
فلسفہ کے علاوہ جو چیز ارسطو کو سابق فلاسفہ سے ممتاز کرتی ہے وہ اس کا عملی طبیعیات، ہیئت اور حیاتیات میں ملکہ تھا۔ وہ پہلا عالم تھا جس نے علمی اصطلاحات وضع کیں۔ منطق کو باقاعدہ علم کا درجہ دیا۔ اور سیاست و معاشرت کے لیے باضابطہ اصول ترتیب دیے۔ اس کی قائم کردہ اکیڈمی عرصہ دراز تک مرکز علم و فن رھی۔
ارسطو صرف فلسفی ہی نہ تھا، بلکہ وہ علم طب، علم حیوانات، ریاضی، علم ہيئت، سیاسیات، مابعدالطبیعیات اور علم اخلاقیات پر قدیم حکما کے مابیں مستند اور صاحب الرائے عالم مانا جاتا ہے۔ اس کی کتب و تحقیقی رسائل کی تعداد ہزار سے اوپر ہے، جن میں سے اہم یہ ہیں۔

المقولات
الاخلاق
مابعدالطبیعیہ
العبارۃ
الب رہان
الجدل
الخطابہ
الشعر
النفس
الحیوان
الحس و المحسوس
بوطیقا
۔۔۔۔
یہ پہلی مثال تھی جسے میں ان اعترآضات کرنے والوں کے سامنے لایا ھوں۔ اور جب بھی یہ جہلائے پاکستان آپ سے پوچھیں تو یہ پہلی مثال پیش کردیا کریں کہ ارسطو کی طرح کیسے پروفیسر ھُود بھائی سمیت، علی عباس جلالپوری،۔سعید ابراھیم، ڈآکٹر خآلد سہیل،مبارک علی ، پروفیسر مہدی حسن، سمیت بےشمار افراد ایک ھی نہیں مختلف محاذوں پر اپنا تربیتی جہاد جاری رکھے ھوئے ھیں اور عین حق پر ھیں۔
ایسے افراد جو مختلف فنون اور شعبہ جات مین مہارت رکھتے ھوں انہیں پولی میتھ کہا جاتا ھے۔۔ ھر فن مولا اسکا درست ترجمہ نہ ھوگا۔۔۔
یعنی ارسطو ایک پولی میتھ انسان تھا۔ جو بہت سے سائینسی ، سماجی ، طبی، اور شعوری وجدانی فنون میں ماھر تھا۔
اسی طرح ڈاونچی نامی شخص بیک وقت مصور، پینٹر،انجینیئر، ریاضی دان، موسیقار، بیالوجسٹ،حکیم،تعمیراتی ڈایزائینر، اور بےشمار علوم کا ماھر ترین شخص تھا۔ شاید دنیا میں اس سے بڑا پولی میتھ کوئی بھی نہیں پیدا ھو سکا۔
قریبی ماضی میں برٹرینڈ رسل کا نام ایک پولی میتھ کے طور پر سامنے آتا ھے۔
جو فلسفہ، منطق،سماجیات،تاریخ دان، سیاسی کارکن، مصنف، اور ریاضی دان تھا اسکے کئی ماڈل اور ریسرچ کمپیوٹر بنانے میں استعمال ھوئےھیں۔
اس سے کسی نے نہیں پوچھا کہ بھائی آپ فلسفی کدھر سے ھوگئے سماجیات پر بات کیوں کر رھے ھیں۔ خدا کے بارے بیان کیوں دے رھے ھیں۔،جبکہ آپ تو صرف سیاسی کارکن ھیں یا صرف ریاضی دان ھیں۔ وغیرہ وغیرہ۔
اسی طرح شاعر ٹیگور، ایک شاعر ھی نہیں ناولسٹ، موسیقار اور پینٹر بھی تھا۔۔سماجی ایکٹیوسٹ بھی تھا انگریز کو سَر کا خطاب واپس کردیا کہ جلیانوالہ کا قتال کیوں کیا۔۔ھاں پاکستانی معترضوں کے پسندیدہ نصابی ھیرو نے اپنا خطاب پنجابی ھو کر بھی واپس نہ کیا۔ اقبال کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے پاکستانی عمومی علمی شعور پاتال کی جانب چل پڑا ھے۔
امریکی چارلس سینڈرس پیریس ایک ریاضی دان، کیمسٹ، منطقی، فلسفی، اور بہت کچھ تھا۔۔۔
اسی طرح کی کوئی 50 شخصیات میرے سامنے ھیں ،،لیکن طوالت کے خوف سے نہیں لکھ رھا،،
پس پاکستانی عقلی بونوں کو یہ سمجھنے کی کوشش کرنی چاھئیے کہ پروفیسر ھود بھائی،،،نہ صرف ایک سائینسدان ھیں بلکہ وہ نظریاتی طبیعات کے ماھر بھی ھیں، سماجیات پر انکی دانشمندانہ نظر ھے، وہ تاریخ کے ماھر ھیں۔وہ انسانی آزادی کے ایک بہت بڑے ریفارمسٹ ھیں، وہ ھیومنسٹ ھیں۔وہ عملی اصلاحی تعلیمی محاذ پر کام کر رھے ھیں۔ وہ کتابون کے مصنف ھیں۔ انکے شاگردوں میں کئی علوم کے ماھرین شامل ھیں۔ یہ پاکستانی معاشرے اور ملک کی شدید بدقسمتی ھےکہ اصلاحی کام کرنے والے سائینسدان کو بلیک لسٹ قرار دیا جائے۔۔ اور مذھبی جانور انکے پیچھے لگا دئیے جائیں، یا ایجنسیاں انہیں اسی طرح دھمکائیں جیسے ستار ایدھی کو رفاھی کام سے روکنے کے لئے دھمکایا جاتا تھا۔
پروفیسر ھُود بھائی نے مشعل نامی ویب سائٹ پر مفت علمی کتابیں مہیا کی ھیں۔ انہوں نے اس وقتِ جبر میں ملالہ، اور مشال خان کے حق کے لئے آواز اُٹھائی۔
وہ گمراھی کے دور میں ایک عظیم علمی جدوجہد کا روشن مینارہ ھیں۔ ھود بھائی کئی رفاھی ادارے چلا رھے ھیں۔
آپ غور کریں، عرفان ستار ایک بہت اعلی شاعر ھے نثر نگار ھے، اور فارمیسی میں ڈگری رکھتا ھے۔ ڈاکٹر ابرار،،پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ھیں لیکن ایک نہایت عمدہ شاعر ھیں۔ ڈاکٹر کبیر ایک سرجن ڈاکٹر ھیں اور ایک بہترین شاعر۔۔۔ خود میں الیکٹرونکس انجینیرنگ کے علاوہ فارمیسی اور جنرل ازم کی سند رکھتا ھوں، جبکہ اینٹمالوجسٹ بھی ھُوں۔۔۔۔اور شاعری بھی کرتا ھُوں اور تنقید بھی ،،،، ایک سے زیادہ شعبوں میں ماھر ھونا ایک قدرتی عطا ھے اور اس سے محروم لوگوں کا ھم سے حسد کرنا نہایت افسوسناک ھے۔
پس اے طبقہِ جہلائے پاکستان !تمھیں تمھارے اُس خدا کا واسطہ جو تمھیں ھدایت نہیں دیتا تمھاری مدد نہیں کرتا تمھیں جاھل ان پڑھ رکھے جاتا ھے۔۔تمھارے معاشرے میں جنسی قتال اور لُوٹ مار پر جو کچھ نہین کرتا اسی کے نام پر ھماری کوششوں پر ذرا غور کرو فتوے نہ لگاو ۔۔۔ علم حاصل کرو۔۔اور انسانیت کو اولیت دو۔۔مذھب اپنے گھر میں رکھو دوسروں پر مسلط نہ کرو۔۔۔ورنہ ھمیشہ تباہ حال ھی رھو گے
رفیع رضا

73 اسلامی فرقے تمام کافر……سارے کافر

کیا آپ جانتے ھیں، اسلام کے 73 فرقے…تمام ایک دوسرے کو کافر کہتے ھیں.
اس حساب سے ایک غیر مسلم کی نظر میں سارے 73 فرقے بشمول ، سُنی شیعہ، چکڑالوی، بریلوی دیوبندی، احمدی لاہوری، نانوتوی، اسماعیلی کافر ھی ھیں. یہ الگ بات کہ باقی کچھ فرقے مل کر کسی ایک فرقے کو کافر کہیں. اس کی کوئی حیثیت نہیں.کیونکہ سب ایک راگ الاپ رھے ھیں، اور کوئی بھی کسی بھی خدا کی طرف سے نہیں،مذاھب انسان کے بنائے ھوئے کنٹرول کے طریقے ھیں

دو اسلام………. غلام جیلانی برق کی اہم ترین کتاب

غلام جیلانی برق،،،،کی اس کتاب میں اٹھائے گئے سوالوں کے ترتیب وار جوابات کوئی نہیں دے سکا..کچھ نام نہاد اسلامی جہادی آئے اور ایمانی جوابات دینے کی احمقانہ کوششین کرکے برق صاحب کو دائرہ اسلام سے نکال باھر کیا…

کتاب رنگیلا رسول، اگرچہ یہ کوئی اچھے لہجے میں لکھی کتاب نہیں.حوالے درست ہیں زبان اچھی نہیں


”رنگیلا رسول“1920 میں پنجاب کے آریہ سماجی اور مسلمانوں کے درمیان برپا ہونے والے مناقشے کا نتیجہ ہے۔ یہ متنازعہ کتاب پیغمبر اسلام کی خانگی زندگی پر مشتمل ہے۔ اس کے مصنف ایک آریہ سماجی پنڈت چموپتی ایم اے یا کرشن پرشاد پرتاب ہیں جنہوں نے 1927 میں اسے پہلی بار شائع کیا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ اس پمفلٹ کاردعمل تھا جسے ایک مسلمان نے شائع کیا تھا اور جس میں ہندوؤں کی مقدس دیوی سیتا کو فاحشہ کی حیثیت سے پیش کیا گیا تھا۔
مسلمانوں نے اس کتاب پر اپنا سخت ردعمل دکھایا، ان کی شکایت پر اس کتاب کے پبلشر راج پال کو گرفتار کرلیا گیا لیکن پانچ سال بعد اپریل 1929 کو اسے رہا کردیا گیا ، کیوں کہ اس وقت توہین مذہب کے خلاف کوئی قانون نہیں تھا۔ یہ مقدمہ جسٹس شاہ دین کی عدالت میں چلا جس میں راج پال نے کہا کہ اس کتاب میں ایک لفظ بھی ہمارا نہیں یہ سب مسلمانوں کی احادیث کی کتابوں سے حوالوں کے ساتھ لیا گیا ہے، کئی ناکام حملوں کے بعد ، بالآخر غازی علم دین نام کے ایک نوجوان نے 6 اپریل 1929ءکو راج پال کو خنجر سے قتل کردیا

اسی تناظر میں میری اس تحریر میں قسم خدا ئے اصلی کی ایک لفظ بھی میرا نہیں یہ وہ واقعات اور سانحات ہیں جو جیسے رپورٹ ہوئے لکھ دیئے لیکن اس آئینے میں اپنی اپنی شکل دیکھئے اور سوچیئے کیا ہم واقعی اشرف المخلوقات ہیں؟ بلکہ کیا ہم انسان کہلانے کے بھی قابل ہیں؟ جانوروں کی زندگیوں کا مطالعہ کیجئے شاید خود سے شرمندگی ہو کہ یہ سب تو جانور بھی نہیں کرتے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عرفان ستار کی شاعری

عرفان ستار سے میرا تعارف اُنکے پہلے مجموعہ کلام تکرار ساعت کے ذریعہ ھُوا۔ تکرارِ ساعت اگرچہ میرے ذوق کو حیرت میں ڈالنے والی کتاب نہ تھی مگر اس میں پٹی ھوئی مُبتدیانہ شاعری سے پرے سفر کرتے شاعر کا عکس نمایاں تھا۔ اسی مجموعے میں ایک غزل اِس شاعر کے شعری سفر میں نئے راستے کھولنے کی علامت کے طور پر مُجھے یاد رھی۔۔۔۔۔

یہاں تکرار ِ ساعت کے سوا کیا رہ گیا ہے؟
مسلسل ایک حالت کے سوا کیا رہ گیا ہے؟

تمہیں فرصت ہو دنیا سے تو ہم سے آ کے ملنا
ہمارے پاس فرصت کے سوا کیا رہ گیا ہے؟

ہمارے درمیاں ساری ہی باتیں ہو چکی ہیں
سو اب اُن کی وضاحت کے سوا کیا رہ گیا ہے؟

عرفان ستار چونکہ کراچی میں رھے تو کراچی کے نمائیندہ شُعرا کی ھم عصری نے ضرور اُن کی شاعری کا مزاج متعین کرنے میں حصہ لیا ھے۔۔۔جون ایلیا کی صحبتوں کے باوجود انہوں نے تکرارِ ساعت اور اُس کے بعد کے شعری سفر میں جون ایلیا کا سایہ بہت کم اپنے اسلوب پر پڑنے دیا ھے۔۔۔اگر ایک فقرے میں انکی شاعری کا مزاج بیان کرنا ھو تو وُہ زبان کے شاعر ھیں اور الفاظ کی نشست و برخاست سے شعر کہتے ھیں۔پچھلے پانچ برسوں میں انکی شاعری اب اپنا ایک خاص رنگ اوڑھنے کی کوشش میں قدرے کامیاب ھوگئی ھے۔۔۔

تعلق کو نبھانے کے بہت دکھ سہہ چکے ہم
سو باقی عمر اپنے ساتھ رہنا چاہتے ہیں

اس شعر میں الفاظ کی نشست و برخاست، اور دوسرے مصرعے کی عام بول کی طرح کی روانی قابلِ ذکر ھے۔۔۔مضمون آفرینی انکے ھاں بلند بانگ نہیں ھے۔۔۔یعنی لکھنوی تہذیب جیسے رچاو کے ساتھ شعر کہتے ھیں۔

مجھے کیا خبر تھی تری جبیں کی وہ روشنی مرے دم سے تھی
میں عجیب سادہ مزاج تھا، ترے اعتبار میں بجھ گیا

جنھیں روشنی کا لحاظ تھا، جنھیں اپنے خواب پہ ناز تھا
میں انہی کی صف میں جلا کیا، میں اُسی قطار میں بجھ گیا

قطع نظر اس مشقتِ سخن کے جو لمبی بحر میں انکی مہارت کی پہچان ھے، مضمون کی نُدرت دھماکہ خیزی کی بجائے آھستہ سے خنجر کی طرح فکر میں داخل ھوتی ھے۔۔اور یہی وُہ اسلوب ھے جسے میں نے پہلے ایک ھی جُملے میں بیان کرتے ھوئے کہا تھا کہ وُہ زبان کے شاعر ھیں اور الفاظ کی نشست و برخاست سے شعر کہتے ھیں۔

زیر نظر اشعار انکی بصیرت و بصارت کا بیان ھے۔۔۔۔۔

یہ کیا کہ ھم رکاب رھے خاک ِ رھگزر
کس کام کا جنوں جو قدم دشت بھر نہ ہو

بے رونقی سے کوچہ و بازار بھر گئے
آوارگان ِ شہر کہاں جا کے مر گئے

سکون ِ خانہٗ ِ دل کے لیے کچھ گفتگو کر
عجب ہنگامہ برپا ہے تری لب بستگی سے

تعلق کی یہی صورت رہے گی کیا ہمیشہ؟
میں اب اُکتا چکا ہوں تیری اِس وارفتگی سے

اس آخری شعر کی نُدرت دل چھو لینے والی ھے۔۔
عرفان ستار کا خیال ھے کہ شاعری ، خواص کی چیز ھے عوام کی نہیں۔۔۔اِسی لئے عرفان ستار کی شاعری میں خواص کے لہجے کی کھنک نمایاں ھے۔۔۔۔ انکے اس خیال سے مَیں بوجوہ اتفاق نہیں کرتا اور ھم دونوں ببانگِ دُھل ایک دودرے سے اختلاف رائے کا اظہار کرتے ھیں
سوشل میڈیا جو کہ ادب کی ترویج کا تیز ترین اور وسیع ترین ذریعہ ھے اُس سے عرفان ستار کو بھی مُستفید ھونے کا موقع مِلا، وُہ کبھی رنجیدہ و مایوس ھوکر مُجھے کہتے ھیں کہ دیکھو شُعر میں ارادی تجربے کو لوگ غلطی کہنے کی عادت ڈال بیٹھے ھیں۔مگر عرفان ستار یہ بات اُن لوگوں سے خود نہیں کہتے۔۔یہ رویہ عرفان ستار کی صلح جُو طبیعت کے ساتھ ساتھ انکی شاعری کا اسلوب بھی بناتا ھے۔۔۔

اُداس بس عادتاً ہوں، کچھ بھی ہُوا نہیں ہے
یقین مانو، کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے

ذرا یہ دل کی امید دیکھو، یقین دیکھو
میں ایسے معصوم سے یہ کہہ دوں خدا نہیں ہے؟

میں اپنی مٹی سے اپنے لوگوں سے کٹ گیا ہوں
یقیناً اس سے بڑا کوئی سانحہ نہیں ہے

تو کیا کبھی مل سکیں گے یا بات ہو سکے گی؟
نہیں نہیں جاوٗ تم کوئی مسئلہ نہیں ہے

میں بغض، نفرت، حسد، محبت کے ساتھ رکھوں؟
نہیں میاں میرے دل میں اتنی جگہ نہیں ہے

مَیں نے جب بغور عرفان ستار کی شاعری کا مطالعہ کیا تو دیکھا کہ ان اسلوبِ شاعری کی دو شاخیں ھیں۔۔
ایک میں اُردو قدما کے زبان و بیان و تراکیب کے سہارے اپنے خیالات کی عکاسی ھے۔۔۔۔تو دُوسرے اسلوب میں جدید حسیت معنوی سطح پر تو نمایاں ھے مگر خارجی طور پر اُنکی شاعری قدامت یا کلاسیک کا پیرھن ھی پہنے رکھتی ھے۔۔۔وُہ بیان کے تجربات پر تو متفق ھیں مگر الفاظ کی شکست وریخت سے دامن بچائے جاتے ھیں۔۔

فکری سطح پر وُہ جو انتشار پیدا کرتے ھیں وُہ نہایت دھیما ھے۔۔۔کسی کسی جگہ انکا لہجہ اپنی عام روش سے پرے ذرا زور دار ھُوا ھے مگر تخاطب کی حد تک۔۔۔۔۔۔جیسے

اب اس پہلے شعر میں شاعر کا لہجہ درشتگی سے پُر ھے۔۔

تیرے لہجے میں تیرا جِہلِ درُوں بولتا ھے
بات کرنا نہیں آتی ھے تو کیوں بولتا ھے

مگر دُوسرے شعر میں وُہ واپس اپنے ادب آداب میں لوٹ آتے ھوئے اعتراض تو جاری رکھتا ھے مگر آھنگ دھیما کر لیتا ھے۔۔

تیرا اندازِ تخاطب ، ترا لہجہ ، ترے لفظ
وُہ جسے خوفِ خدا ھوتا ھے یُوں بولتا ھے

عرفان ستار نے بعض اشعار منظر کشی سے عبارت کئے ھیں اس کا یہ شعر مُجھے بہت بھلا لگتا ھے۔۔۔۔

وُہ اک روزن قفس کا جس میں کرنیں ناچتی تھیں
مری نظریں اُسی پر تھیں، رِھا ھوتے ھوئے بھی

گویا ساری زندگی کا مرکز ایک روزنِ قفس تھا۔۔۔۔۔۔۔یہ خیال کی گہرائی کا کمال ھے۔۔۔جو ھر کسی کو نصیب نہیں ھوتا۔۔۔۔
عرفان ستار ایک قادر الکلام شاعر ھیں انہو ں نے مختصر ترین بغروں کے علاوہ طویل ترین بحروں مین بہت رواں اشعار کہے ھین جن میں حیرت انگیز طور پر بعض اوقات انکے عام بحروں والے اشعار سے زیادہ روانی ھے۔۔۔۔شاید اسکی وجہ اُنکی ارادی محنت ھو۔۔۔

سوشل میڈیا کی آسانیوں نے جہاں شُعرا کے آُس کے رابطوں میں آسانیاں پیدا کی ھیں وھاں بےشمار خرابیاں بھی در آئی ھیں۔۔
یہ فیصلہ کرنا مشکل ھوگیا ھے کہ کونسے شاعر کی کونسی روش ھے کونسا اسلوب ھے۔۔۔۔۔؟ مِلے جُلے الفاظ۔۔۔و مضامین ، ملی جُلی ترکیبات اور درآمدہ و مُستعار تراکیب و استعارے شُعرائے اردو نے بے دریغ لُوٹ کھسوٹ کے ذریعے بٹورنا شروع کئے ھیں۔ عرفان ستار نے کافی حد تک اس سے دامن بچایا ھے۔۔۔مگر ایک غزل نظر سے گزری جس میں عرفان ستار بھی اِسی بہتے دھارے میں بہہ گئے۔۔۔۔

اپنی خبر نہیں، نہ اُسکا پتہ ھے ، یہ عشق ھے
جوتھا، نہیں ھے، اور نہ تھا، ھے یہ عشق ھے

میں ضرور کہوں گا کہ اِس روش سے شاعر کو بچنے کی ضرورت ھے۔۔۔کُوزہ گر۔۔۔۔عشق۔۔۔۔۔دیا۔۔شمع۔۔۔۔۔پروانہ۔۔۔۔۔اس قدر پِٹ گئے ھوئے الفاظ و مضامین ھیں جن کو اچھے شُعرا کو ترک کردینا چاھئیے۔۔۔۔اور اگر کبھی باندھیں تو ان الفاظ کے کوئی نئے معانی مرتب کرتے اسلوب میں باندھیں۔۔۔۔

اب یہ شعر جون ایلیا کے انداز کی یاد دلاتا ھے۔۔۔

میرے خوش رنگ زخم دیکھتے ھو
یعنی پڑھتے ھو شاعری میری؟

چاند حسرت زدہ سا لگتا ھے
کیا وھاں تک ھے روشنی میری؟

اگرچہ یہ دُوسرا شعر نُدرت بھرا مضمون لئے ھے مگر اسلوب میں جون ایلیا کا سایہ آنے سے ذرا کدورت ھوئی۔۔۔۔

اب مَیں ھر بات بھول جاتا ھے
ایسی عادت نہ تھی ، کہ تھی میری؟۔۔

ایلیٹ بھی ایزرا پاونڈ کی طرح استعارہ کو شاعری کا اصل جوہر قرار دیتا ہیں اور اس کے مطابق شاعر کا کام شخصیت کا اظہار نہیں بلکہ فنکاری ہے شاعر کا کام یہ ہے کہ وہ اپنے مشاہدے میں چاہے خارجی ہو یا داخلی بالکل واضح رہے اور اس کو استعاروں اور تمثیل کے ذریعے واضح کرے اور اس کاخیال ہے کہ اشعار میں استعارے اور تمثیل محض تزئین و آرائش کا کام نہیں کرتے بلکہ شاعر کے وجدان کا مظہر ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے عرفان ستار کے کلام میں استعارے کی کمی محسوس ھوئی۔۔۔عرفان ستار زبان کے تموج سے شعریت پیدا کرتے ھیں مگر استعارے یا تمثیل دونوں سے مفارقت برتتے ھیں۔۔

میرا خدا ازل سے ھے سینوں میں جا گزیں
وُہ تو کبھی بھی عرشِ بریں کا نہیں رھا۔۔

اب اس شعر میں استعارے کے استعمال کا بہترین موقع تھامگر شاعر کی طبیعت زبان کی چاشنی میں مستغرق ھے۔۔۔۔۔

نہیں نہیں یہ بھلا کس نے کہہ دیا تُم سے
مَیں ٹھیک ٹھاک ھُوں، ھاں بس ذرا اُداسی ھے

اگر عرفان ستار اسی انداز میں بول چال والے ڈھنگ پر اشعار کہتے رھیں تو بڑے لُطف کی بات ھے۔۔۔مگر وُہ بسا اوقات معانی کی تلاش میں ثقالت کا خطرہ مُول لیتے ھیں جس سے مَیں ذاتی طور پر مین اسلئے اجتناب کرتا ھُوں کہ شاعری عوام وخواص دونوں کی چیز ھے۔۔۔۔مگر عرفان ستار کے خیال میں شاعری صرف خواص کی چیز ھے۔ میرا استدلال یہ ھے کہ اگر شاعری خواص کی ھی چیز ھے تو خسرو کی شاعری عوام میں کیوں مقبول ھوئی؟۔۔بلھے شاہ کو کیوں بلند مقام عوام میں مِلا۔۔۔۔؟
ھو سکتا ھے کبھی یہ خواص کی چیز ھو مگر اب نہیں ۔۔اب یہ عوام وخواص کی چیز ھے۔۔۔اس لئے دونوں طبقات کی دلچسپی شاعر کو ملحوظ رھے۔۔۔یُوں بھی شاعری خود بیانی کا ایک فن ھے۔۔۔اور بیان کرنے والے کو زیادہ سامعین میسر آئیں تو کیا قباحت ھے؟۔۔
شعر کی زمین یعنی بحر پر اگرچہ شاعر کی گرفت بے پناہ ھے مگر۔۔۔بعض جگہ جب وُہ سادگی کو قربان کرتے ھیں تو عجب لگتا ھے۔۔۔

ایک آواز پڑی تھی، کہ کوئی سائلِ ھجر؟
آن کی آن میں پہنچا تھا لپکتا ھُوا مَیں

اس شعر کے پہلے مصرع کو سوالیہ نشان کی ضرورت نہ تھی۔۔۔۔۔

ایک آواز نے پُوچھا ، ھے کوئی سائلِ ھجر

ایسا لکھنے میں کیا حرج تھا؟۔۔۔دراصل شاعر اپنی زباندانی کا لُطف خود لے رھا ھے۔۔۔۔ایک آواز پڑی کا لُطف۔۔۔۔۔۔اور اس تلذذ میں مصرع کی قربانی دے دی۔۔۔۔۔
اور اُسکی وجہ شاید عرفان ستار کا یہ ماٹو ھے کہ۔

فرماں روائے عقل کے حامی ھیں سب یہاں
شاہِ جُنوں کا تُو بھی وفادار ھو کے رَہ

عرفان ستار الفاظ کی مشاطگی ، میں ثقالت کو روک نہیں سمجھتے۔۔۔انکا یہ شعر نہایت خوبصورت شعر ھے۔۔۔مگر صرف خواص کے لئے۔۔۔

تابِ یک لحظہ کہاں ، حُسنِ جُنوں کے پیش
سانس لینے سے توجہ میں خلل پڑتا ھے

عرفان ستار کے ھاں موجود و غیر موجود اور موجود کی موجودگی کے اسباب اور غیر موجود کی غیر موجودگی کے اسباب پر بے شمار اشعار مِلتے ھیں جو انکی فلسفیاتی اُپچ کے آئینہ دار ھیں۔

یہ جستجو، یہ طلب، یہ جنون و دربدری
مآل ِ عمر عدم ہے تو پھر یہ سب کیا ہے؟

وُہ اساطیر اور مذھب سے کُھل کر اختلاف کی جرات نہیں رکھتے اس لئے خفیف پیرایہِ اظہار کی آڑ لیتے ھیں۔۔۔یہ ان کا اسلوب بھی ھوسکتا ھے۔۔۔۔اور مصلحت کا تقاضہ بھی ،،،۔۔۔

میں جانتا ہوں جو منظر گنوائے بیٹھا ہوں
تجھے کہاں یہ خبر تیری تاب و تب کیا ہے

ہاں خدا ہے، اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں
اس سے تم یہ مت سمجھ لینا خدا موجود ہے

قصوں کو سچ ماننے والے، دیکھ لیا انجام؟
پاگل جھوٹ کی طاقت سے ٹکرانے بیٹھا تھا

نہ پُوچھئیے وُہ کس کرب سے گزرتے ھیں
جو آگہی کے سبب عیشِ بندگی سے گئے

ھمارے یہاں پچھلی کئی دھائیوں سے شُعرا کی شاعری پر گفتگو کرتے ھوئے یا تو زمین و آسمان کے قلابے مِلائے جاتے ھیں یا کاپی پیسٹ قسم کے تبصرہ جات لکھ دئیے جاتے ھیں۔ تعمیری تنقید کا اردو مین دُور دُور تک کوئی نشان نہیں۔۔ابھی حال ھی میں ظفر اقبال نے اپنے ایک کالم میں رفیق خیال کی کتاب میں عروضی غلطیاں کی نشاندھی کی اور اس کتاب کے مضمون نگاروں میں گوپی چند نارنگ، محمد علی صدیقی اور عباس تابش بھی شامل ھیں۔۔عرفان ستار کے ھاں عروض پر جو دسترس دیکھنے میں آتی ھے وُہ اھم بات ھے۔۔کیونکہ انُکی نصآبی تعلیم دُوسرے موضوعات کے حوالے سے ھے،، وُہ پُوری گرفت سے اشعار کہتے ھیں۔۔اسی لئے ایک بار حلقہ ارباِب ذوق کی نشست میں افضال نوید کے بے وزن اشعار پر بات کئے بغیر وُہ نہ رہ سکے۔۔عرفان ستار اچھے شعر کے اھم پارکھ ھیں۔۔۔اس حوالے سے انہیں سینکڑوں اشعار ازبر ھیں۔
جدید حسیت کے حوالے سے مَیں پہلے بیان کر چُکا ھُوں وُہ خارجی اعتبار سے تو نہیں مگر داخلی اعتبار سے شعر میں بیان کرنے کے قائل ھیں۔۔
انکے اشعار ۔۔۔۔مختصر اھلِ سخن کی نشستوں میں بہت لُطف دیتے ھیں۔۔۔جہاں صآحب فکر بیٹھے ھوں۔۔وھاں ایسے اشعار کا مزہ لیا جاتا ھے۔۔
نہیں ہے جو، وہی موجود و بے کراں ہے یہاں
عجب یقین پس ِ پردہ ءِ گماں ہے یہاں

نہ ہو اداس، زمیں شق نہیں ہوئی ہے ابھی
خوشی سے جھوم، ابھی سر پہ آسماں ہے یہاں

یہاں سخن جو فسانہ طراز ہو، وہ کرے
جو بات سچ ہے وہ ناقابل ِ بیاں ہے یہاں

نہ رنج کر، کہ یہاں رفتنی ہیں سارے ملال
نہ کر ملال، کہ ہر رنج رائیگاں ہے یہاں

یونہی بے یقیں یونہی بے نشاں، مری آدھی عُمر گزر گئی
کہیں ہو نہ جاوٗں میں رائگاں، مری آدھی عُمر گزر گئی

کبھی سائبان نہ تھا بہم، کبھی کہکشاں تھی قدم قدم
کبھی بے مکاں کبھی لامکاں، مری آدھی عُمر گزر گئی

ترے وصل کی جو نوید ہے، وہ قریب ہے کہ بعید ہے
مجھے کچھ خبر تو ہو جان ِ جاں، مری آدھی عُمر گزر گئی

کبھی مجھ کو فکر ِ معاش ہے، کبھی آپ اپنی تلاش ہے
کوئی گُر بتا مرے نکتہ داں، مری آدھی عُمر گزر گئی

ھم بھی حیراں ہیں بہت خود سے بچھڑ جانے پر
مستقل اپنی ہی جانب نگراں تھے ہم بھی
اب کہیں کیا، کہ وہ سب قصہءِ پارینہ ہُوا
رونق ِ محفل ِ شیریں سخناں تھے ہم بھی
وقت کا جبر ہی ایسا ہے کہ خاموش ہیں اب
ورنہ تردید ِ صف ِ کجکلہاں تھے ہم بھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عرفان ستار سے جدید حسیت پر مبنی اشعار کی طلب کی جانی ضروری ھو گئی ھے۔۔اگرچہ انکی زنبیلِ سخن میں ابھی بےشمار اشعار موجود ھی جو فکری سطح پر تحرک لاتے ھیں۔۔اور اچھی شاعری کی پہچان یہ ھے کہ فکری تحرک لائے ورنہ شاعری کسی کو سنانا بے معنی ھوجاتا ھے۔۔جو امثآل مَیں نے اوپر درج کی ھیں انکی روشنی میں عرفان ستار ایک صاحبِ اسلوب شاعر ھیں۔۔۔اور دن بدن انکے کلام میں فلسفیانہ تفکر کی گُونج بڑھتی جا رھی ھے۔۔۔جو وقت کی ضرورت ھے۔۔
ابھی اس عمومی تجزئیے پر اکتفا ھے کسی اور نشست میں انکے ھاں کی تراکیب و تماثیل اور موضوعات پر الگ سے گفتگو کروں گا۔۔۔تب تک طویل ترین بحر میں عرفان ستار کا کمال دیکھئے۔۔

رزق کی جستجو میں کسے تھی خبر، تو بھی ہو جائے گا رائیگاں یا اخی
تیری آسودہ حالی کی امید پر، کر گئے ہم تو اپنا زیاں یا اخی

جب نہ تھا یہ بیابان دیوار و در، جب نہ تھی یہ سیاہی بھری رہگذر
کیسے کرتے تھے ہم گفتگو رات بھر، کیسے سنتا تھا یہ آسماں یا اخی

جب یہ خواہش کا انبوہ وحشت نہ تھا، شہر اتنا تہی دست فرصت نہ تھا
کتنے آباد رہتے تھے اہل ہنر، ہر نظر تھی یہاں مہرباں یا اخی

یہ گروہ اسیران کذب و ریا، بندگان درم، بندگان انا
ہم فقط اہل دل، یہ فقط اہل زر، عمر کیسے کٹے گی یہاں یا اخی

خود کلامی کا یہ سلسلہ ختم کر، گوش و آواز کا فاصلہ ختم کر
اک خموشی ہے پھیلی ہوئی سر بسر، کچھ سخن چاہیئے درمیاں یا اخی

رفیع رضا
کینیڈا 2015
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عرفان ستّار ۱۸ فروری ۱۹۶۸ میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لیبیا کے شہر البیضا میں حاصل کی جہاں ان کے والد جو ڈاکٹر تھے، بغرض ِ ملازمت مقیم تھے۔ لیبیا سے واپسی پر کراچی کے بی وی ایس پارسی ہائی اسکول سے میٹرک، اور ڈی جے سائنس کالج سے ۱۹۸۶ میں انٹر اور ۱۹۸۹ میں بی ایس سی کیا۔ ۱۹۹۲ میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (I.B.A.) سے MBA کی تعلیم مکمل کی۔ چند برسوں بعد ۲۰۰۴ میں SZABIST, Karachi سے مینیجمنٹ سائنس میں MS کی ڈگری حاصل کی۔ مختلف اداروں میں اعلٰی عہدوں پر فائز رہے۔ ۲۰۱۰ میں کینیڈا منتقل ہوگئے اور اب ٹورانٹو میں مستقل سکونت ہے۔

شاعری کا آغاز کالج کے دنوں میں ہوا، اور ڈی جے سائنس کالج کے مجلّے ’’مخزن‘‘ کے ایڈیٹر بھی رہے۔ ۱۹۹۵ میں جون ایلیا سے ملاقات کے بعد تخلیقی معاملات میں سنجیدگی آئی اور ادبی جریدوں میں کلام شائع ہونا شروع ہوا۔ پہلا اور تاحال شعری مجموعہ ’’تکرار ِ ساعت‘‘ ۲۰۰۵ میں شائع ہوا اور ادبی حلقوں میں بےحد پذیرائی سے نوازا گیا۔

شاعری میں غزل ان کی محبوب ترین صنف ہے۔ شاعری کے علاوہ تنقیدی مضامین اور کتابوں پر تبصرے بھی لکھتے رہے اور اردو کے روزنامے جسارت کے ادبی صفحے کے لیے کیے گئے ان کے انٹرویوز بھی ادبی حلقوں میں بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رفیع رضا کینیڈا